اوپرامیں اردوکیسے لکھوں؟

ساجداقبال

محفلین
میں براؤزنگ میں آسانی کیلئے اوپرا براؤزر استعمال کرتا ہوں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میں اوپرا استعمال کرتے ہوئے اردو۔ویب پر اردومیں خط ارسال نہیں کر سکتا۔ میں نے ایکس پی کی اردو سپورٹ بھی انسٹال نہیں کی ہوئی لیکن انٹرنیٹ ایکسپلورر میں آسانی سے میں اردو میں خط ارسال کرسکتا ہوں۔ کیا اوپرا یا فائر فاکس میں کوئی سیٹنگز ہیں جس سے میں بغیر اردو سپورٹ انسٹال کیے اردو۔ویب میں اردو لکھ سکوں؟
ماؤس کے زریعے اردو لکھی جاتی ہے لیکن ظاہر ہے اسمیں کوئی طویل بات لکھنا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہوگا۔
 

دوست

محفلین
ساجد بھائی اصل میں ہر براؤزر کی مطابقت اردو ویب پیڈ میں شامل کرنا اچھا خاصا درد سر ہے۔ ہر براؤزر کا اپنا ماحول ہوتا ہے جس کے مطابق متعلقہ اطلاقیے(ایپلیکیشن یا سکرپٹ) کو چلانا پڑتا ہے۔ اس لیے اردو ویب پیڈ صرف آئی ای 6 یا اوپر اور فائر فاکس سے مطابقت رکھتا ہے۔ چونکہ یہ دونوں براؤزر زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔ اوپیرا میں اردو لکھنے کے لیے آپ کو ایکس پی یا 2000 میں اردو سپورٹ ہی نصب کرنا ہوگی۔ براؤزر تو بے شمار ہیں اب جیسے دیکھ لیں لینکس میں کے ڈی ای کا کنکرر وہاں بھی ویب پیڈ کام نہیں کرتا مجھے لینکس کی اردو سپورٹ سے کام چلانا پڑا تھا۔ چناچہ صرف چند معیاری براؤزروں کو ہی اس کام کے لیے چنا گیا ہے بلکہ شروع میں تو فائر فاکس بھی بیچارہ مطابقت سے محروم تھا۔امید ہے آپ بات سمجھ گئے ہونگے۔ ( ویسے یہ میری ذاتی رائے ہے۔ نبیل بھائی اگر کچھ کہنا چاہیں تو بصد شوق چونکہ یہ ان کا شعبہ ہے)
 

ساجداقبال

محفلین
بہت بہت شکریہ دوست! آپ کے جواب کے بعد لگتا ہے اب مجھے اردو سپورٹ انسٹال کرنی ہی ہوگی۔ ویسے دوسری بار آپ مجھے جاوید سمجھ رہے ہیں خیریت ہے؟
 

دوست

محفلین
:oops: :oops: :oops: :oops:
یہ بھی ٹھیک ہے۔
ہر بار میں آپ کو جاوید ہی لکھتا ہوں۔ چلیں اب ٹھیک کردیتا ہوں۔
ساجد بھائی جان!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
اب نہیں بھولے گا۔ پکی بات :) :)
 
Top