آپ ﷺ کی شان میں اشعار

سیما علی

لائبریرین
تو شاہِ خوباں، تو جانِ جاناں، ہے چہرہ اُم الکتاب تیرا
نہ بن سکی ہے، نہ بن سکے گا، مثال تیری جواب تیرا
تو سب سے اول، تو سب سے آخر، ملا ہے حسنِ دوام تجھ کوہے عمر لاکھوں برس کی تیری، مگر ہے تازہ شباب تیرا

ہے تو بھی صائم عجیب انساں کہ خوف محشر سے ہے ہراساں
ارے تو جن کی ہے نعت پڑھتا وہی تو لینگے حساب تیرا

صائم چشتی
 

سیما علی

لائبریرین
نعت جامی کا اردو ترجمہ
از :صبا اکبر آبادی

سلام آپ ﷺپر اے نبی مکرمﷺ
جواب آپ ﷺکا لائے کیا نسل آدم

سلام آپ ﷺپر ہو کہ آباء سے اپنے
بظاہر مؤخر بباطن مقدم

سلام آپ ﷺپر ہو کہ ہر نام پیارا
جمال آپ ﷺکا جلوہ اسم اعظم

کھلے آپ ﷺسے در ، کھلے جو نہیں تھے
کھلے آپ ﷺکے لب سے اسرار عالم
 

سیما علی

لائبریرین
خرد سے کہہ دو کہ حب رسول ﷺ سے پہلے
سمجھ میں نہ آ سکے گاکہ کبریا کیا ہے

حرم یقین کی منزل ہے اور مدینے میں
اسی یقین کوحسن یقیں بھی ملتا ہے
مرزا اسد اللہ خان غالب
 

سیما علی

لائبریرین
لٹائے سجدے نہ کیوں آسماں مدینے میں
رسول پاک ﷺ کا ہے آستاں مدینے میں

قدم بڑھائے چلو، رہروان منزل شوق
ہے ابر رحمت حق گل فشاں مدینے میں
اختر شیرانی
 

سیما علی

لائبریرین
امام الانبیاء ؐ، ختم الرسلؐ، خیر الوریٰ ﷺکہیے
انہیں ماہِ مبیںﷺ، شمعِ شبستانِ حرا ﷺکہیے

محمدﷺ اور احمدﷺ نام دونوں ان کے پاکیزہ
ہے لازم نام سن کر آپﷺ کا صلِّ علیٰ کہیے

محمد عبد الحمید صدیقی نظر لکھنوی
 

سیما علی

لائبریرین
خدا کا ذکر کرے، ذکرِ مصطفیٰ ﷺنہ کرے
ہمارے منہ میں ہو ایسی زباں خدا نہ کرے
درِ رسول پہ ایسا کبھی نہیں دیکھا
کویٌ سوال کرے اور وہ عطا نہ کرے
ادیب رائے پوری
 

سیما علی

لائبریرین
جب سے دل دیوانہ محبوب خدا کا ہوگیا
مصطفیٰ ﷺاس کے ہوئے وہ مصطفیٰﷺ کا ہوگیا

اوّل بعثت میں ختم الانبیا پایا لقب
رُتبہ حاصل ابتدا میں انتہا کا ہوگیا
امیر مینائی
 

سیما علی

لائبریرین
قابو میں نہیں ہے دل شیدائے مدینہ
کب دیکھئے بر آئے تمنائے مدینہ

خوشبو ئے رسالتؐ سے ہے ازبسکہ معطر
ہر ذرہ آبادی و صحرائے مدینہ

ہے بے خودی عشق حقیقی کا شناسا
ہر دل کہ ہے مخمور تو لائے مدینہ

آتی ہے جو ہر شے سے یہاں انس کی خوشبو
دنیا ئے محبت ہے کہ دنیائے مدینہ

ہے شام اگر گیسوئے احمدؐ کی سیاہی
تو نور خدا صبح دل آرائے مدینہ

اے وہ کہ سرور ابدی کا ہے طلب گار
پی ساغر دل سے مینائے مدینہ

ڈر غلبۂ اعدا سے نہ حسرتؔ کہ ہے نزدیک
فرمائیں مدد سیّد والائے مدینہ۔
مولاناُحسرت موہانی
 

سیما علی

لائبریرین
تو غنی از ہر دو عالم من فقیر
روزِ محشر عذر ہائے من پذیر
یا اگر بینی حسابم ناگزیر
از نگاہ مصطفےٰ پنہا بگیر

