تعارف اور تعارف ہمارا ہو بھی کیا

ایس ایس ساگر

لائبریرین
سیما علی آپا!
ہم آپ کو اردو محفل میں باقاعدہ طور پر خوش آمدید کہتے ہیں۔:redrose:
آپ کی تحریر ہمیشہ پھولوں کی مہک اور شہد کی مٹھاس لیے ہوتی ہے۔ اللہ تعالٰی آپ کے مزاج کی شگفتگی و تازگی کو ہمیشہ یونہی سلامت رکھے۔ آمین۔
 

سیما علی

لائبریرین
سیما علی آپا!
ہم آپ کو اردو محفل میں باقاعدہ طور پر خوش آمدید کہتے ہیں۔:redrose:
آپ کی تحریر ہمیشہ پھولوں کی مہک اور شہد کی مٹھاس لیے ہوتی ہے۔ اللہ تعالٰی آپ کے مزاج کی شگفتگی و تازگی کو ہمیشہ یونہی سلامت رکھے۔ آمین۔
بھیا بہت بہت شکریہ
اتنے دن سے کہاں ہیں مصروفیت زیادہ ہوگئی ہے۔۔آپ ماشاء اللّہ بہت خوب لکھتے ہیں !!!!آپ سب محبت اور خلوص ہم میں روز نیا ولولہ پیدا کردیتا ہے ۔بہت ساری دعائیں سلامت رہیے آمین :):):):)
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایسا نہیں ہے ہم اپنے بیٹے سے اکثر کہتے ہیں رضا دیکھو اس پیراگراف میں ہم نے انگریزی صحیح لکھی اور وہ اکثر درست کر دیتے ہیں بچے اگر صحیح ہیں تو مان لینا چاہیے ایسا نہیں ہے بڑے غلطی نہی کر سکتے ہیں اور سیکھنے کے لیئے پوری عمر بھی کم ہے بٹیا!!!!!
یہ تو ہے۔
خوش رہئیے ہمیشہ۔
 
یوں تو ہم اس محفل سے روٹھے ہوئے ہیں۔ مگر یہ تعارف اتنا جاندار ہے کہ لگتا ہے ادبی سرقہ ہے۔ لہذا مداخلت کرنی ہی پڑی۔ معذرت اس شوخی کے لیے ۔ سدا خوش رہیں آمین
ویسے آج ہم کو یہ اردو محفل جوائن کئے پورے پندرہ سال ہوگئے ہیں۔ 19 اپریل 2006 یہاں ہماری آمد ہوئی تھی
ماشاءللہ آج روٹھنے کے باوجود پوسٹ ہ وہی گئی جیہ سے۔ :)
اب اگر پوسٹ کر ہی دی ہے اور سیما جی کے تعارف میں کی ہے تو امید ہے کہ اردو محفل سے تعلقات بحال ہو جائیں گے ویسے بھی اب ادب کا کافی کام بکھر گیا ہے اور کہنہ مشق اور تجربہ کار محفلین کی اشد ضرورت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سیما آپی آپ تو ماشاء اللہ اردو محفل کی ہر دلعزیز جگت آپی ہیں۔ آپ کو کون نہیں جانتا۔

میں نے آپ سے تعارف کا نہیں کہا، اس کی وجہ یہ ہے کہ جب میں چھ سال کی غیر حاضری کے بعد اردو محفل میں واپس آیا تو آپ ماشاء اللہ یہاں ایک مشہور و معروف رکن کے طور پر ہر جگہ نظر آ رہی تھیں۔ اس لیے تعارف کا نہیں کہا۔

اب بھی بقول استاد محترم آپ نے اپنا تعارف بہت ہی کم دیا ہے لیکن آپ کی تحریروں سے آپ کا بہت زیادہ تعارف حاصل ہو چکا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یوں تو ہم اس محفل سے روٹھے ہوئے ہیں۔ مگر یہ تعارف اتنا جاندار ہے کہ لگتا ہے ادبی سرقہ ہے۔ لہذا مداخلت کرنی ہی پڑی۔ معذرت اس شوخی کے لیے ۔ سدا خوش رہیں آمین
ویسے آج ہم کو یہ اردو محفل جوائن کئے پورے پندرہ سال ہوگئے ہیں۔ 19 اپریل 2006 یہاں ہماری آمد ہوئی تھی
اُم گبین چلو اسی بہانے تم محفل میں تو آئیں۔

لگتا ہے اب ایسے اراکین کو ڈھونڈ کر ان سے ان کے تعارف کی درخواست کرنی پڑے گی، جن کو پڑھ کر تمہیں مداخلت کرنی پڑے۔

غالب کی بھتیجی واپس آ جاؤ اردو محفل میں۔ بقول محب لائبریری کا کام زوروں پر ہے، تو اس میں تمہاری شراکت بہت ضروری ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
اب بھی بقول استاد محترم آپ نے اپنا تعارف بہت ہی کم دیا ہے لیکن آپ کی تحریروں سے آپ کا بہت زیادہ تعارف حاصل ہو چکا ہے۔
بڑی نوازش بھیا آپ کی بے انتہا محبت اور عزت افزائی کے ہم مقروض !!!!!اسی لئیے جیسا آپ نے لکھا کہ آپ سب ہمیں جانتے ہیں اور ہم آپ سب کو تو پھر نہ انجان بستی نہ ہم نئے تو کیا لکھیں کبھی کبھی تو ایسا لگتا ہے آپ سب سے بچھڑے ہوئے تھے صدیوں پہلے اور پھر آخر میں آکے مل گئیے !!!!اتنی محبت اور پزیرائی ملتی ہے آپ سب سے اور بھی ابتدا سے قعطناً محسوس نہیں ہوتا کہ ہم اجنبی ہیں !!!!!!!!!!!!
 

