او بھائی لوگو کچھ سنا آپ نے

دوست

محفلین
پاک نستعلیق کا بیٹا ورژن آچکا ہے اور ہمیں‌ خبر تک نہیں دی کسی نے۔
حجازی صاحب بھی لمبی مصروفیت میں غوطہ زن ہیں۔
ستم ظریفی کہاں سے پتا چل رہا ہے کہ بیٹا ورژن ریلیز ہوگیا ہے۔
ذولفقار صاحب کا شکریہ کہ ہمیں کچھ تو اچھا سننے کو ملا اتنے دنوں بعد۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یار حد ہی ہو گئی۔ محسن حجازی سے یہ توقع تو نہ تھی ہمیں۔ وہ ہمارے ساتھ نستعلیق فونٹ کی باتیں کرتے رہے اور اس کی خبر ہمیں محض اتفاق سے ملی اور وہ بھی کسی اور سائٹ سے۔ :( بہرحال یہ اردو سے محبت رکھنے والوں کے لیے نہایت خوشی کی خبر ہے اور یہ انشاءاللہ اردو کمپیوٹنگ کی دنیا میں ایک نئے انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ یہاں پاک نستعلیق میں لکھا گیا ایک سمپل ملاحظہ کیجیے:

3_paknast1_1.jpg
 
Top