اِسلام میں موسیقی کا مقام - Status of Music in Islam

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نادر

محفلین
اِسلام میں موسیقی کا مقام - Status of

[align=left:cacdb9ce9e]Islam is a natural Din (practical and complete code of life) which enjoins tolerance and moderation in everything that matters. The Holy Qur'an states explicitly:

Kuloo waishraboo wala tusrifoo innahu la yuhibbu almusrifeena.
"Eat and drink, but waste not by excess, for Allah loveth not the wasters." (7:31)

Salat (prayer), fasting, zakat (obligatory charity) and hajj (pilgrimage to Makkah) are all ritual practices of worship but these too are characterized by moderation. There are occasions when offering prayer is forbidden by Shariah. The observing of fast is tempered by sahr and iftar (having pre-dawn and post-sunset meals before and after fasting). The Shariah has imposed strict restraint on constant fasting without taking recourse to sahr and iftar at a stretch. In order to safeguard one's chastity the institution of marriage has been made compulsory so as to realize the natural urges of biological need. Spending in the cause of Allah is a laudable act but it is conditioned by limits so as to ensure a balanced approach that one may not squander away all and go himself a begging.

There are religions which preach monasticism. But Islam shows complete aversion to this practice and lays stress on familial relations with wife, children, brothers, sisters and parents. It attaches great significance to family values and interacting socially with people at large. It believes in good ethics and morality inwardly as well as outwardly in social, political, cultural, spiritual and other affairs in a beautiful manner. The Holy Prophet (saw) once said: "Nobody with an iota of pride and arrogant will enter paradise."

These words were attributed to him.

"Verily Allah is beauty and likes beauty. Pride amounts to denial of truth and looking down upon the people."
Quran has termed the braying of an ass as the harshest of all sounds. It is stated:

Inna ankara al-aswati lasawtu alhameeri.
"For the harshest of sounds without doubt is the braying of the ass." (31:19)

As contrary to this the melodious voice of Dawud (as), David, has been described as highly praise-worthy:

Inna sakhkharna aljibala maAAahu yusabbihna bialAAashiyyi waal-ishraqi. Waalttayra mahshooratan kullun lahu awwabun. Washadadna mulkahu waataynahu alhikmata wafasla alkhitabi.
"It was We that made the hills declare, in unison with him, Our Praises, at eventide and at break of day, and the birds gathered (in assemblies): all with him did turn (to Allah). We strengthened his kingdom, and gave him wisdom and sound judgment in speech and decision." (38:18-20)

It is said of David that when he recited in remembrance of Allah, the mountains joined him and he understood their rhyme and rhythm. As per Muhammad ibn Ishaq the musical voice of David made the hills and bird sing in unison with him when he recited praises in remembrance of Allah. It is also said that Allah bestowed upon him the voice that surpassed all other voices and when recited the psalm the wild beasts would come close to him so much that he could catch them by their neck. David's melodious voice which was gifted to him by his Lord proves beyond doubt that making use of good voice for songs and praises of Allah Almighty is virtuous and rewarding, there being no harm in display of skill of music and melody on joyful occasions.

This is also borne out by the Ahadith. The traditions of the Holy Prophet (saw). Rabi', the daughter of Mu'awwiz ibn 'Afra, said that the Holy Prophet (saw) came to me on the day of my wedding and seated himself on my bed just like other kith and kin. So our Ansar sisters began to play on 'Daf' (musical instrument) and sing in praises of martyrs of Badr. When one of the girls began singing in praise of the Holy Prophet (saw) he stopped her and asked to carry on singing as before.

A'isha Siddiqa narrates that a woman was married to an Ansari man. The Prophet (saw) intervening inquired of the women gathered there whether any of them knew anything of any sport or music.

