جگجیت اُس کی باتیں تو پھول ہوں جیسے

اس کی باتیں تو پھول ہوں جیسے‬
‫باقی باتیں ببول ہوں جیسے

‫چھوٹی چھوٹی سی اس کی وہ آنکھیں‬
‫دو چنبیلی کے پھول ہوں جیسے‬

اس کا ہنس کر نظر جھکا لینا‬
‫ساری شرطیں قبول ہوں جیسے‬

کتنی دلکش ہے اس کی خاموشی‬
‫ساری باتیں فضول ہوں جیسے‬
 
Top