اورکزئی ایجنسی میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد

رضا صاحب، آپ کے لئے ایسا کوئی لفظ نہیں استعمال ہواا۔ آپ کا تذکرہ صرف اس لئے آیا کہ آپ نے وہ روایات فراہم کی تھی ، جو اب موجود نہیں۔ لہذا آپ کی توجہ دلائی کہ آپ دوبارہ فراہم کردیں۔

جن لوگوں نے یہ اسکول بند کیا ان کی اس حرکت کو ، اس قسم کی روایتوں کو قرآن پر ترجیح دی، اور اس پر عمل کرکے لڑکیوں کی تعلیم ختم کرانے کے عمل کو "قابل تعریف جہالت " کا نام دیا۔ یہ ایسا امر ہے جو سب کی سمجھ میں یکساں آیا۔ میں کسی ایک فرد کے لئے نہیں لکھتا۔ یہ سب کے لئے ہے بھائی پھر عرض‌کرتا ہوں کہ روئے سخن آپ کی طرف نہیں۔ ان تمام باتوں کے بعد بھی نہیں۔

پھر عرض کروں گا کہ اصل موضوع اورکزئی میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ہے۔ اس پر نکات دیجئے اور لکھئے۔ شمشاد درست کہتے ہیں کہ موضوع سے ہٹ‌کر ذااتی بحث کے پیغامات ضائع کردینے کے قابل ہیں۔
ہم سب کو یہ سن کر خوشی ہوگی کہ وہ کیا وجوہات ہیں جن کی بناء پر آپ کے خیال میں اورکزئی میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد کرنا درست ہے؟ اور کن روایات سے یہ بات درست ثابت ہوتی ہے؟ اس کی وجہ مذہبی ہے یا سیاسی وغیرہ وغیرہ۔
 
Top