1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

رئیس امروہوی اُف رے ہُجوم نطق کہ خاموش ہو گئے - رئیس امروہوی

فرحان محمد خان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 6, 2018

  1. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,095
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    غزل
    اُف رے ہُجوم نطق کہ خاموش ہو گئے
    ہم غایتِ ظہور سے روپوش ہو گئے

    پایا جو مہر و ماہ میں ذوقِ سپردگی
    ذرّے تمام حلقۂ آغوش ہو گئے

    اے گوش وقت ! سُن کہ ادا کر رہا ہوں میں
    وہ لفظ جن کے حرف فراموش ہو گئے

    چھیڑا تھا ہم نے جسم کی خلوت میں سازِ جاں
    جب ساز چھڑ گیا تو گراں گوش ہو گئے

    ساقی کے بندوبست سے یاران کم طلب
    تنگ آئے اس قدر کہ بلا نوش ہو گئے

    کتنے معانقے تھے کہ بے جذبۂ وصال
    صرفِ فشار سینہ و آغوش ہو گئے

    دیکھ اے لباسِ تنگِ وجود و بقا کہ ہم
    ننگِ برہنگی سے کفن پوش ہو گئے
    رئیس امروہوی
    1965ء
     
    • زبردست زبردست × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,238
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,095
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    عاطف بھائی آپ کی حوصلہ افزائی پر ممنون ہوں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر