تعارف اور تعارف ہمارا ہو بھی کیا

سیما علی

لائبریرین
یوں تو ہم اس محفل سے روٹھے ہوئے ہیں۔ مگر یہ تعارف اتنا جاندار ہے کہ لگتا ہے ادبی سرقہ ہے۔ لہذا مداخلت کرنی ہی پڑی۔ معذرت اس شوخی کے لیے ۔ سدا خوش رہیں آمین
ویسے آج ہم کو یہ اردو محفل جوائن کئے پورے پندرہ سال ہوگئے ہیں۔ 19 اپریل 2006 یہاں ہماری آمد ہوئی تھی
جیہ بٹیا ہم آپکی آمد کے منتظر ہیں 🥰❤️🥰🥰
 
آخری تدوین:
خلیل جبران تو یہ کہتے ہیں کہ دنیا کے مشکل ترین کاموں میں سے ایک کام اپنا تعارف کرانا ہے!!!!!!!!
منیر نیازی صاحب یہ شعر ہماری زندگی کی عکاسی کرتا ہے؀
چاہتا ہوں میں منیرؔ اس عمر کے انجام پر
ایک ایسی زندگی جو اس طرح مشکل نہ ہو
!!!!!!@جاسمن
بٹیا کہہ رہی تو کچھ ٹوٹا کچھ ادھورا سا لکھنے کی کوشش کرتے !!!!! پر آج دل چاہ رہا ہے کہ بتائیں کے ہم تو آپ سب کو اپنے خاندان کا حصہ سمجھنے لگے ہیں ! اُردو محفل ہمارے گھر کا ایک لازمی حصہ بن گئی ہے بلکہ یہ کہنا بجا ہوگا کہ اُردو محفل اور ہم لازم و ملزوم یا ہم نے اُردو محفل اپنا اُوڑھنا بچھونا بنا لیا ؀اب جب کہ نہ ہم نئے ہیں اُردو محفل کے لئیے نہ اُردو محفل ہمارے لئیے!!!!اکثر سوچتے ہیں کہ کہ اتنی دیر کیوں ہوئی یہاں آنے میں اور اُردو محفل کے نورتن بالکل اکبرِ اعظم کے نو رتن کی طرح ہیں جیسے وہ ہر ایک اپنی جگہ باکمال تھا !!!بالکل اسی طرح ہماری اُردو محفل کے باکمال نورتن ہیں !!
نو جواہر یعنی نو صاحبِ کمال :
ان میں سب سے پہلے ہمارے پہلے ہمارے اُستادِ محترم
پہلا، محمد خلیل الرحمٰن ہمارے اچھے بھیا۔
دوسرا۔ چرچلِ ثانی ہفت ہزاری
تیسرا۔ ظہیراحمدظہیر ملک الشعرا
چوتھا سید عاطف علی ہمارے بہت ہی پیارے بھیا!
پانچواں ڈاکٹر فاخر رضا
چھٹا۔ شمشاد صدر دیوان
ساتواں! محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا سہ ہزاری
آٹھواں نیرنگ خیال ابولفضل۔
!نواں اور آخری، زیک پنج ہزاری
یہ تو ہوئی جناب نو عقلمند آدمیوں کی انجمن
۔۔۔۔اس کا قعطناً یہ مطلب نہیں کہ جن کا نام نورتن میں شامل نہں وہ عقلمند نہیں ہر نگینہ اپنی جگہ نادر و نایاب خوبیوں کے ساتھ اُردو محفل میں جڑُا ہو ا ہیے اور ہم اس سے پہلے بھی کئی جگہ تھوڑا تھوڑا اپنے بارے میں بتا چکے ہیں !بالکل مینگو بندے ہیں سو آپ سب ہمیں جانتے ہیں !ہم ہیں اور آپ ہیں اب جیسے ہیں یہی
سیما علی ہیں قبول کیجے ۔@جاسمن بٹیا بتائیں گی نور وجدان ماہی احمد بٹیا بتائں گی آنی کیسی ہیں گُلِ یاسمیں بٹیا
جاسم محمد محمد تابش صدیقی میاں اکمل زیدی بھیا بتائیں گے محمد وارث میاں بھی تھوڑا تھوڑا ہمیں جانتے ہیں !!
بہت پرانا قصہ ہے جب ابھی موبائل فون، لیپ ٹاپ حتیٰ کہ کیلکولیٹر بھی ایجاد نہ ہوئے تھے۔ دہلی سے نیویارک کیلئے جہاز فضا میں بلند ہوا تو حسب روایت مسافروں نے حفاظتی بیلٹ کھول لیے۔ کچھ مسافر اخبارات و رسائل کے مطالعہ میں محو ہو گئے کچھ آپس میں گپ شپ کرنے لگے۔ جہاز کی کلب کلاس میں ساتھ ساتھ بیٹھے دو مسافروں میں سے ایک نے اپنا بریف کیس کھولا، فائلیں نکالیں اور ان میں محو ہو گیا اور اس نے سر اٹھا کر بھی نہیں دیکھا کہ اس کے پہلو میں کون بیٹھا ہوا ہے۔ ادھر دوسرا مسافر اخبارات پڑھتے اور بار بار ان کی ورق گردانی سے عاجز آ چکا تھا اور فطری خواہش کے تحت اپنے ہمسائے مسافر سے گفتگو کا متمنی تھا۔ اس کا مسئلہ یہ بھی تھا کہ وہ اس خطہ کا ایک مقبول، معروف اور مشہور آدمی تھا، جسے ہنوز ساتھی مسافر نے آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھا تھا کہ اس کے پہلو بہ پہلو کون نامی گرامی شخصیت موجود ہے۔ بہرطور اس نامی گرامی اور مشہور و معروف شخص نے موقع ملتے ہی اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے مسافر سے گفتگو کا آغاز کر دیا۔ یہ معروف شخصیت انڈین فلم انڈسٹری کے سپرسٹار دلیپ کمار تھے مگرمدمقابل شخصیت بالکل سپاٹ چہرے اور کسی تاثر کے بغیر یہ پوچھ رہی تھی کہ آپ کیا کرتے ہیں؟ دلیپ کمار سے یہ پوچھنا کہ آپ کیا کرتے ہیں، بجائے خود ان کی توہین کے مترادف تھا مگر دلیپ اسے برداشت کر گئے اور کہا میں پرفارمنگ آرٹ سے وابستہ ہوں۔ پھر سوال ہوا ’’کیا تصویریں وغیرہ بناتے ہیں‘‘۔ دلیپ صاحب نے جواب دیا نہیں، میں فلموں میں کام کرتا ہوں۔ فلم میں تو یقیناً کئی شعبے ہوتے ہیں، آپ کس شعبہ سے وابستہ ہیں، دلیپ سے پوچھا؟ اس پر انہوں نے بتایا کہ میں ایکٹر ہوں، میں دلیپ کمار ہوں۔ اس پر سوال پوچھنے والی شخصیت نے کہا، میں ٹاٹا ہوں، فلمیں نہیں دیکھتا۔ دراصل میرے پاس ان فروعات کیلئے وقت ہی نہیں ہوتا۔بعض احباب کا یہ کہنا ہے کہ ٹاٹا جیسے بڑے کامیاب صنعتکار سے منسوب یہ واقعہ من گھڑت ہے اور اتنے بڑے کاروباری شخص کیلئے ممکن ہی نہیں کہ وہ دلیپ کمار جیسی شخصیت سے متعارف نہ ہو جبکہ ایک دوسرا نقطہ نظر یہ ہے کہ ٹاٹا اس خطے کا سب سے بڑا صنعتکار تھا ہی اس لیے کہ وہ فلموں جیسی فروعات اور دیگر معاملات سے دور رہا۔ بہرحال اگر یہ واقعہ سچ ہے تو پھر یہ بات سپرسٹار دلیپ کمار ہی بتا سکتے ہیں کہ پہچاننے سے انکار پر ان پر کیا گزری ہو گی؟
تو ہم ایک عام پاکستانی ہیں اور سونے پہ سہاگہ ریٹائیریڈ ہیں تو اور بھی ادنیٰ؀
نہ میں عربی نہ لاہوری
نہ میں ہندی شہر نگوری
نہ ہندو نہ ترک پشوری
نہ میں رہندا وچ ندون