A'isha Siddiqa narrates that the Holy Prophet (saw) said:


Let this 'Nikah' ceremony be pronounced loudly on 'Daf' and be held within the premises of mosque.
Playing of 'Daf' (musical instrument) and singing make difference of halal (lawful) and haram (forbidden) with regard to the legality of Nikah by publicizing it openly. Muhammad bin Hatim narrates that the Holy Prophet (saw) said:

The 'halal' is the state of lawfulness of 'Nikah' by openly publicizing it with 'Daf' and singing songs (while haram means doing it secretly and stealthily).
There are people with little knowledge of Shariah who erroneously arrange 'Nikah' silently without producing sound of 'Daf' or songs and they consider it a virtuous act. This is wrong. Virtue lies in obeying the Sunnah of the Holy Prophet (saw) observing complete silence on the occasion of marriage and rejoicing not only negates the Sunnah but it also tantamount to violation of the Sunnah as the Holy Prophet (saw) has made it a distinction between the lawful wedding and adultery. The point underlying this provision is abundantly clear that the act of marriage should be publicized so as to let the people know that the man and woman with each other are husband and wife. This purpose is best served by singing songs and playing musical instruments as per practice in vogue. Moreover expressing joy and making merry on such occasions are natural display of pleasure.

A'isha says:

I had an Ansari girl with me. I arranged her marriage. The Holy Prophet (saw) came and asked: "O A'isha! Why is there no song? This Ansari tribe has liking for singing songs on this occasion."
Ibn 'Abbas narrates the tradition that A'isha made arrangement of marriage of one of the Ansari girls related to her. The Holy Prophet (saw) came on that occasion and said: "Have you prepared the bride?" She replied in the positive and he further asked, "whether any singing girl has also been sent along to celebrate the wedding." A'isha replied in negative. At this the Holy Prophet (saw) remarks: "The Ansar people have special liking for songs. You had better send a singing girl to say that we have here come to you and may Allah grant you and us with long life. Practice of the Companions."

Aamir bin Sa'd says:

On a wedding occasion I happened to be with Qarza bin Ka'b and Abu Mas'ud Ansari and saw a party of singing girls there engaged in songs. I addressed the Ansar Companions saying: "O Companions of the Prophet, and warriors of Badr! What is this going on before you?" They replied: "This is all right if you are interested stay and listen to and if not you can leave from here as permission has been give us to sing and make merry on wedding occasions.
Another Hadith is attributed to A'isha. She says:


Allah's Apostle came to my house while two girls were singing beside me the songs of Bu'ath (a story about the war between the two tribes of the Ansar, i.e. Khazraj and Aus, before Islam.) The Prophet reclined on the bed and turned his face to the other side. Abu Bakr came and scolded me and said protestingly, "Instrument of Satan in the presence of Allah's Apostle?" Allah's Apostle turned his face towards him and said, "Leave them." When Abu Bakr became inattentive, I waved the two girls to go away and they left. It was the day of 'Id when negroes used to play with leather shields and spears. Either I requested Allah's Messenger or he himself asked me whether I would like to see the display. I replied in the affirmative. Then he let me stand behind him and my cheek was touching his cheek and he was saying, "Carry on, O Bani Arfida (i.e. negroes)!" When I got tired, he asked me if that was enough. I replied in the affirmative and he told me to leave.
ConclusionIn the light of Quranic injunctions and the sayings of the Holy Prophet (saw), it is amply clear that singing good songs, reciting healthy poetry, playing musical instruments and beating drums on the occasions of marriage and rejoicings over happy festivals do not contravene the Islamic injunctions and this has been the Sunnah of the Holy Prophet (saw) and the practice of the Companions all along. This is all but natural outburst of joy and gives genuine opportunities of making outlets of their joys and pleasure. This is also the cultural need of the people with sorrows and afflictions. Everything that according to Quran and Sunnah is commendable needs no further justification to validate the expression of legitimate feelings of joy on the part of the people.

However, some precautions and constraints must be observed positively. The excess of the limits of propriety should not be allowed and case be taken that vulgar and obscene practices are not indulged in and mixed gathering of man and woman be avoided on such occasion. Islam teaches morality and practice of moderation and balance tempered by good and virtuous acts on all occasions.

