اُردو ایڈیٹر کی سیٹنگ میں مدد درکار ہے

صلال یوسف

محفلین
السلام علیکم
برادرم محترم کوئی رہنمائی کردے، مسئلہ کچھ اس طرح ہے کہ میرا فورم وی بولیٹن چار اعشاریہ دو پر ہے اور میں ایک پلگ ان کی مدد سے اُردو ایڈیٹر انسٹال کیا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں مجھے ادھر سے ہی اس کا مزیدشوق پیدا ہوا۔
پلگ ان کے ساتھ کچھ اسکرپٹ کی سینٹنگ بھی تھی سب کر لی ہے ، اب بلکل نارمل ان پیج کی طرح اردو لکھی جا سکتی ہے
1- ایڈیٹر کا وہ حصہ جدھر ہم لکھ رہے ہیں وہ سبز رنگ میں ہے، اُس کو سفید کیسے کیا جاسکتا ہے
2- جس فونٹ میں اس وقت لکھا جا رہا ہے، جمیل نوری ہے ، مگر جب پوسٹ کیا جائے تو فونٹ یہ نہیں رہتے، کیسے اس کو ڈیفالٹ سیٹ کیا جاسکتا ہے، بہت دعائیں
فورم کا لنک
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو ایڈیٹر کا بیک گراؤنڈ کلر اردو اور انگریزی موڈ کے لیے علیحدہ سیٹ ہوتا ہے۔ پیج کا سورس چیک کریں تو اس میں ذیل کا کوڈ ملے گا

کوڈ:
jqcc.fn.UrduEditor.defaults.EditorFont = 'Jameel Noori Nastaleeq';

اس کے نیچے ذیل کا کوڈ شامل کرکے انگریزی اور اردو موڈ کے بیک گراؤنڈ سیٹ کیے جا سکتے ہیں:

کوڈ:
jqcc.fn.UrduEditor.defaults.EnglishColor ="#FFFFFF";
jqcc.fn.UrduEditor.defaults.UrduColor = "#FFFFFF";

بالا کے کوڈ کے ذریعے انگریزی اور اردو دونوں موڈز میں بیک گراؤنڈ سفید رہے گا۔ میرا اندازہ ہے کہ وی بلیٹن میں یہ تبدیلی headinclude ٹیمپلیٹ میں کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔

جہاں تک پوسٹ ہونے کے بعد متن کے فونٹ کا تعلق ہے تو یہ فونٹ ایڈیٹر کے ذریعےکنٹرول نہیں ہوتا ہے بلکہ اس کے لیے فورم پر اردو تھیم استعمال کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔
 
Top