اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ”پاکستان بناؤ سرٹیفیکٹ“کا اجرا ء

جاسم محمد

محفلین
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ”پاکستان بناؤ سرٹیفیکٹ“کا اجرا ء
06:33 PM, 31 Jan, 2019

news-1548941599-2540.jpg

Image Source : Screenshot PTV

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پاکستان بناﺅ سرٹیفکیٹ کے اجرا ءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے سرٹیفکیٹ کا اجرا ءبہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا ،اس سے بیرون ملک پاکستانی منافع کیساتھ پاکستان کی خدمت بھی کر سکتے ہیں ۔

عمران خان نے خطاب میںکہا کہ اس وقت پاکستان کا مشکل ترین دور ہے ، کسی حکومت کو آج سے پہلے اتنا خسارہ برداشت نہیں کرنا پڑا ، وزیر اعظم نے کہا ہم نے پہلے پاکستان کو با ہر سے دیکھاتھا لیکن جب سے اقتدار میں آیا ہوں تو پاکستان کے اداروں کی اندرونی صورتحال بھی دیکھنے کو ملی ،پچھلے دس سالوں میں معیشت کا بُرا حال کر دیا گیا ہے ،انہوں نے کہا جب ہم اقتدار میں ا ٓئے تو معیشت کو سہار ا دینے کیلئے آئی ایم ایف سے مدد لے سکتے تھے جو کہ انتہائی آسان کام تھا لیکن جو بھی پاکستان اور عوام کیلئے درد رکھتا ہے وہ ایسا کام نہیں کرتا جس سے عوام کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ادائیگیوں کاتوازن ابھی درست نہیں ہوا ،آئی ایمایف کے پاس جانا ہمارے لیے آسان راستہ تھا،زراعت کیلیے چین سے ٹیکنا لوجئی کیلیے بات چیت چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ،پاکستان میں مذہبی مقامات کی سیاحت سے ملک ترقی کر سکتا ہے،کرنٹ اکاﺅنٹ کا خسارہ سیاحت سے پورا کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی گیا اورسیز پاکستانیوں سے وابستہ رہا ،شوکت خانم آج بھی 50فیصد سے زیادہ بیرون ملک پاکستانیوں کے تعاون سے چل رہا ہے ،اورسیز پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے خاص طور پر پاکستان بناﺅ سرٹیفکیٹ کا حصہ بننا ہے جس سے ا نہیں خود بھی فائدہ ہو گا اور ساتھ ہی ساتھ پاکستان کا فائدہ بھی ہوگا ،انہوں نے کہا اورسیز پاکستانیوں کی ملک میں قدر ہم سے زیادہ ہے ۔

وزیر اعظم نے بیرون ملک پاکستانیوں سے رابطوں کیلئے زلفی بخاری بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ،ہم پاکستان میں کاروبار کیلئے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں،تاکہ زیادہ سے زیادہ نوکریوں کے مواقع بھی پیدا ہوں ،عمران خان نے کہا سیاحت کو فروغ دے کر مالیاتی خسارے پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کی خریداری میں تیزی کا رحجان
کراچی: اچھی شرح منافع کے سبب 500 ملین ڈالرز ہدف کے پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کی خریداری میں تیزی کا رحجان دیکھا جارہا ہے۔

اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کے اجراء کے پہلے ہفتے میں یومیہ اوسط خریداری ایک لاکھ ڈالر تھی جو دوسرے ہفتے میں بڑھ کر یومیہ 3 لاکھ ڈالر سالانہ تک پہنچ گئی۔

دوسرے ہفتے کے اختتام تک پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کے خریداری 30 لاکھ ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے جون تک ان سرٹیفکیٹس کے ذریعے بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے 500 ملین ڈالرز خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ اس پر شرح منافع چھ فیصد سے زائد ہے۔

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کے مطابق بہتر شرح منافع کے سبب پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹس کی خریداری میں بھرپور خریداری دیکھی جارہی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
واضح رہے کہ حکومت نے جون تک ان سرٹیفکیٹس کے ذریعے بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے 500 ملین ڈالرز خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ اس پر شرح منافع چھ فیصد سے زائد ہے۔
منافع کی شرح اچھی ہے ۔ بینک کے فنڈز کا کچھ حصہ یہاں لگانے کا ارادہ ہے
 
Top