آج بڑے صاحب آنے والے ہیں

آج ایک اردو سائٹ پر ایک پرانا کالم پڑھا سوچا آپ دوستوں سے بھی شئیر کر لوں


اسلام آباد
شہروز انجم/ اے بی سی اردو نیوز
چند ہفتے قبل ایک عزیز دل کی تکلیف کے باعث آرمڈفورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل ہوئے اور انتقال کر گئے۔ ان کے علاج کیلئے جمع کرائی گئی رقم میں سے بقایا جات کی واپسی کیلئے ان کے بیٹے کے ساتھ گذشتہ تین روز سے مسلسل اے ایف آئی سی جانا پڑ رہا ہے آج صبح جب وہاں پہنچا تو معمول سے ہٹ کر انتظامات نظر آئے ۔سکیورٹی جو پہلے بھی سخت ہوتی ہے آج کافی سخت معلوم ہوئی،سکیورٹی پر مامور عملے کو آپس میں گپ شپ کے بجائے چوکنا پایا،ہسپتال کا عملہ بھی معمول سے زیادہ مستعد نظر آیا ۔ہر کام تیزی سے نمٹایا جارہا تھا۔ہسپتال میں بدلی بدلی فضا کیفیت محسوس کرتے ہوئے قریب سے گذرتے ایک ہسپتال ملازم سے پوچھا بھائی آج سب خیر تو ہے تو اس نے قدرے تند جواب دیا آپ ایک طرف ہو جائیں آج بڑے صاحب آرہے ہیں۔
ملازم تو اتنا کہہ کر یہ جا وہ جا میں سوچ میں پڑ گیا کہ اے ایف آئی سی میں کمانڈنٹ سے بڑے صاحب کون سے ہیں اور وہ تو روز ہی آتے ہیں آج کیا خاص بات ہے،پھر سوچا شائد آرمی چیف آرہے ہوں یا کوئی اور اعلیٰ حکومتی شخصیت، تاہم اپنے ذہن کو جھٹک کر اپنا کام کرانے میں مشغول ہو گیا کیونکہ آج سابق صدر پرویز مشرف کی خصوصی عدالت میں پیشی تھی اور مجھے سٹوری فائل کرنا تھی لہذا کوشش تھی کہ جلد سے جلد یہاں سے فارغ ہو جائوں ۔
خدا خدا کرے فائل پر لگنے والے دو اعتراضات دور کرکے بقایا جات کی پرچی ملی وہ لے کر جانے ہی لگے تھا کہ اچانک ہٹو بچو کی صدائیں آنے لگیں،لوگوں کو باہر نکلنے کے احکامات ملنے لگے،کمانڈوز پہنچ گئے اور ہسپتال کو گھیرے لے لیا گیا،ہوٹرز بجنے لگے صاف معلوم ہو رہا تھا کہ بڑے صاحب آگئے ہیں۔
ابھی میں جاننے کیلئے متجسس ہی تھا کہ اطلاع ملی مشرف کو دل کا دورہ پڑا ہے اور وہ ایف آئی سی لائے گئے ہیں۔میں قافلے کو آتا دیکھ کر سوچنے لگا کہ ہسپتال انتظامیہ کو کیسے پتہ تھا کہ ٴٴآج بڑے صاحب آنے والے ہیںٴٴ۔ شائد سائنس راتوں رات کافی ترقی کرگئی ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ابھی میں جاننے کیلئے متجسس ہی تھا کہ اطلاع ملی مشرف کو دل کا دورہ پڑا ہے اور وہ ایف آئی سی لائے گئے ہیں۔میں قافلے کو آتا دیکھ کر سوچنے لگا کہ ہسپتال انتظامیہ کو کیسے پتہ تھا کہ ٴٴآج بڑے صاحب آنے والے ہیںٴٴ۔ شائد سائنس راتوں رات کافی ترقی کرگئی ہے۔
راکٹ سائنس :openmouthed:۔
 
Top