اے خداوندقدوس تو تو دونوں جہاں سے بے نیاز ہے اورمیں فقیرومحتاج ہوں۔ تیری بے نیازی کا تقاضا تو یہ ہے کہ محشر کے دن میرے عذر قبول فرما۔ اور اگرمیرا حساب لینا ضروری ہے تو (میرے محبوب) محمدمصطفی کی نظروں سے پوشیدہ لینا۔ تاکہ میرے محبوب کے سامنے مجھے شرمندہ نہ ہونا پڑے۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
خلق کے سرور، شافعِ محشر صلی اللہ علیہ و سلم
مرسلِ داوَر، خاص پیمبر صلی اللہ علیہ و سلم

نورِ مجسم، نیرِ اعظم، سرورِ عالم، مونسِ آدم
نوح کے ہمدم، خضر کے رہبر صلی اللہ علیہ و سلم

بحرِ سخاوت، کانِ مروت، آیۂ رحمت، شافعِ اُمت
مالکِ جنت، قاسمِ کوثر صلی اللہ علیہ و سلم

رہبرِ موسیٰ، ہادیِ عیسیٰ، تارکِ دنیا، مالکِ عقبیٰ
ہاتھ کا تکیہ، خاک کا بستر صلی اللہ علیہ و سلم
 

سیما علی

لائبریرین
فدا ہے قلب مرا اسمِ ذاتِ اقدس پر
خدا کرے کہ کروں جان بھی نثار حضور

ہے نعت کہنے کی کوشش میں منہمک راغبؔ
خیال و فکر کی وادی ہے مشک بار حضور

افتخار راغبؔ
 

سیما علی

لائبریرین
رب نے اپنے فضل سے پیدا وہ محسن کر دیا
جس نے اس ظلمت کدے میں آتے ہی دن کر دیا
معجزہ شق القمر کا ایک اعجوبہ ہمیں
اس نے اک انگلی سے ناممکن کو ممکن کر دیا
محمد عبدالحمید صدیقی نظر لکھنوی
 

سیما علی

لائبریرین
اے خدائے خشک و تر اے خالق و مولائے کل
شکر تیرا کر دیا پیدا نبی ختم الرسل

ناخدائی کی اسی نے نوعِ انساں کی نظرؔ
واقفِ گرداب و مدّ و جزر و دانائے سبل
محمد عبدالحمید صدیقی نظر لکھنوی
 

سیما علی

لائبریرین
وہی جو رحمۃ اللعالمیںؐ ہیں
وہی محبوبِ رب العالمیںؐ ہیں
وہی جلوہ نما کون و مکاں میں
وہی عشاق کے دل میں مکیں ہیں

شیخ صدیق ظفر
 

سیما علی

لائبریرین
خدائے بر تر کی رحمتوں کا جہان پر اک ظہور ہے وہ
جہان کی ظلمتوں میں بزمی ہدایت حق کا نور ہے وہ
یتیم اس کے غلام اس کے وہ بے سہاروں کا اک سہارا
نبی ہمارا نبی ہمارا

سرفراز بزمی
 

سیما علی

لائبریرین
خیرالوریٰ کےعشق میں جو شخص بھی ہوگم
اس سے جہاں میں کیسے نہ راضی خدا رہے

صدقے میں مصطفیٰ کے دعا ہے فراز کی
یہ باغ دینِ حق کا ہمیشہ ہرا رہے

سرفراز حسین فراز
 

سیما علی

لائبریرین
کرتا نہیں پسند تکبّر کو وہ کبھی
اپنی عبادتوں پہ نہ ہرگز گماں کرو

بن کر غلامِ احمدِ مختار اے فراز
پر نور ان کے ذکر سے کون و مکاں کرو

سرفراز حسین فراز
 

سیما علی

لائبریرین
یا نبی ﷺ کوئی گل ہو دنیا کا
سب سے افضل ہے آپ کی خشبو

جو ہیں شیدا فراز آقا کے
ان کی باتوں میں بھی بسی خشبو

سرفراز حسین فراز مرادآباد
 

سیما علی

لائبریرین
خدائے بر تر کی رحمتوں کا جہان پر اک ظہور ہے وہ
جہان کی ظلمتوں میں بزمی ہدایت حق کا نور ہے وہ
یتیم اس کے غلام اس کے وہ بے سہاروں کا اک سہارا
نبی ہمارا نبی ہمارا

سرفراز بزمی
 
Top