Thanks to http://tv.minhaj.org/en/index.minhaj?mode=dbtext&id=1[/align:cacdb9ce9e]
 

نبیل

تکنیکی معاون
نادر، آپ نے اچھی پوسٹ کی ہے۔ میرے خیال میں اسے اسلامی تعلیمات والی چوپال میں پوسٹ کیا جاتا تو بہتر ہوتا۔ آپ کو اعتراض نہ ہو تو میں اسے وہاں منتقل کر دوں؟
 

نادر

محفلین
مگر شیڈو ضرور چھوڑیں

بہت شکریہ

اچھا خیال ہے اسے ادھر بھیج دیں مگر یہاں بھی شیڈو چھوڑ دیں تاکہ ادھر سے بھی موسیقی میں دلچسپی رکھنے والے یوزرز اسے پڑھ سکیں۔
 

کورش

محفلین
موسیقی اسلام میں حرام ہے۔۔۔۔

السلام علیکم دوستو!!

بڑے عرصے بعد مصروفیات نے جان چھوڑی تو ادھر کا چکر لگا۔۔۔۔ اسلام میں موسیقی کے بارے میں نادر صاحب کی پوسٹ پڑھ کر مین نے سوچا کہ وہ کچھ آپ کی نذر کرتا چلوں جو میرے پاس ہے۔۔۔۔

سب سے پہلے تو میں اس بات کی وضاحت کرتا چلوں کہ اس پوسٹ سے میرا مقصد ہرگز ہرگز مذہبی انتشار پھیلانا نہیں ہے۔۔۔نہ ہی میں اس مضمون کے مصنف کے بارے میں کوئی انگلی اٹھانا چاہتا ہوں۔۔۔۔میرا مقصد یہ ہے کہ یہ چوپال چونکہ اپنے افکار اور نظریات پیش کرنے اور ان پر مثبت بحث کرنے کے لئے ہے۔۔۔اس لئے میں کچھ آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوپر کے مضمون میں دو پوائنٹس کے بارے میں میرے اپنے خیالات:

نبی علیہ السلام کی موجودگی میں گانا گایا جانا اور آپ کا کچھ نہ کہنا:

یہ بات پیش نظر رہنی چاہئے کہ اسلام کے احکام بتدریج نازل ہوئے ہیں۔۔ایک وہ وقت بھی تھا کہ حضرت عبدالرحمٰن ابن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے شراب پی کر نماز پڑھائی تو سورہ کافرون غلط پڑھ دی تھی اب اس سے کوئی یہ دلیل اٹھائے کہ شراب پی کر نماز پڑھانا جائز ہے۔۔۔۔

اسی طرح میں نے پڑھا تھا کہ ایک حکم اترا تھا کہ جب نشہ اتر جائے تو نماز کے لئے آؤ تو کیا کہا جاسکتا ہے کہ باقی اوقات میں شراب جائز ہے؟

اسی طرح ایک اور دلیل یہ دی جاتی ہے۔۔کہ جب نبی علیہ السلام مدینہ تشریف لائے تو مدینے کی بچیوں نے گا کر آپ کا استقبال کیا۔۔۔۔۔۔۔
جب آپ علیہ السلام مدینہ تشریف لائے تو مدینہ میں اسلام نافذ نہیں تھا اور یہ بات تو علماء جانتے ہیں کہ موسیقی کے حرام ہونے کا حکم کب نازل ہوا۔۔۔۔۔

شادی کے موقع پر جو دف بجانے کے احکام سے موسیقی کے جائز ہونے کا فتویٰ لیتے ہیں تو میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ یہ اجازت صرف اس بات کے لئے تھی کہ نکاح کی تشہیر ہو جائے ۔۔۔۔اس دور میں نکاح کی تشہیر اور ذرائع سے بھی ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ کے زمانے میں یہ حکم نافذ تھا کہ اگر دف کی آواز آتی تو اپنے غلام کو کہتے کہ جاکر دیکھو کہ اگر شادی کا موقع ہے تو چھوڑ دو اور اگر ویسے بجا رہے ہیں تو روک دو۔۔۔۔۔۔

مندرجہ بالا خیالات میرے اپنے علم کے مطابق ہیں ان کو ریفرنس کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا ۔۔۔۔۔۔

اس پوسٹ کے ساتھ میں ایک پی ڈی ایف فائل اٹیچ کر رہا ہوں جس میں باقاعدہ حوالہ جات کے ساتھ اس بات پر بحث کی گئی ہے کہ موسیق اسلام میں حرام ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جناب پتہ چلا ہے کہ پی ڈی ایف فائل اٹیچ کرنے کی اجازت نہیں۔۔۔۔۔نبیل صاحب اگر اس کی اجازت دیں تو میں اٹیچ کر دوں گا۔۔۔۔
------------
آپ کا بھائی کورش
 

