اونٹ کا گوشت کھائیں' بیماریاں دوربھگائیں

hakimkhalid

محفلین
٭ عیدقربان مبارک ہو٭
٭ اونٹ کا گوشت کھائیں' بیماریاں دور بھگائیں٭
٭اونٹ کا گوشت کھانے سے کئی بیماریاں دور ہوجاتی ہیں:حکیم قاضی ایم اے خالد٭
٭ اونٹ کا گوشت بخار 'عرق ا لنساء (شیاٹیکا)کالا یرقان 'ہیپاٹائیٹس سی اوراعصابی وجسمانی کمزوری کا بہترین علاج ہے٭
[align=justify:ff6805f538]لاہور ( نمایندگان پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا)اونٹ کا گوشت عام طور پر شاذوناظر ہی ملتا ہے لیکن عید قربان پر یہ گوشت بھی وافر مقدار میں ہوتا ہے اور جنہیں یہ گوشت میسر آجائے وہ بہت سی امراض سے بچ سکتے ہیں ۔افادہ ِعام کےلئے مرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنزپاکستان اور یونانی میڈیکل آفیسرحکیم قاضی ایم اے خالد نے اونٹ کے گوشت کے فوائد سے آگاہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اونٹ کا گوشت بخار 'عرق النساء (شیا ٹیکا ) سیاہ یرقان 'ہیپا ٹائٹس سی اور پیشاب کی جلن میں مفید ہے اعضائے رئیسہ کی طاقت اور تقویت باہ کےلئے بھی مستعمل ہے ۔اعصابی کمزوری اور جسمانی کمزوری میں فائدہ مند ہے ۔مذکورہ بالا فوائد حاصل کرنے کےلئے اس کی مقدار خوراک ایک سو گرام ہے بواسیر کےلئے اونٹ کی چربی کا لیپ انتہائی مفید ہے ۔لہذا عید الا ضحی پر اگر یہ گوشت مل جائے تو اس سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا جائے ۔[/align:ff6805f538]
 

AMERICAN

محفلین
انگلی کٹوا کر ہم بھی شہیدوں میں شامل ہو گئے۔
آج سے دو سال پہلے میں‌بزعم خود اونٹ کا گوشت کھایا تھا۔
 
Top