نصیر الدین نصیر اُن کا جلوہ جوعام ہو جائے

الف نظامی

لائبریرین
اُن کا جلوہ جوعام ہو جائے
حشر برپا تمام ہو جائے

مُسکرا کر جو دیکھ لیں وہ مُجھے
غم کا قصّہ تمام ہو جائے

یا تو آئیں نہ وہ خیالوں میں
یا سلام و پیام ہو جائے

تم جو ساغر اُچھال دو کوئی
مَے کشی رسمِ عام ہو جائے

دیکھ لیں کاش وہ مری جانب
کام بن جائے، کام ہو جائے

ذرّہ ذرّہ بنے اک آئینہ
جلوہء یار عام ہو جائے

چشمِ ساقی سے پی مِلا کر آنکھ
تشنہ کامی تمام ہو جائے

کاش اس صبحِ زندگی کی نصیر!
کوئے جاناں میں شام ہو جائے

(سید نصیر الدین نصیر )​
 
Top