کورش

محفلین

السلام علیکم دوستو!!
ُُپی ڈی ایف فائل تو اٹیچ نہیں ہو رہی تھی تو میں نے سوچا کہ اسی طرح پیغام کے اندر ہی پوسٹ کر دوں۔۔۔۔

یہ مضمون نفیس ویب نسخ فانٹ استعمال کرتے ہوئے لکھا گیا ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام میں موسیقی حرام قرار دی گئی ہے اور اس سے نہ بچنے پر سخت وعیدیں سنائی گئی ہیں۔ قرآن و حدیث، عملِ صحابہ سے اس کی حرمت کا ایک جائزہ ذیل میں پیش کیا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان حرام اشیاء سے بچنے اور اپنی کامل اطاعت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

موسیقی اور قرآن

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔
و من الناسِ من یشتری لھوالحدیث فیضل عن سبیل اللہ بغیر علم و یتخذھا ھزوا اولئک لھم عذاب مھین (لقمان٦)

ترجمہ: اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو کھیل کی باتوں کو خریدتے ہیں تا کہ لوگوں کو اللہ کی راہ سے بہکائیں بن سمجھے اور اس کی ہنسی اڑائیں ایسے لوگوں کے لئے ذلت کا عذاب ہے۔

اس آیت کی تفسیر میں مولانا مفتی محمد شفیعؒ لکھتے ہیں کہ درِمنثور میں حضرت ابنِ عباسؓ سے روایت ہے کہ مذکورالصدر تاجر (نضر بن حارث) باہر سے ایک گانے والی کنیز خرید کر لایا تھا اور اس کے ذریعہ اس نے لوگوں کو قرآن سننے سے روکنے کی یہ صورت نکالی کہ جو لوگ قرآن کا ارادہ کریں اپنی اس کنیز (لونڈی) سے اس کو گانا سنواتا تھا اور کہتا تھا کہ محمد (ﷺ) تم کو قرآن سنا کر کہتے ہیں کہ نماز پڑھو روزہ رکھو اور اپنی جان دو جس میں تکلیف ہی تکلیف ہے آؤ تم یہ گانا سنو اور جشن وطرب مناؤ ‘‘لھوالحدیث‘‘ کے معنی اور تفسیر میں مفسرین کے اقوال مختلف ہیں۔ حضرت ابنِ مسعود، ابنِ عباس، جابرؓ کی ایک روایت میں اس کی تفسیر گانے بجانے سے کی گئی ہے۔ (معارف القرآن ص٢٠ ج٧ )

حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے اس آیت کے متعلق امام بخاریؒنقل کرتے ہیں آپﷺ نے فرمایا ‘‘الغناء و اشباھہ‘‘ (ادب المفرد ٣٤٠) ترجمہ: کہ اس سے مراد گانا بجانا اور اس کے مشابہ دوسری چیزیں ہیں۔

عبداللہ بن مسعودؓ فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ کی قسم اس سے مراد گانا بجانا ہے۔ حسن بصریؒ فرماتے ہیں کہ یہ آیت گانے بجانے باجوں گاجوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ ان کے علاوہ اور بہت سے صحابہؓ و تابعین نے اس آیت سے گانے باجے راگ و رنگ مراد لئے ہیں۔
(تفسیر ابنِ کثیر ص٤٠ ج٤)

دوسری آیت: والذین لا یشھدون الزور و اذا مروا باالغو مروا کراما (الفرقان ٧٢)
ترجمہ: اور جو لوگ بیہودہ باتوں میں شامل نہیں ہوتے اور جب بیہودہ باتوں کے پاس سے گزرتے ہیں تو شریفانہ طور سے گزرتے ہیں۔

حضرت محمد بن حنفیہ، حضرت مجاہد اور حضرت امام ابو حنیفہؒ کے نزدیک ‘‘ الزور‘‘ سے مراد غنا یعنی گانا ہے۔