بلھا کیہ جاناں میں کون
بہت خوب تعارف ہے
 
سیما علی

لائبریرین
خوش آمدید سیما ی۔۔۔۔ تہہِ دل سے ہم آپ کی قدر کرتے ہیں اور بہت سارے پھول اور کلیاں (جو ابھی کھلنے ہیں) آپ کی راہ میں بچھا کر آپ کو جی آیاں نوں کہتے ہیں اس تعارفی لڑی میں۔
آپ کو ہر روز محفل میں موجود پا کر دل شاد ہوتا ہے، من آباد ہوتا ہے۔ یوں سمجھئے کہ طبیعت کو تازہ پاتے ہیں، آپ کے جوابات سے دل بہلاتے ہیں۔
تو آ جائیں نہ طبعیت تازہ کرنے کب سے یاد کرے جارہے ۔۔کیا ڈنمارک آنا پڑے گا ۔۔//ایسا نہ ہو؀
ہم سے آیا نہ گیا تم سے بلایا نہ گیا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تو آ جائیں نہ طبعیت تازہ کرنے کب سے یاد کرے جارہے ۔۔کیا ڈنمارک آنا پڑے گا ۔۔//ایسا نہ ہو؀
ہم سے آیا نہ گیا تم سے بلایا نہ گیا
یہ دیکھیے آ گئے ہم۔۔۔
ہاں تو کیجیے طبیعت تازہ ہماری۔۔۔ بلکہ پہلے تو طبیعت صاف ہی کر دیجیے تاکہ ہم باقاعدگی سے آتے جاتے رہیں
 
