اوسلو میں یوم قائد اعظم پر تقریب!

arifkarim

معطل
اوسلو میں یوم قائد اعظم پر تقریب
وقت اشاعت: آج 17:25:37
phpThumb.php
کاروان رپورٹ

پاکستان ورکرز ویلفیئر یونین ناروے کے زیر اہتمام اوسلو میں یوم قائداعظم کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ناروے میں پاکستان کی سفیر مسز رفعت مسعود نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے تقریب کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے بانئ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے قائد کے اصولوں اور تعلیمات کے بارے میں نئی نسلوں کو آگاہ کریں۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ قائداعظم ایک تاریخ ساز شخصیت تھے۔ انہوں نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ ہندوستان کے مسلمانوں نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے ان کی سرکردگی میں عظیم الشان جدوجہد کی اور کامیابی حاصل کی۔ اگرچہ اس وقت ملک کو مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے لیکن ہم قائد کے اصولوں اور عزم پر عمل کرتے ہوئے از سر نو ترقی اور کامیابی کا سفر شروع کر سکتے ہیں۔

اس پروقار تقریب کی میزبانی کے فرائض پاکستان ویلفیئر یونین کے سیکرٹری جنرل خالد محمود نے ادا کئے۔ انہوں نے سب سے پہلے جماعت اہلسنت والجماعت ناروے کے امام مولانا نعمت علی شاہ کو تلاوت کلام پاک کی دعوت دی۔ اس طرح تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ خالد محمود جو اوسلو سٹی کونسل کے رکن اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، نے اس تقریب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس کے لئے دو موضوعات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ 25 دسمبر کو قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت تھا۔ اس حوالے سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ہم ناروے میں رہتے ہوئے اپنے ہسمایوں سے بہتر تعلقات اور ڈائیلاگ کے حوالے سے بھی بات کریں گے تا کہ مقامی معاشرے کے ساتھ مواصلت اور دوستی کی راہوں کو استوار کیا جا سکے۔ خالد محمود نے قائداعظم کی شخصیت کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بطور شہری ، قانون دان ، سیاستدان اور سربراہ مملکت اصول پرستی اور قانون کے احترام کی مثال قائم کی ہے۔ ان کے کردار کا یہ پہلو بے حد اہم ہے جسے فراموش کر کے اہل پاکستان گمراہی اور نقصان کا شکار ہو رہے ہیں۔

ہمسایوں کے ساتھ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں دوسرے ملکوں سے آ کر آباد ہونے والے تارکین وطن سے مقامی معاشرے کو سمجھنے اور اس میں گھل مل جانے کی توقع کی جاتی ہے۔ اس مقصد کے لئے اپنے ہمسایوں سے رابطہ کرنا اور ان سے راہ و رسم بڑھانا انٹیگریشن کے عمل میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

پاکستان ویلفیئر یونین کے صدر فضل حسین نے اپنی تقریر میں قائد اعظم کے سوانحی حالات سے روشناس کرواتے ہوئے ان کی شخصیت کے اہم پہلوﺅں پر بات کی۔ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم لوگ قابل فخر ثقافتی اور سماجی ورثہ کے امین ہیں۔ مقامی لوگ ہماری شادی بیاہ کی رسومات اور دیگر تقریبات میں شامل ہو کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔ اگر ہم اپنے پڑوس میں رہنے والوں کو فراخدلی سے ملیں اور روزمرہ معاملات پر ان کے ساتھ تبادلہ خیال کریں تو صورتحال بہتری کی طرف تبدیل ہو سکتی ہے۔ اب ہمارے بچے مقامی اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس لئے جن خاندانوں کو زبان کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے، وہ اپنے بچوں کے ذریعے بات چیت اور میل جول کا آغاز کر سکتے ہیں۔

