اوپن پیڈ میں شامل صوتی اردو کی میپنگ!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں کہ محفل فورم کی وی بلیٹن پر منتقلی کے بعد اس میں اردو اوپن پیڈ کا استعمال کیا جا رہا ہے- لیکن ابھی تک یوزرز کو اوپن پیڈ کی اضافی کیز کا علم نہیں ہے، خاص طور پر آلٹ جی آر (کنٹرول+آلٹ) کی کمبینیشنز کا ابھی تک بہت کم لوگوں کو علم ہے۔ اسی لیے میں نے اوپن پیڈ میں شامل صوتی اردو کی بورڈ کی وضاحت کے لیے اس کی بورڈ کی نارمل، شفٹ اور آلٹ جی آر سٹیٹس کی تفصیل واضح کرنے کے لیے گرافکس تیار کی ہیں جوکہ میں ذیل میں پوسٹ کر رہا ہوں:

نارمل سٹیٹ​
normal.gif

شفٹ سٹیٹ​
shift.gif

آلٹ جی آر (کنٹرول+آلٹ) سٹیٹ​
altgr.gif

واضح رہے کہ آلٹ جی آر کی کچھ نان انگلش کی بورڈز پر دستیاب ہے، جبکہ انگریزی کی بورڈز پر یہ CTRL+ALT کے مترادف ہے۔ علاوہ ازیں، بالا کی تصاویر میں دکھائے گئے تمام حروف ہر اردو فونٹ میں سپورٹڈ نہیں ہیں۔ خاص طور پر اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ میں کافی حروف مسنگ ہیں۔ اس لیے اگر آپ ان میں کوئی حروف استعمال کریں تو اس عبارت کو مناسب فونٹس مثال کے طور پر غدیر، شہرزادہ یا ٹاہوما وغیرہ کے ذریعے فارمیٹ کرنا نہ بھولیں۔

لینگویج موڈ سوئچ کرنا

اکثر دوستوں کو ابھی تک لینگویج موڈ سوئچ کرنے کے لیے شارٹ کٹ CTRL+SPACE کا علم نہیں ہے۔ اس شارٹ کٹ کا استعمال اس مقصد کے لیے فراہم کیے گئے ریڈیو بٹنز کی نسبت آسان ہے۔

Zero Width Non-joiner (ZWNJ)

ZWNJ کے استعمال کے لیے SHIFT+SPACE کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

فارمیٹنگ کوڈز

جیسا کہ بالا میں فراہم کی گئی آلٹ جی آر سٹیٹ میں دکھایا گیا ہے، اوپن پیڈ میں یونیکوڈ کنٹرول کیریکٹرز یعنی کہ LRM, LRO, LRE, PDF, RLO, RLM بھی فراہم کیے گیے ہیں۔ ان کی تفصیل ذیل کے ربط پر دیکھی جا سکتی ہے۔

Unicode® control characters

آپ دوستوں کی سہولت کے لیے میں ایک پی ڈی ایف فائل بھی اٹیچ کر رہا ہوں جس میں بالا کی تصاویر شامل کی گئی ہیں۔ اسے آپ ریفرینس کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

میں امید کرتا ہوں کہ یہ معلومات آپ کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔

والسلام
 
Attachments

  • openpad_phonetic_map.pdf
    76 KB · مناظر: 52
نبیل یہ زبردست کام کیا ہے اور اس کی ضرورت بہت عرصہ سے تھی اب امید ہے محفل پر اردو لکھنے پڑھنے اور تنصیب کرنے کا لنک بھی ہر صفحہ پر ہوگا تاکہ اردو لکھنے میں نئے صارفین کو مشکل نہ ہو۔
 
الف عین

لائبریرین
شکریہ نبیل۔ خودم میں الجھن کا شکار تھا او سمجھ رہا تھا کہ اس میں بہت سے کیریکٹرس نہیں ہیں۔ اور اردو کا کی بورڈ تو فعال نہیں رہتا اس میں۔ بعد میں تجربے سے پتہ چلا کہ آن لائن اڈیٹر کا موڈ تبدیل کرنے سے اردو کی بورڈ سے لکھا جا سکتا ہے لیکن ہر بار بٹن دبایا جائے۔ (یا شاید صارف سیٹنگ میں ممکن ہوگا، فوری جواب ہی استعمال کرنا آسان ہوتا ہپے ہر ایک کو۔ پ ڈ ف بھی محفوظ کر رہا ہوں اگرچہ کچھ میپنگ تو صوتی 2 کی طرح ہی ہے۔
 
MindRoasterMirs

محفلین
بھائی میرے پروفائل پر تصویر نہیں لگ رہی تصویر کا سائز 50کے بی ہے اور 200 چوڑائی سے تھوڑی کم ہے اور پی این جی فارمیٹ میں ہے کوئی حل بتائیں ۔ جزاک اللہ
 
