آرمی چیف نے امجد صابری کے قاتلوں کو پھانسی دینے کی توثیق کردی !


472721_3860706_updates.jpg

آرمی چیف جنزل قمر جاوید باجوہ نے معروف قوال امجد صابری کے قاتلوں سمیت 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد سنگین جرائم بشمول دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں، ان دہشت گردوں میں معروف قوال امجد صابری کے قاتل بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ یہ دہشت گرد معصوم شہریوں، پشاور کے ایک ہوٹل پر حملے میں ملوث ہیں، اس کے علاوہ یہ دہشت گرد مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے میں بھی ملوث ہیں۔
سزا پانے والے یہ دہشت گرد 5 شہریوں سمیت62 افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔دہشت گردوں میں محمد اسحاق، محمد عارش، محمد رفیق ، حبیب الرحمان، محمد فیاض، اسماعیل شاہ، فضل محمد ، حضرت علی، محمدعاصم اور حبیب اللہ شامل ہیں۔
 
Top