سیما علی

لائبریرین
یہ دیکھیے آ گئے ہم۔۔۔
ہاں تو کیجیے طبیعت تازہ ہماری۔۔۔ بلکہ پہلے تو طبیعت صاف ہی کر دیجیے تاکہ ہم باقاعدگی سے آتے جاتے رہیں
جیتی رہیے ۔ہمارا پیار آپ سے دن بہ دن بڑھتا ہی جاتا ہے لگتا ہے یہ ڈنمارک لے ہی آئے گا ہمیں ۔۔ڈھیروں دعائیں آپکی صحت کے لئے اور سکون کے لئے ۔۔۔:redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart:
 
بہت خوش رہیے آپا :redheart:
اللہ پاک ہمارے حق میں کی گئی آپ کی دعائیں قبول فرمائیں آمین ثم آمین۔
سچی میں بڑھتا جا رہا نا۔۔۔کتنے چھٹانک ہوا ہو گا بھلا ان تین سالوں میں؟
 
سیما علی

لائبریرین
بہت خوش رہیے آپا :redheart:
اللہ پاک ہمارے حق میں کی گئی آپ کی دعائیں قبول فرمائیں آمین ثم آمین۔
سچی میں بڑھتا جا رہا نا۔۔۔کتنے چھٹانک ہوا ہو گا بھلا ان تین سالوں میں؟
بس ایسی ہی ہنستی مسکراتی اور شوخ و چنچل سی رہا کریں ہمیں چھٹانک نہیں سیروں کے بلکہ منوں اور ٹنوں کے حساب سے پیار بڑھتا جاتا ہے ۔۔۔🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰
 
سیما علی

لائبریرین
بہت خوش رہیے آپا :redheart:
اللہ پاک ہمارے حق میں کی گئی آپ کی دعائیں قبول فرمائیں آمین ثم آمین۔
سچی میں بڑھتا جا رہا نا۔۔۔کتنے چھٹانک ہوا ہو گا بھلا ان تین سالوں میں؟
قدیر بھائی سے ملاقات ہوئی تھی ۔آپکو بہت سلام کہہ رہے تھے ۔۔۔۔۔۔
 
اکمل زیدی

محفلین
بہت خوش رہیے آپا :redheart:
اللہ پاک ہمارے حق میں کی گئی آپ کی دعائیں قبول فرمائیں آمین ثم آمین۔
سچی میں بڑھتا جا رہا نا۔۔۔کتنے چھٹانک ہوا ہو گا بھلا ان تین سالوں میں؟
توبہ توبہ کیا ہو گیا ہے لوگوں کو اتنے قیمتی جذبے کو چھٹانکوں میں تولتے ہیں ۔ ۔ ۔
کیا آپا آپ بھی کہاں ضائع کر رہی ہیں کسی قدر دان پر لگائیے اتنا قیمتی سرمایا بھلا بتاؤ حد ہو گئی ۔ ۔
 
اکمل زیدی

محفلین
بس ایسی ہی ہنستی مسکراتی اور شوخ و چنچل سی رہا کریں ہمیں چھٹانک نہیں سیروں کے بلکہ منوں اور ٹنوں کے حساب سے پیار بڑھتا جاتا ہے ۔۔۔🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰
کہیں ایسے بے قدروں پر لٹایا جا رہا ہے کہیں 14 جون بھی یاد نہیں رہی ۔اک اتا سا ھیپی برتھ ڈے نہ کہا گیا ۔ ۔ :sigh:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
توبہ توبہ کیا ہو گیا ہے لوگوں کو اتنے قیمتی جذبے کو چھٹانکوں میں تولتے ہیں ۔ ۔ ۔
کیا آپا آپ بھی کہاں ضائع کر رہی ہیں کسی قدر دان پر لگائیے اتنا قیمتی سرمایا بھلا بتاؤ حد ہو گئی ۔ ۔
لو جی آ گئے حصہ ڈالنے والے ۔۔۔۔ بلکہ دل جلانے والے۔
آپا کو معلوم ہے کہ ہم کیسے قدردان ہیں ان کے اس قیمتی سرمایہ کےآ اپ اپنا دل چھوٹا مت کیجئے ۔
 
Top