تیسری آیت: افمن ھذا الحدیث تعجبون وتضحکون و لا تبکون و انتم سامدون (النجم٥٩ تا ٦١)
ترجمہ: پس کیا اس بات سے تم تعجب کرتے ہو اور ہنستے ہو اور روتے نہیں اور تم کھیل رہے ہو۔

حضرت عبد اللہ بن عباسؓ سے منقول ہے کہ ‘‘ سامدون‘‘ سے مراد غنا (گانا) ہے کفار و مشرکین جب قرآن سنتے تو گانا بجانا شروع کر دیتے تاکہ اس کی وجہ سے لوگوں کو قرآن سے ہٹا کا اس میں مشغول کر دیا جائے۔( روح المعانی ص٧٣ ج٢٧ )

چوتھی آیت: و سترز من ستطعت منھم بصوتک (بنی اسرائیل ٦٤)
ترجمہ: ان میں سے جسے تو اپنی آواز سنا کر بہکا سکتا ہے بہکا لے۔
(عن مجاھد تفسیرہ بالغناء و المزامیر اللھوالباطل روح المعانی ج١٥ ص١١١ )
امام تفسیر حضرت مجاھد فرماتے ہیں ‘‘بصوتک‘‘ سے مراد گانا بجانا باجے گاجے بیہودہ گوئی اور باطل خرافات ہیں۔


موسیقی اور ارشاداتِ نبی ﷺ

ترمذی نے حضرت ابو ہریرہ سے آنحضرت ﷺ کا ارشاد نقل کیا ہے آپﷺ نے فرمایا
‘‘اذاتخذ الفئ دولا والامانتہ مغنما الزکواہ مغرما و تعلیم لغیرالدین و ا طاع الرجل امرأتہ وعق امہ و ادنی صدیقہ واقصی اباہ و ظھرت الا صوات فی المساجد و ساد القیلتہ فاسقھم و کان زعیم القوم ارزلھم و اکرم الرجل مخافت شرہ و ظھرت القینات و المغازف و شربت الخمور و لعن آخر ھذہ الامتہ اولھا فلیرتقبوا عند ذالک ریحاحمراء و زلزلتہ و خسفا و مسکا و قذفا و ایات تتابع کنظام بال قطع سلکہ فتتابع ‘‘ (ترمذی ص٤٤ ج٢)
ترجمہ: جب مال غنیمت کو ذاتی دولت بنا لیا جائے اور
امانت کومال غنیمت سمجھ لیا جائے
اور زکٰوہ کو ایک تاوان سمجھا جانے لگے
اور جب علم دین کو دنیا طلبی کے لئے سیکھا جانے لگے
اور جب بیوی کی اطاعت کی جانے لگے اور ماں کی نافرمانی شروع ہو جائے
دوست کو قریب کیا جائے اور باپ کو دور رکھا جائے
اور مسجدوں میں شوروغل ہونے لگے
اور قبیلہ کا سردار ان کا فاسق بدکار بن جائے
اور جب قوم کا سردار ان کا بدترین آدمی بن جائے
اور جب شریر آدمی کی عزت اس کے خوف سے کی جانے لگے
اور جب گانے والی عورتیں اور باجوں گاجوں کا رواج عام ہو جائے
اور جب شرابیں پی جانے لگیں
اور اس امت کے آخری لوگ پہلے گزرے ہوئے لوگوں پر لعنت کرنے لگیں تو
اس وقت تم انتظار کرو ایک سرخ آندھی کا اور زلزلہ کا اور زمین میں دھنس جانے اور صورتیں بگڑ جانے کا اور قیامت کی ایسی نشانیوں کا جو یکے بعد دیگرے اس طرح آئیں گے جیسے کی ہار کی لڑی ٹوٹ جائے اور اس کے دانے بیک وقت بکھر جاتے ہیں۔

