اوپن پیڈ میں صوتی کی بورڈ میں اضافی کیریکٹرز!

نبیل

تکنیکی معاون
میں اب اوپن پیڈ کے صوتی کی بورڈ میں اعجاز اختر صاحب کے صوتی دو کی بورڈ والے اضافی کیریکٹرز بھی شامل کرنا چاہتا ہوں۔ یہاں مسئلہ وہی کی میپنگ کا ہے۔ ذیل کے کیریکٹرز کے لیے تو میں صوتی دو والی میپنگ ہی اپنا لوں گا۔

RLM Right-to-Left Mark
LRM Left-to-Right Mark
RLE Right-to-Left Embedding
LRE Left-to-right embedding
RLO Right-to-left override
LRO Left-to-right override
PDF Pop Directional Format

ZWJ کے بارے میں میری تجویز یہ ہے کہ اسے AltGr+Space پر میپ کر دیا جائے۔

اس کے علاوہ ایک پرانی شکایت یکطرفہ کوٹس کے بارے میں رہی ہے۔ میرا ارادہ ہے کہ دائیں اور بائیں جانب کے سنگل اور ڈبل کوٹس شامل کر دیے جائیں۔

علاوہ ازیں ذیل کی علامات اور رموز اوقاف بھی شامل کیے جائیں گے:

اونچی ن
اونچی م
اونچی ط
اونچی لا
اونچی ج
اونچی ے
سجدہ
صلی اللہ علیہ وسلم
رحمۃ اللہ علیہ
علیہ السّلام
رضی اللہ عنہ
تخلص کا نشان

اس کے علاوہ صلی اللہ علیہ وسلم کا صاد، صلے اور صاد لام کی علامات ہیں۔ کیا ان کی الگ الگ ضرورت پڑتی ہے؟

آپ دوستوں سے گزارش ہے کہ اس لسٹ‌ کو چیک کریں اور اس میں اگر کوئی کمی بیشی کی گنجائش نظر آئے تو ضرور بتائیں۔ اس کے بعد ان کی اصل میپنگ پر بھی بات ہوگی۔
 

الف عین

لائبریرین
میرے صوتی 2 کی میپنگ جیسبادی کے مطابق2 ہی ہے اگر کچھ فرق ہو تو جیسبادی یہاں بتا دیں۔
اور نبیل، اگر تم اسے پہلے مکمل کر لو تو اس کی میپنگ مجھے بتا دو تو میں صوتی 3 بنا دوں۔
 

الف عین

لائبریرین
کیس کچھ فیصلہ کیا نبیل۔ یہاں تو سب چپ بیٹھے ہوئے ہیں۔ اور ہم دونوں یہاں لکھنوی بنے ہوئے ہیں
پہلے آپ!!
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، یہ اردو انسٹالر والا آئیڈیا ذہن میں آ گیا اور اس پر کام بھی شروع کر دیا اس لیے میپنگ فائنل ہونے والا کام مؤخر ہو گیا۔ میں انشاءاللہ ایک دو روز میں اپنی جانب سے یہ میپنگ مکمل کرکے یہاں نظر ثانی کے لیے پوسٹ‌کر دوں گا۔
 

دوست

محفلین
zwnj میرے خیال میں شفٹ سپیس پر اگر ڈال دیں تو۔
o پر ہ۔ شفٹ سے ۃ اور آلٹ جی آر سے ہمزہ ہ۔
ئ یو پر اور شفٹ سے ء۔آلٹ جی آر پر آپ کی مرضی۔
شفٹ ڈبلیو پر ؤ اور مزید مجھے اب یاد نہیں‌ آرہیں۔
یہ صرف یاد دہانی کروانا چاہ رہا تھا مگر مجھے خود بھول گئیں۔ :cry:
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب اور شاکر، آپ کی تجاویز کا شکریہ۔ میں انشاءاللہ جلد ہی اس کام کو آگے بڑھاؤں گا۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن شفٹ سپیس ونڈوز میں کام نہیں کر سکتا۔ اس لئے وندوز کی بورڈ میں زونج یا زوج کے لئے سپیس بار کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، آپ فورم کے پوسٹ‌ پر اسے آزما سکتے ہیں۔ شفٹ+سپیس پر زونج کو ہی میپ کیا گیا ہے۔
 

زیک

مسافر
میرا خیال ہے اعجاز صاحب ونڈوز کا کی‌بورڈ لے‌آؤٹ کی بات کر رہے تھے۔ اس میں یہ ممکن نہیں ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
درست زکریا۔ میرا مطلب یہی تھا۔ یہ ایک ایسی کنجی ہے جہاں اوپن پیڈ اور ونصوز کے کی بورڈ کو مختلف ہونا پڑے گا۔
 
Top