اُردو کی تلاش میں ۔۔۔

شمشاد

لائبریرین
وارث بھائی ایک دفعہ اعجاز بھائی نے بتایا تھا کہ "ہم حیدر آبادی قسم نہیں خصم کھاتے ہیں۔" اب حیدر آباد والوں کی اردو دیکھ لیں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جی سید صاحب آپ نے درست کہا لیکن یہ الفاظ پاکستان میں بھی بالی وڈ کے صدقے میں عام ہو گئے ہیں۔ اسی طرح کا ایک موقع جب سر پیٹنے کو جی چاہتا ہے وہ "اپنے" کی جگہ "میرے" کا استعمال ہے، جیسے میں میری ماں سے بہت محبت کرتا ہوں یا میں میرے ابا کی بہت عزت کرتا ہوں۔ :)
یہ انداز بیان کبھی دیکھنے سننے کو ملا نہیں ،شاید کسی جدید ترین ڈیولپمنٹ کا حصہ ہوگا ۔
میں یہ نہیں کروں گا ۔
کو
اپُن یہ نہیں کرے گا ۔
یہ انداز تو ہم نے کافی سنا دیکھا ہے ۔ البتہ ۔
ہاں ،،، مگر یہ اپنے ابا اور میرے ابا والا تو واقعی کافی دردناک ہے ۔
 
Top