سیما علی

لائبریرین
غالب کی بھتیجی واپس آ جاؤ اردو محفل میں۔ بقول محب لائبریری کا کام زوروں پر ہے، تو اس میں تمہاری شراکت بہت ضروری ہے۔
اب تو جیہ بٹیا بھیا اتنے پیار سے بلا رہے ہیں واپس آجائیں اپنوں سے جتنی جلدی روٹھا جاتا ہے مان بھی جلدی لیا جاتا ہے اور پھر گھر تو آخر اپنا ہے!!!!!!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمیں نہیں معلوم تھا کہ روٹھوں کو اتنے پیار سے منایا جاتا ہے۔۔۔ ماشاء اللہ
خواہ مخواہ ہی روٹھنے کو دل چاہ رہا ہے۔
دل چاہ رہا ہے کہ کسی کو جلی کٹی سُنا کر پھر خود ہی روٹھ جاؤں۔۔۔ مگر کس کو؟ یہاں تو سب ہی اتنے اچھے ہیں۔
کبھی دل چاہتا ہے کہ ایویں ہوا سے ہی لڑنے لگوں اور شور شرابا سے سارے ڈسٹرب ہوں کہ ان کی پوسٹنگ سپیڈ میں ہم روڑے اٹکا رہے ہیں۔۔۔ اور جواب میں ان سے روٹھ جاؤں ،لیکن نہیں اس طرح تو ہمارا مراسلہ میٹر بھی ہچکولے کھائے گا۔

سیما جی ۔۔۔ آپ سے کیوں نا روٹھ جاؤں۔۔ کیونکہ آپ نے ہمیں ڈانٹا نہیں کہ اتنی رات ہو گئی ہے سونا نہیں۔
جلدی سے ڈانٹئیے تا کہ ہم آپ سے روٹھیں۔۔۔ پھر آپ منانا ہمیں۔۔ ہمیں کوکونٹ کیک، کوکونٹ بسکٹ، کوکونٹ چاکلیٹ بلکہ خالی کوکونٹ بھی چلے گا۔ لیکن ایک وقت میں ایک چیز دیجئیے گا ۔
اب جلدی سے ہمارا فرمائشی پروگرام پورا کیجئیے ،، اس سے پہلے کہ کسی کے لاحول پڑھنے کی آواز ہمارے کانوں تک پہنچے، ہم خود ہی غائب ہو جاتے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
آپ سے کیوں نا روٹھ جاؤں۔۔ کیونکہ آپ نے ہمیں ڈانٹا نہیں کہ اتنی رات ہو گئی ہے سونا نہیں۔
جلدی سے ڈانٹئیے تا کہ ہم آپ سے روٹھیں۔۔۔[/QUOT
ڈانٹیں گے ضرور مگر پیار سے اپنی بٹیا کو کیو نکہ ہمیں بالکل اچھا نہیں لگے فا آپ کا روٹھنا البتہ کوکونٹ کیک ،بسکٹ !کوکونٹ چاکلیٹ سب حاضر کر دیں گے کیونکہ چاکلیٹ صرف
cVA26C2.jpg

یہ باؤنٹی ہم بھی کھاتے ہیں اور یہی پسندیدہ ہے ۔۔۔۔

رُوٹھے لوگوں کو منانے میں مزہ آتا ہے
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
سید عمران آپ کو بھی وہی لکھا نظر آیا جو ہمیں نظر آ رہا ہے، سیما جی نے اتنی تعریف کر دی ہماری کہ ۔۔۔ کیسے ہضم کریں۔ کوئی تعویذ کوئی ٹوٹکا عنایت فرمائیے نا
سیما جی کو جب صبح ناشتہ میں چائے نہیں ملتی تو ایسی باتیں کرجاتی ہیں۔۔۔
آپ دل پر نہ لیں!!!
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
سیما جی کو جب صبح ناشتہ میں چائے نہیں ملتی تو ایسی باتیں کرجاتی ہیں۔۔۔
آپ کسی بات کو دل پر نہ لیں!!!
آپ لوگوں کی یہ سرگوشیاں دیکھنا تو آگیں کرنا نہ آئیں بوڑھے ہوگئیے مگر ہمیشہ امآّں مرحومہ کی یہ بات ہمشہ گونجتی ہے بٹیا لڑکیاں سرگوشیوں میں باتیں نہیں کرتیں وہ کالے والے وزنی فون جو پیر پہ گریں تو پیر زخمی اور دھیمی سرگوشی میں بات کی تو اماّں کی جوتی سے سر زخمی;)
 
Top