اوبنٹو فائرفاکس پر براؤزنگ کا مسئلہ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اس ایک عجیب سے مسئلے کی وجہ سے شدید تنگ آیا ہوا ہوں۔ مجھے اپنے اوبنٹو سسٹم پر فائرفاکس براؤزر کے ذریعے محفل فورم پر آنا نہایت پسند ہے، لیکن اسی اوبنٹو میں فائرفاکس پر اس وقت محفل فورم کا ایڈریس ہائی جیک ہو رہا ہے اور ایک سرچ انجن کی جانب جا رہا ہے جبکہ اسی سسٹم پر گوگل کروم میں یہ ٹھیک چل رہا ہے۔ لیکن اوبنٹو پر کروم میں ابھی فائرفاکس والی کوالٹی نہیں ہے۔ وہ سرچ انجن اگرچہ میرے انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر کی کوئی شرارت لگتی ہے لیکن مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ ایسا صرف فائرفاکس اور صرف چند مخصوص یو آر ایل کے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ اگر کوئی دوست اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں تو بہت ممنون ہوں گا۔
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس وقت کافی دیر بعد فائرفاکس ٹھیک کام کر رہا ہے۔ یہ براؤزر کا ہی مسئلہ تھا شاید۔ اوبنٹو کی آٹومیٹک اپڈیٹ میں فائرفاکس بھی اپڈیٹ ہوا اور اس کے بعد سےگڑبڑ ہو رہی تھی۔
 
Top