کاروان کے مدیر سید مجاہد علی نے بتایا کہ ہمسایوں کے تعلقات کے حوالے سے مزاج اور ثقافتی فرق کی وجہ سے بسا اوقات مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ تاہم مقررین نے جو رہنما اصول بیان کئے ہیں، ان پر عمل کرتے ہوئے ہمسائیگی میں اچھا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے یوم قائد اعظم کے نام سے اپنا مضمون پیش کیا جس میں قائداعظم کے احسانات کا تذکرہ کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ اب بھی کامیابی کے لئے ان کے ارفع اصولوں اور پیغام پر عمل کرنا ضروری ہے۔ وگرنہ بدعنوانی اور ہوس پرستی سے ہم پاکستان کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

اردو کے ممتاز شاعر اور متحرک سماجی شخصیت آفتاب وڑائچ نے اس موقع پر اپنے منتخب کلام سے سامعین کو نوازا۔ خالد محمود نے تقریب کا اختتام کرتے ہوئے ناروے میں پاکستان کی نئی سفیر کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وہ پاکستان اور ناروے کے ساتھ تعلقات میں کردار ادا کرنے کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بھی مواصلت اور میل جول پر توجہ دے رہی ہیں۔ ان کے اس مثبت رویہ پر ناروے کے پاکستانی بے حد ممنون ہیں۔
تقریب کے اختتام پر حاضرین کی تواضع پرتکلف عشائیہ سے کی گئی۔
ماخذ
 

لاریب مرزا

محفلین
اور ذرا یہ واضح کر دیں کہ آپ کا ماخذ کیا ہوتا ہے؟؟؟ :hypnotized1: مطلب کبھی کبھی آپ نے ماخذ میں کچھ اراکین کے نام لکھے ہوتے ہیں تو اس کا کیا مطلب ہے؟؟؟
 

لاریب مرزا

محفلین
کاروان رپورٹ؟؟
ھائیں!!! پہلی بات تو یہ کہ میری سنجیدگی سے کہی ہوئی بات کو پرمزاح قرار دینا کھلا تضاد ہے:p
اور دوسری بات یہ کہ میں نے اس دن پوچھا تھا کہ یہ تصاویر آپ نے خود لی ہیں؟؟ آپ نے اس کی بھی پر مزاح کی ریٹنگ کر کے :D جواب دیا کہ ماخذ میں نام موجود ہیں.. تو وہ کیا تھا؟؟
 

arifkarim

معطل
کاروان رپورٹ؟؟
ھائیں!!! پہلی بات تو یہ کہ میری سنجیدگی سے کہی ہوئی بات کو پرمزاح قرار دینا کھلا تضاد ہے:p
اور دوسری بات یہ کہ میں نے اس دن پوچھا تھا کہ یہ تصاویر آپ نے خود لی ہیں؟؟ آپ نے اس کی بھی پر مزاح کی ریٹنگ کر کے :D جواب دیا کہ ماخذ میں نام موجود ہیں.. تو وہ کیا تھا؟؟
جی ماخذ تو کاروان رپورٹ ہی ہے جو یہاں ناروے میں اردو کا سب سے بڑا جریدہ ہے۔ باقی تصویر کس نے لی یہ ہمیں نہیں معلوم ۔ البتہ درج ذیل تصویر پاکستانی اداکار رستم کیساتھ ہم نے کچھ دن قبل ہی لی تھی سفارتخانے میں:
IMG_9969.JPG
 
مدیر کی آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
جی ماخذ تو کاروان رپورٹ ہی ہے جو یہاں ناروے میں اردو کا سب سے بڑا جریدہ ہے۔ باقی تصویر کس نے لی یہ ہمیں نہیں معلوم ۔ البتہ درج ذیل تصویر پاکستانی اداکار رستم کیساتھ ہم نے کچھ دن قبل ہی لی تھی سفارتخانے میں:
IMG_9969.JPG
ان میں پاکستانی اداکار یہ لمبے بالوں والے ہیں؟؟
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top