آسٹریلوی سائنسداں آج خودکشی کر لیں گے!

زنیرہ عقیل

محفلین
انتہائی افسوسناک فعل ہے
اور غیر فطری فعل کے لیے انسانیست سوز قانون ہے

اللہ کا حکم ہے
وَلاَ تَقْتُلُواْ أَنفُسَكُمْ..........اور اپنی جانوں کو مت ہلاک کرو

اللہ رحم فرمائے ہم سب پر اور جسم و جاں کو اللہ کی امانت سمجھ کر انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آ مین
 

فاتح

لائبریرین
Rest in peace, Dr. Goodball
پروفیسر صاحب نے اپنے لیے جو فیصلہ کیا اس پر وہ آزاد تھے۔ اگر ان کی جگہ میں ہوتا تو میں بھی یہی کرتا۔
 

سید عمران

محفلین
اب تو گھبرا کے یہ کہتے ہیں کہ مر جائیں گے
مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے

مصیبت میں مبتلا کسی شخص کو دیکھ کر یہ مسنون دعا پڑھنی چاہیے۔۔۔
اللہ کی ذات سے امید ہے کہ وہ اس مصیبت میں مبتلا ہونے سے بچائیں گے:

اِلْحَمْدُلِلہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَا کَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلیٰ کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا
تمام تعریفیں اللہ کے لیے جس نے مجھے اس سے بچایا جس میں تجھے مبتلا کیا اور مجھے اپنی بہت سی مخلوقات پر فضیلت بخشی۔

کسی کے سامنے پڑھیں تو آہستگی سے ۔۔۔
کسی کی دل آزاری مقصود ہو نہ تحقیر۔۔۔
بس اپنا آپ بچانے کی فکر و التجا ہو!!!
 
Top