دوسری روایت:
ترمذی نے عمران بن حصینؓ نے آنحضرت ﷺ کا ارشاد نقل کیا ہے آپ ﷺ نے فرمایا
‘‘ فی ھذہ الا متہ خسف و مسح و قذف فقال رجل من المسلمین یا رسول اللہ و متی ذٰلک قال اذا ظھرت القینات و المغازف و شربت الخمور ‘‘ (ترمذی ص٤٤ ج ٢)
ترجمہ: اس امت میں بھی زمین میں دھنسنے، صورتیں بگڑنے اور پتھروں کی بارش کے واقعات رونما ہوں گے۔ مسلمانوں میں سے ایک شخص نے پوچھا اے اللہ کے رسولﷺ ایسا کب ہو گا آپﷺ نے ارشاد فرمایا جب گانے والیوں اور باجوں کا عام رواج ہو جائے گا اور کثرت سے شرابیں پی جائیں گی۔

ایک اور روایت: ابنِ ماجہ اور ابنِ حبان نے ابی مالک اشعریؓ سے آنحضرتﷺ کا ارشاد نقل کیا ہے آپﷺ نے فرمایا ‘‘ یشرب ناس من امتی الخمر یسھمونھا بغیر اسمھا یضرب عل روؤسھم بالمغازق القینات یخسف اللہ بھم الارض و یجعل منھم القردہ و الخنازیر‘‘ (ترغیب و ترہیب ص ٢٠٩ج ٣)

ترجمہ: میری امت کے کچھ لوگ شرابیں پئیں گے اور ان کا نام کچھ اور رکھ دیں گے ان کے سامنے باجے بجائے جائیں گے اور گانے والیاں گائیں گی اللہ تعالیٰ ان کو زمین میں دھنسا دے گا اور ان میں سے بعض کو بندر اور سور بنا دے گا۔

ایک اور روایت: ابنِ حبان نے حضرت ابو ہریرہؓ سے آنحضرت ﷺ کا ارشاد نقل کیا ہے آپﷺ نے فرمایا ‘‘ آخری زمانہ میں (یعنی قیامت کے قریب) میری امت کے کچھ لوگوں کی صورتیں مسخ کر کے بندروں اور خنزیروں کی شکلوں میں بدل دیا جائے گا۔ صحابہؓ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول کیا وہ لوگ مسلمان ہوں گے؟ آپﷺ نے فرمایا ہاں وہ لوگ اس بات کی گواہی دیں گے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں اور وہ لوگ روزے بھی رکھیں گے۔ صحابہ نے پوچھا پھر ان کا یہ حال کیوں ہو گا؟ آپﷺ نے فرمایا وہ لوگ باجوں گاجوں اور گانے والی عورتوں کے عادی ہو جائیں گے اور شرابیں پئیں گے ایک رات جب وہ شراب نوشی اور کھیل کود میں مشغول ہوں گے تو صبح تک ان کی صورتیں مسخ ہو چکی ہوں گی۔ (ابنِ حبان)

موسیقی کی آواز سننے پر صحابہ کرام کا معمول

ابو داؤد نے حضرت نافعؒ سے نقل کیا ہے وہ فرماتے ہیں:
‘‘ سمع ابن عمر مزمارا قال فو ضع اصبعیہ علی اذنیہ و نآی عن الطریق و قال لی یا نافع ھل تسمع شیئا قال فقلت لا قال فرفع اصبعیہ من اذنیہ و قال کنت مع رسول اللہ ﷺ فسمع مثل ھذا فصنع مثل ھذا ‘‘ (ابو داؤد ص ٣٢٦ج ٢)

ترجمہ: عبداللہ بن عمرؓ نے ایک دفعہ (ایک چرواہے) کی بانسری کی آواز سنی تو اپنے دونوں کانوں میں انگلیاں رکھ لیں اور پھر مجھ سے فرمایا اے نافع کیا تجھے آواز آرہی ہے۔ نافع فرماتے ہیں میں نے عرض کیا کہ نہیں (یعنی آواز آنا بند ہو گئی) نافع فرماتے ہیں کہ انھوں نے اپنی انگلیاں کانوں سے ہٹائیں اور فرمایا کہ میں ایک دفعہ آنحضرتﷺ کے ساتھ تھا آپﷺ نے اسی طرح آواز سنی تو اس طرح فرمایا۔

