اوبن اور ایڈنبرا کے چند مناظر

یاز

محفلین
بہت عمدہ جناب۔
لیکن شہر کی تصاویر کتھے گئیں۔
شہر کوحقیقی طور پر دیکھے بغیر بھی ہمارا یہ ماننا ہے کہ فوٹوگرافی کے لئے کم ہی شہر ایڈنبرا کے ہم پلہ ہوں گے۔
اس بابت مزید روشنی آپ، زیک صاحب یا کوئی اور ممبر ڈال سکتے ہیں۔
 
ایڈن برا میوزیم کافی interactive تھا۔ بہت سی گیمز کھیلیں، جو ایک گیم ابھی تک یاد ہے وہ شٹاپو کھیلنے انداز میں زمین پر میوزیکل انسٹرومنٹ بجانا تھا۔مندرجہ ذیل تصویر بھی ایک انوکھے میوزیکل انسٹرومنٹ کی ہے جس میں پنڈولم اور دیگر پرزہ جات کی حرکت سے طرح طرح کی آوازیں پیدا ہو رہی تھیں:
 
آخری تدوین:
Edinburgh شہر میں نہ صرف یہ کہ ایک قدامت جھلکتی ہے بلکہ کبھی کبھار خاص طور پر castle کی وجہ سے بھی یوں محسوس ہوتا ہے ہم کسی دیومالائی کہانی کے کردار ہیں جو یہاں وقوع پذیر ہو رہی ہے۔

ایک میرے لیے حیران کن بات جو وہاں تھی اور جو کوئی کنسٹرکشن ایکسپرٹ ہی بتا سکتا ہے کہ ایسا کیسے ممکن ہوتا ہے۔ وہاں سٹی سنٹر میں خاص طور پر بہت اوپر بھی بازار تھے اور بہت نیچے بھی، جیسے کئی منزلہ ہوں مگر ہر منزل کا اپنا آسمان ہو۔ اس سے آپ کے ذہن میں پاکستان کے پہاڑی علاقے آتے ہوں گے جہاں ڈھلوان پر اوپر سے نیچے تک مکان و دکان ہو سکتے ہیں۔ مگر وہاں برمنگھم میں بھی کافی حد تک اوپر اور نیچے بازار تھے مگر وہ تو کچھ سمجھ آ رہا تھا، ایڈن برا میں مجھے نہیں سمجھ لگا کہ یہ کیسے ہوا۔ جبکہ حد نگاہ تک کچھ نہیں ہے۔
 
بہت عمدہ جناب۔
لیکن شہر کی تصاویر کتھے گئیں۔
شہر کوحقیقی طور پر دیکھے بغیر بھی ہمارا یہ ماننا ہے کہ فوٹوگرافی کے لئے کم ہی شہر ایڈنبرا کے ہم پلہ ہوں گے۔
اس بابت مزید روشنی آپ، زیک صاحب یا کوئی اور ممبر ڈال سکتے ہیں۔
اب نوٹ کیا کہ سٹریٹ لائف کی اور ٹرین سٹیشن جو مشہور ہے اور دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے کی کوئی تصویریں ہی نہیں بنائیں۔ ایک تو اس وقت پتہ نہیں تھا کہ یہ سوال ہوگا 😅 دوسرا میرے کیمرے میں تصاویر بس نیچر سے متعلق زیادہ ہوتی ہیں۔ باقی چیزوں کو دوسری دفعہ دینے کا ارادہ ہی نہیں کر پاتی۔
 
زیک

مسافر
بہت عمدہ جناب۔
لیکن شہر کی تصاویر کتھے گئیں۔
شہر کوحقیقی طور پر دیکھے بغیر بھی ہمارا یہ ماننا ہے کہ فوٹوگرافی کے لئے کم ہی شہر ایڈنبرا کے ہم پلہ ہوں گے۔
اس بابت مزید روشنی آپ، زیک صاحب یا کوئی اور ممبر ڈال سکتے ہیں۔
خوبصورت اور چھوٹا سا شہر ہے۔ ایک دو میل (Royal Mile؟) کافی ہیں پرانے شہر کے۔ پچھلے ماہ کی میری تصاویر جلد آ رہی ہیں جو مریم کی تصاویر کی complimentary ہیں
 
Top