مہمان اُردو محفل کے پی ایچ ڈی ارکان اور اُن کے مقالے کا عُنوان

بابا-جی

محفلین
محفل میں خبر گرم ہے کہ سعود عالم نے حال ہی میں پی ایچ ڈی ڈگری لِی ہے تو خیال آیا کہ ایسے ارکان کی فہرست مُرتب کرنی چاہیے جو پی ایچ ڈی بھی ہوں اور محفل کے رُکن بھی ہوں۔ یعنی کہ اِس لڑی میں ایسے ارکان کے نام سامنے لائے جائیں اور یُوں اسی بہانے اُن کے مقالے کا تعارُف بھی ہو جائے گا۔ چاہیں تو اُنہیں مہمان سمجھ لیں اور سوالات کی بوچھاڑ کر دیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
یعنی کِہ دو عدد پی ایچ ڈیز کا سُراغ مِل گیا۔
باقیوں کا سراغ محکمہ زراعت سے پتا کروا کر دے رہا ہوں:
ڈاکٹر سید ذیشان
پی ایچ ڈی الیکٹریکل انجینئرنگ، نانیانگ یونیوسٹی سنگاپور

ڈاکٹر زیک
پی ائچ ڈی الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینرنگ، جارجیا ٹیک امریکہ

ڈاکٹر ابن سعید
پی ایچ ڈی کمپیوٹر سائنس، اولڈ ڈومینین یونیورسٹی امریکہ

ڈاکٹر فاتح
پاکستان کے پہلے پی ایچ ڈی سائبر سیکورٹی
 
لاريب اخلاص

لائبریرین

معلوماتی!
 
شمشاد

لائبریرین
اردو محفل کے ایک اور رکن جناب عاطف بٹ صاحب، جو کہ کبھی کبھار ہی اردو محفل میں درشن دیتے ہیں، پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
عاطف بٹ
 
دوست

محفلین
پی ایچ ڈی کا تھیسز یہاں موجود ہے۔
پاکستانیوں کے انٹرنیٹ پر انگریزی کے استعمال پر لکھا تھا، ٹوئٹر، فیس بُک اور کئی طرح کے بلاگ (انفرادی، اخبارات کی ویب سائٹ سے، ٹیکنالوجی پر جیسے پرو پاکستانی) کہ یہ کیسے امریکی انگریزی میں ایسے ہی ملتے جلتے "رجسٹرز" (موقع محل یا صورتحال کی مناسبت سے زبان کی ایک قسم، جسے کبھی جارگن بھی کہا جاتا ہے، مثالیں قانون کی زبان، ایف آئی آر کی زبان، عرضی نویس، بیانِ حلفی کی زبان، روبرو مکالمے کی زبان، اس میں صرف الفاظ نہیں گرامر بھی ملوث ہوتی ہے) سے مختلف ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
شاکر بھائی ہیں، جنہوں نے جرمنی سے انگریزی میں پی ایچ ڈی کی ہے۔
یعنی کِہ دو عدد پی ایچ ڈیز کا سُراغ مِل گیا۔
ڈاکٹر محمد شاکر عرف دوست
پی ایچ ڈی لسانیات، یونیورسٹی آف میونسٹر جرمنی
8-D9-F5250-9-CA8-44-F6-98-B0-BB6-C97-E9-C14-C.jpg
 
ڈاکٹر عرفان سعید صاحب بھی ہیں، جاپان سے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی ہے۔ کچھ عرصہ قبل فن لینڈ میں تھے، اللہ ہی جانے اب کدھر ہیں۔
یوں تو عرفان سعید بھائی آج صبح ہی محفل میں جھانک گئے ہیں لیکن گزشتہ چھ ماہ سے انہوں نے کوئی مراسلہ نہیں لکھا۔ اللہ خیر کرے!
 
الف نظامی

لائبریرین
محفل میں خبر گرم ہے کہ سعود عالم نے حال ہی میں پی ایچ ڈی ڈگری لِی ہے تو خیال آیا کہ ایسے ارکان کی فہرست مُرتب کرنی چاہیے جو پی ایچ ڈی بھی ہوں اور محفل کے رُکن بھی ہوں۔ یعنی کہ اِس لڑی میں ایسے ارکان کے نام سامنے لائے جائیں اور یُوں اسی بہانے اُن کے مقالے کا تعارُف بھی ہو جائے گا۔ چاہیں تو اُنہیں مہمان سمجھ لیں اور سوالات کی بوچھاڑ کر دیں۔
اپنا اصلی نام اور شناخت ظاہر کریں پھر یہ بتائیں کہ یہ معلومات کس مقصد کے لیے حاصل کرنا چاہ رہے ہیں؟
 
Top