اوریا مقبول جان بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

فرقان احمد

محفلین
حسن عسکری اور ایازامیر کے ساتھ ہارون رشید بھی تشریف فرما ہوتے ہیں دنیا نیوز ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ آخر اُن کا نام تجویز نہ کرنے کی کیا وجہ ہے؟ :)
 

یاز

محفلین
حسن عسکری اور ایازامیر کے ساتھ ہارون رشید بھی تشریف فرما ہوتے ہیں دنیا نیوز ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ آخر اُن کا نام تجویز نہ کرنے کی کیا وجہ ہے؟ :)
ہارون رشید کی بجائے ڈائریکٹ "عارف" کا نام ہی دے دیں۔
 

یاز

محفلین
ویسے جواب میں نون لیگ کو بھی کچھ نام تجویز کرنے چاہییں جو برابر کی چوٹ ہوں۔ جیسے
آغا وقار
ساحر لودھی
عمر اکمل
 

الف نظامی

لائبریرین
یہ تسلیم کہ اوریا مقبول جان ن لیگ کے لیے قابل قبول نہیں ہوں گے، مگر ان کا نام پیش کرنے پر ہمارے لبرل دوست جس طرح ابکائیاں لیتے ہوے منہ بنا رہے ہیں، وہ بھی ناقابل فہم ہے. اوریا صاحب ایک نہایت دیانت دار، اچھے انتظامی افسر ہونے کی شہرت رکھتے ہیں، اہم انتظامی عہدوں پر رہے ہیں، معروف کالم نگار، شاعر اور ڈرامہ نگار ہیں، اے پی این ایس سے کئی بار بہترین کالم نگار کا ایوارڈ لے چکے، ان کے ڈراموں پر پی ٹی وی ایوارڈ ملے ہیں. خدا خوفی کرنے والے شریف آدمی ہیں، ان کے نظریات سے اختلاف کیا جا سکتا ہے، خود اس لکھنے والے کو بھی ہے، مگر بہرحال وہ ایک ممتاز اور ذمہ دار شہری ہیں، وہ ایسے کسی بھی عہدے کے لیے مناسب امیدوار ہیں. ان کی تضحیک کی کوشش نا مناسب اور قابل مذمت ہے.
(عامر ہاشم خاکوانی)
 
آخری تدوین:

ضیاء حیدری

محفلین
اور ایاز امیر بن گئے تو؟

اور ایاز میر پر سیکولر لڈی ڈالیں گے، پی ٹی آئی میں سیکولر فیکڑ عمران خان پر حاوی ہے، جو مذہب سے الرجک ہے، یہ جانتے ہوئے بھی کہ پاکستان میں مذہبی ووٹ فیصلہ کن ہوتا ہے یہ اس طرٖ جانے سے عمران کو روک رہے ہیں، وہ ہارنا پسند کریں گے مگر مذہبی فیکٹر سے دوری رکھیں گے، دیکھنا ہے عمران ان کو لگام دیتا ہے یا ان کے ہاتھ یرغمال ہوجاتا ہے۔
 
Top