لمبائی اور چوڑائی کم از کم 200 ہونی چاہیے۔ اس سے کم نہیں۔
 
MindRoasterMirs

محفلین
لمبائی اور چوڑائی کم از کم 200 ہونی چاہیے۔ اس سے کم نہیں۔
دونوں طرح کوشش کی ہے نہیں ہو رہا۔ 200 چوڑائی سے زیادہ کر کے بھی اس کا سائز 50 کے بی سے کم ہی تھا۔ لیکن چوڑائی کا ایرر نہیں دے رہا سائز کا ہی دے رہا ہے حالانکہ سائز 50کے بی سے کم ہی ہے۔
 
sobiaanum

محفلین
نبیل یہ زبردست کام کیا ہے اور اس کی ضرورت بہت عرصہ سے تھی اب امید ہے محفل پر اردو لکھنے پڑھنے اور تنصیب کرنے کا لنک بھی ہر صفحہ پر ہوگا تاکہ اردو لکھنے میں نئے صارفین کو مشکل نہ ہو۔
Pakistan English news
 
السلام علیکم،

میں پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں کہ محفل فورم کی وی بلیٹن پر منتقلی کے بعد اس میں اردو اوپن پیڈ کا استعمال کیا جا رہا ہے- لیکن ابھی تک یوزرز کو اوپن پیڈ کی اضافی کیز کا علم نہیں ہے، خاص طور پر آلٹ جی آر (کنٹرول+آلٹ) کی کمبینیشنز کا ابھی تک بہت کم لوگوں کو علم ہے۔ اسی لیے میں نے اوپن پیڈ میں شامل صوتی اردو کی بورڈ کی وضاحت کے لیے اس کی بورڈ کی نارمل، شفٹ اور آلٹ جی آر سٹیٹس کی تفصیل واضح کرنے کے لیے گرافکس تیار کی ہیں جوکہ میں ذیل میں پوسٹ کر رہا ہوں:

نارمل سٹیٹ​
normal.gif

شفٹ سٹیٹ​
shift.gif

آلٹ جی آر (کنٹرول+آلٹ) سٹیٹ​
altgr.gif

واضح رہے کہ آلٹ جی آر کی کچھ نان انگلش کی بورڈز پر دستیاب ہے، جبکہ انگریزی کی بورڈز پر یہ CTRL+ALT کے مترادف ہے۔ علاوہ ازیں، بالا کی تصاویر میں دکھائے گئے تمام حروف ہر اردو فونٹ میں سپورٹڈ نہیں ہیں۔ خاص طور پر اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ میں کافی حروف مسنگ ہیں۔ اس لیے اگر آپ ان میں کوئی حروف استعمال کریں تو اس عبارت کو مناسب فونٹس مثال کے طور پر غدیر، شہرزادہ یا ٹاہوما وغیرہ کے ذریعے فارمیٹ کرنا نہ بھولیں۔

لینگویج موڈ سوئچ کرنا

اکثر دوستوں کو ابھی تک لینگویج موڈ سوئچ کرنے کے لیے شارٹ کٹ CTRL+SPACE کا علم نہیں ہے۔ اس شارٹ کٹ کا استعمال اس مقصد کے لیے فراہم کیے گئے ریڈیو بٹنز کی نسبت آسان ہے۔

Zero Width Non-joiner (ZWNJ)

ZWNJ کے استعمال کے لیے SHIFT+SPACE کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

فارمیٹنگ کوڈز

جیسا کہ بالا میں فراہم کی گئی آلٹ جی آر سٹیٹ میں دکھایا گیا ہے، اوپن پیڈ میں یونیکوڈ کنٹرول کیریکٹرز یعنی کہ LRM, LRO, LRE, PDF, RLO, RLM بھی فراہم کیے گیے ہیں۔ ان کی تفصیل ذیل کے ربط پر دیکھی جا سکتی ہے۔

Unicode® control characters

آپ دوستوں کی سہولت کے لیے میں ایک پی ڈی ایف فائل بھی اٹیچ کر رہا ہوں جس میں بالا کی تصاویر شامل کی گئی ہیں۔ اسے آپ ریفرینس کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

میں امید کرتا ہوں کہ یہ معلومات آپ کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔

والسلام
زیرو ویدھ نن جوائنر کیا ہے؟ اسے کب استعمال کیا جاتا ہے؟
 
الف عین

لائبریرین
زیرو ویدھ نن جوائنر کیا ہے؟ اسے کب استعمال کیا جاتا ہے؟
جب آپ دو الفاظ کے درمیان سپیس والا وقفہ قبول نہ کریں۔ مثلاً 'بے' لاحقے کے الفاظ ۔ بے چین، بے رحم وغیرہ میں 'بے' کے بعد، 'غیر' لاحقے کے الفاظ جیسے غیر مسلم، غیر مرد، ان میں بے کی ے اور غیر کی ر یوں بھی ما بعد کے حروف سے ملتی نہیں ہے لیکن مل سکنے والے حروف کے درمیان اسے استعمال کرنے سے یہ الگ الگ ہی الفاظ نظر آتے ہیں، جیسے کم سخن، اگر درمیان میں سپیس دیں تو دو الفاظ نظر آتے ہیں، اور سپیس نہ دیں تو غلط املا ہو جاتی ہے 'کمسخن'۔
 
جی آپ کی بات تو سمجھ آ گئی لیکن یہی کام ہم صرف اسپیس دے کر کرتے ہیں ۔۔۔ پھرشیفٹ کے ساتھ اسپیس کا استعمال ۔۔۔ ایک نارمل اسپیس اور شیفٹ اسپیس میں کیا فرق واقع ہوتا ہے؟
 
جاسم محمد

شفٹ سپیس سے اگر زیرو ودتھ نان جائنر ظاہر ہو رہا ہے تو ایک ہی بات ہے۔
 
Top