اُف یہ بیویاں

شمشاد

لائبریرین
اوکے
مجھے لگا کہ آپ سمجھ گئے ہونگے تبھی لکھا ایسا
ایک تو دوسری شادی کی دھمکی اور دوسرے طلاق کی دھمکی
ویسے یہ تھریڈ خاصہ مزاحیہ تھا میں اسے سنجیدہ نہیں کرنا چاہتی تھی اس لیے اشارے میں لکھا تھا :)
دونوں ہی غلط۔ یہ اتنا بھی آسان نہیں ہے۔

اور خواتین کا سب سے بڑا عالمی ہتھیار "آنسو"
 

شمشاد

لائبریرین
اور دوسری دھمکی ہوتی ہے ان کی میکے جانے کی۔

بندہ خوشی خوشی اجازت دے دیتا ہے کہ جاؤ بلکہ پلے سے کرایہ بھاڑا بھی دیتا ہے۔کہ چار دن آرام سے گزریں گے۔
اور خاتون خانہ انہیں پیسوں سے دو سوٹ کر چار گھنٹوں بعد بازار سے واپس آ جاتی ہیں۔
 

تعبیر

محفلین
اور دوسری دھمکی ہوتی ہے ان کی میکے جانے کی۔

بندہ خوشی خوشی اجازت دے دیتا ہے کہ جاؤ بلکہ پلے سے کرایہ بھاڑا بھی دیتا ہے۔کہ چار دن آرام سے گزریں گے۔
اور خاتون خانہ انہیں پیسوں سے دو سوٹ کر چار گھنٹوں بعد بازار سے واپس آ جاتی ہیں۔
مجھے تو حسرت ہی رہی یہ دھمکی دینے کی کہ ملک سے باہر تو بندہ یہ دھمکی بھی نہیں دے سکتا
 

رانا

محفلین
بھئی ہم تو یہاں اپنی صنف ہی کی سائیڈ لیں گے۔:) اس لئے جو ابھی کنوارے ہیں اور مستقبل قریب میں ایک عدد فرمانبردار بیوی کے خواہشمند ہیں تو ان کے لئے بیوی کو فرمانبردار بنانے کا ایک نسخہ بتائے دیتے ہیں۔ لیکن نسخے کی کامیابی کی شرط یہ ہے کہ ہونے والی بیوی نے پہلے سے پڑھ نہ رکھا ہو۔:) اس لئے ساجد بھائی سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ پر کچھ ایسا منتر ونتر پڑھ دیں کہ صنف نازک کو نظر ہی نہ آئے۔;)

ایک آدمی کی بیوی بہت تیز مزاج تھی۔ جبکہ اس کے دوست کی بیوی اپنے میاں کی اتنی ہی فرمانبردار۔ اس آدمی نے اپنے دوست سے پوچھا کہ یار تم نے اپنی بیوی کو کیسے قابو میں رکھا ہوا ہے مجھے بھی کوئی ترکیب بتا دو کہ میری بیوی میری فرمانبردار بن کر رہے۔ دوست نے کہا کہ بیٹا اب وقت گزر چکا ہے اب کچھ نہیں ہوسکتا۔ لیکن آدمی نے اصرار کیا اور دوست نے پھر منع کیا کہ بھائی اب کچھ نہیں ہوسکتا قابو کرنے کا وقت شروع میں ہی تھا اب کوئی ترکیب کارگر نہیں ہوگی۔ آدمی نے کہا کہ چلو ٹھیک ہے لیکن تم اپنی ترکیب تو بتاو کہ تم نے ایسا کیا جادو کیا ہے جو تمہاری بیوی بولتی ہی نہیں۔
اس دوست نے اپنی شادی کا قصہ سنایا کہ رخصتی والے دن میں نے بیوی کو لانے کے لئے جان بوجھ کر وہ گھوڑی چُنی جو ناخن مارتی تھی۔ اور ساتھ ایک بندوق رکھ لی۔ پیچھے بیوی کو بٹھایا اور چل پڑا۔ حسب توقع نے گھوڑی نے کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعدسرکشی دکھائی تو میں نے اونچی آواز میں جو بیوی بھی سن سکے گھوڑی کو مخاطب کرکے کہا کہ دس از فرسٹ ٹائم۔ اور پھر چل پڑا۔ کچھ دور جانے کے بعد گھوڑی نے پھر سرکشی دکھائی تو میں نے پھر اسے مخاطب کرکے اونچی آواز میں کہا دس از سیکنڈ ٹائم۔ پھرآگے چل پڑے۔ کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد گھوڑی نے پھر سرکشی دکھائی تو میں گھوڑی سے اترا، بیوی کو بھی اتارا، بندوق سیدھی کی اور گھوڑی کو گولی ماردی۔ بیوی نے جب یہ دیکھا تو بہت شور مچایا اور بہت باتیں سنائیں کہ تم اتنے ظالم ہو ذرا سی بات پر گھوڑی کو گولی ماردی میں تمہارے ساتھ ایک دن بھی نہیں رہ سکتی مجھے ابھی واپس چھوڑ کر آو وغیرہ وغیرہ۔ جب وہ اچھی طرح اپنا غصہ نکال چکی تو میں نے اسے مخاطب کرکے کہا دس از فرسٹ ٹائم۔ وہ دن اور آج کا دن سیکنڈ ٹائم کہنے کی نوبت نہیں آئی۔:ROFLMAO:
 
Top