بعثت نبوی کے اہم مقاصد میں سے ایک مقصد آلات موسیقی کا ختم کرنا

امام احمد بن حنبلؒ نے حضرت ابو امامہؓ سے آنحضرتﷺ کا ارشاد نقل کیا ہے آپ ﷺ نے فرمایا:
‘‘ان اللہ بعثنی رحمتہ و حدی للعلمین و امرنی ان امحق المزامیر و العازف و الخمور و لاوثان التی تعبد فی الجاھلیتہ‘‘
(کنز العمال ص٣٣٥ ج٧ ۔ مسند احمد ص٢٦٨ ج ٥)
ترجمہ: اللہ تعالیٰ نے مجھے تمام جہانوں ک لئے رحمت و ہدایت بنا کر بھیجا ہے اور مجھے حکم دیا ہے کہ میں بانسریوں اور گانے بجانے کے سامان اور شراب اور ان بتوں کو ختم کردوں جو زمانہ جاہلیت میں پوجے جاتے تھے۔

کنز العمال کی روایت میں ہے آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
‘‘بعثت بکسر المزامیر’’
ترجمہ: میں آلات موسیقی کو توڑنے کے لئے بھیجا گیا ہوں۔

ایک روایت میں ہے آپ ﷺ نے فرمایا :
’’امرت بھدم الطبل و المزامر’’
ترجمہ: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ ڈھول اور بانسری کو مٹا دوں۔

موسیقی بزرگان دین کی نظر میں

• عابد حرمین حضرت فضیل بن عیاضؒ فرماتے ہیں غنا (گانا بجانا/موسیقی) زنا کا منتر ہے۔

• ضحاکؒ کہتے ہیں کہ غنا/گانا بجانا دل کو خراب اور خدا کو ناراض کرتا ہے۔

• امام شعبیؒ فرماتے ہیں کہ گانے اور گوانے والے پر لعنت ہے۔

• قاسم بن محمدؒ سے کسی نے گانے کے بارے میں پوچھا ۔ آپ نے جواب دیا تم کو غنا سے منع کرتا ہوں اور تمہارے لئے برا جانتا ہوں۔ اس نے پوچھا کیا غنا حرام ہے؟ قاسم نے کہا اے برادر زادے جب اللہ تعالیٰ نے حق و باطل میں تمیز کر دی تو گناہ کو کس میں داخل کرو گے۔

• حضرت عمر بن عبدالعزیز نے اپنے بیٹے کے اتالیق کو تحریر کیا کہ تمہاری تعلیم میں سے پہلا عقیدہ ان لوگوں کو ہونا چاہئے کہ لہو کی چیزوں سے سخت نفرت رکھیں لہو کی چیزوں کا آغاز شیطان کی طرف سے ہے اور انجام اس کا خداتعالیٰ کی ناراضگی ہے میں نے علماء ثقات سے سنا ہے کہ جابوں کی محفل میں جانا، راگ سننا اور اس کا دلدادہ رہنا دل میں نفاق اگا دیتا ہے جس طرح گھاس کو پانی اگاتا ہے۔ اور انہی جان کی قسم کہ ایسے مقامات میں جانا چھوڑ کر ، اس بلا سے محفوظ رہنا صاحب عقل کے لئے اس سے زیادہ آسان ہے کہ اپنے دل کے نفاق پر ثابت قدم رہنا ہے۔
(تلبیسِ ابلیس ص ٣٢٨)
• ابنِ عساکر نے اپنی تاریخ میں حضرت انسؓ سے آنحضرتﷺ کا ارشاد نقل کیا ہے کہ جس شخص نے کسی مغنیہ گانے والی باندی کا گانا سنا، قیامت کے دن اس کے کانوں میں پگھلا ہوا سیسہ ڈالا جائے گا۔

۔ وما علینا الا البلاغ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کورش، السلام علیکم۔ آپ کی پوسٹ کا بہت شکریہ۔ اللہ تعالٰی ہم سب کو راہ راست پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اب جب کہ اس موضوع پر دونوں نکتہ ہائے نظر سامنے آ چکے ہیں، میرے خیال میں موضوع کو مقفل کر دینا چاہیے۔ اگر کوئی صاحب اس پر مزید گفتگو کرنا چاہیں تو وہ مجھے ذاتی پیغام بھیج کر رابطہ کرسکتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top