اُسے فرصت نہیں ملتی ۔ از محمد احمد

محمداحمد

لائبریرین
آداب بھیا!!

یہ بتلائیں کہ ایسی کتھا کیوں نہیں پڑھواتے آپ؟؟؟
اس خاموشی کا سبب کیا ہے؟؟
ہم کو مزید پڑھنا ہے شاہکار قلم کی شاہکار تحاریر

اللہ آباد و بے مثال رکھے آپ کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین

بھائی !

بہت محبت ہے آپ کی۔

لکھنے لکھانے کا ایسا ہے کہ اس کے لئے وقت اور ماحول کا میسر ہونا ضروری ہوتا ہے اس پہ مستزاد یہ کہ طبیعت بھی مائل ہو ۔ جب جب توفیق ہوتی ہے اور غمِ روزگار سے فراغت نصیب ہوتی ہے لکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

آپ کی محبت اور دعا کے لئے بے حد ممنون ہوں۔

ہمیشہ شاد آباد رہیے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یوں تو مدتیں بیتیں اپنے تئیں ہم جناب احمد کی تمام تر شاعری و نثر سے استفادہ حاصل کر چکے تھے۔ لیکن جاسمن صاحبہ کی نگاہ خوردبیں وہ بھی ڈھونڈ لائی (ایک غزل ایک انشائیہ) جو ہم موٹی آنکھوں اور موٹی عقل والوں سے چھپا رہ گیا تھا۔ ابھی ہم حیران ہی تھے کہ یہ کہاں چھپا تھا تو احساس ہوا کہ اس کو پڑھنا بھی ضروری ہے۔
بہت ہی اعلیٰ، بہت ہی عمدہ۔۔۔ احمد بھائی بہت سی داد قبول کیجیے۔
اور آج اس تاخیر کے بعد ہمیں شدت سے احساس ہو رہا ہے کہ کوچہ آلکساں سے ہم کو کوئی بھی دربدر نہیں کر سکتا۔
 
فرحت کیانی

غیر حقیقت پسندانہ۔
چلیں یہ تو ٹھیک ہے کہ آپ نے اتنی تاخیر سے یہ تحریر پڑھی لیکن ساتھ ہی اتنی جلدی تبصرہ بھی کر دیا۔ آپ کی رکنیت تو مزید خطرے میں پڑ گئی ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
جاسمن صاحبہ کی نگاہ خوردبیں

ہم موٹی آنکھوں اور موٹی عقل والوں

اس کو پڑھنا بھی ضروری ہے۔

بہت ہی اعلیٰ، بہت ہی عمدہ۔

کوچہ آلکساں سے ہم کو کوئی بھی دربدر نہیں کر سکتا۔
بصد احترام متفق۔:D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
غیر حقیقت پسندانہ۔
چلیں یہ تو ٹھیک ہے کہ آپ نے اتنی تاخیر سے یہ تحریر پڑھی لیکن ساتھ ہی اتنی جلدی تبصرہ بھی کر دیا۔ آپ کی رکنیت تو مزید خطرے میں پڑ گئی ہے۔
اور آپ کا اپنے بارے میں کیا خیال ہے کہ ایک ہی وار میں تحریر بھی پڑھ لی۔ داد بھی دے دی۔۔۔ اور میرے لیے بھی ایک اعلان داغ دیا۔۔۔۔۔ :p
 
Top