ان پیج

فرخ

محفلین
بات محض یہ ہے کہ احباب ہو علم نہیں کہ دوسرے سافٹ وئرس کے بارے میں لوگوں کو علم نہیں۔ یہاں ہمارے دوست پروفیسر رحمت یوسف زئی محج صفحہ ساز کو پسند کرتے ہیں جس میں کوئی لفظ ایسا نہیں جو نہ لکھا جا سکے (جیسا ان پیج میں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ حروف کی گولائی ان پیج میں اتنی خوبصورت نہیں جتنی پاسکی صفحہ ساز اور اس کے عابد فانٹ میں ہے۔ یہ صفحہ ساز بھی میرے ای سنپ فولڈر میں موجود ہے، شئیر ورژن مفت ہی ہے۔
http://www.esnips.com/web/aijazubaid-UPC
اس کے علاوہ اب اسی کا نیا روپ ناشر ہے۔
http://www.cdac.in/HTML/gist/products/nashir.asp

بہت شکریہ ناشر کی معلومات دینے کا

لیکن شائید یہ ابھی ڈاؤن لوڈ نہیں کیا جاسکتا۔ اصل میں مجھے کوئی لنک نہیں ملا۔ :confuse
d:
 

چاند بابو

محفلین
ان پیج 2.4 کو ایکس پی پر چلانے سے جو hasp ڈرائیور کا ایرر آتا ہے اس کو اسطرح سے ختم کیا جا سکتا ہے کہ جب آپ ان پیج کو چلائیں تو پہلا پیغام جو آپ کو ملے گا وہ یہ ہوگا کہ ڈرائیور انسٹال نہیں ہے اب انسٹال کرنے کے لیے اوکے پریس کریں
آپ اس ہدایت پر عمل کرنے سے پہلے اپنے کمپیوٹر کے ری سٹارٹ بٹن پر انگلی رکھ لیں اور اب نہایت ہوشیاری سے اوکے کے بٹن پر کلک کر کے انتظار کریں
تھوڑے سے توقف کے بعد لیکن ایرر میسیج بکس کھلنے سے صرف ایک لمحہ پہلے ری سٹارٹ کے بٹن کو دبا دیں آپ کا کمپیوٹر ری سٹارٹ ہو جائے گا اور ابآپ دیکھیں گے کہ آپ کے کمپیوٹر پر ان پیج بالکل اسی طرح چلتا ہے جس طرح98 پر چلتا تھا۔
ری سٹارٹ بٹن دبانے کے لیے ٹائمنگ کا خاص خیال رہے یہ عین اس وقت دبانا ہے جب ایرر بکس کھلنے میں ایک لمحہ باقی ہو ۔۔ ایک دو مرتبہ کوشش کرنے سےے آپ درست اندازہ کر لیں گے اور آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا


ارے بھیا جی اس کی بھی ضرورت نہیں میں نے ایک فائل محفل کے ڈاونلوڈ سیکشن میں رکھی ہے وہاں سے ڈاونلوڈ کر لیں اور ڈبل کلک سے کھولیں یہ آپ کی ونڈوز ایکس پی کی رجسٹری میں اس ایرر کا حل شامل کر دے گی تب کوئی ایرر نہیں آئے گا اور ان پیج بالکل عام طریقے سے کھلے گا۔
فائل کا لنک یہاں ہے
 

الف عین

لائبریرین
اس پر یاد آیا کہ نہ جانے کس ربط سے میں نے ہی شاید ایک اور ان پیج ڈاؤن لوڈ کیا تھا۔ یہ ورژن 2.9 تھا۔ اس کو چلانے سے بھی یہ تین بار ایرر دیتا ہے، کچھ او سی ایکس فائلیں نہ ملنے کا شکوہ۔۔ اس کا کوئی حل۔۔۔ شاید وہ ورژن استعمال کرنے والوں کو فائدہ ہو۔۔ میں تو یوں استعمال ہی نہیں کرتا۔ محض ان پیج فائل کو کھول کر ٹیکسٹ میں سیو کرنے کا کام ہی کرنا ہوتا ہے مجھے۔ حالاں کہ میرے پاس کچھ حروف ان پیج 2۔4 میں نہیں آتے، جیسے ش۔ جانے کیا راقز ہے۔۔ لیکن اس کی ضرورت نہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
بہت شکریہ ناشر کی معلومات دینے کا

لیکن شائید یہ ابھی ڈاؤن لوڈ نہیں کیا جاسکتا۔ اصل میں مجھے کوئی لنک نہیں ملا۔ :confuse
d:
فرخ۔۔۔ ناشر شاید اب محض یہاں سے ملتا ہے، اس لیئ سی ڈیک کی سائٹ سے نکال دیا یا ہے:
http://ildc.in/urdu/htm/nashir.htm
تمام ڈاؤن لوڈس دیکھنے ہوں تو:
http://ildc.in/urdu/udownload.htm
 

شیرازی

محفلین
میں ان پیج پر کچھ کام کررہا ہوں مگر میرے پاس اسکا 2.4 ورژن ہے جو میرے کمپوٹر میں انسٹالڈ نہیں ہے بلکہ میں نے اسکو کاپی کرکے کام چلایا ہوا ہے، پھرا ایک Inpage xp کے نام سے ورژن ہاتھ آیا تھا جو انسٹال ہوتا مگرا اسکے اندر Error آتی ہے اور کافی فونٹ کام نہیں کرتے

اگر کسی صاحب کے پاس اصل کاپی ہوتو مطلع فرمائیں بھلے انکو قیمت دی جائے گی
اور شکریہ بھی ادا کیا جائے گا

اسے بھی چیک کریں یہ انسٹال ہوتا ہے لنک ذاتی پیغام دے کر حاصل کریں۔



 

sirajkb

محفلین
میرے پاس اس کا حل موجود ہے۔ لیکن میرے پاس اردو محفل میں میسیج آرھا ہے کہ پہلے 10پوسٹ کریں۔ لیکن میں یہاں نیا ہوں پوسٹ کرنا نہیں معلوم ۔ Sirajkb2جی میل پر
 

sirajkb

محفلین
ظلم یہ ہے کہ ان پیج کئ مالک سوفٹ وئر چوری ہونا برداشت کررہے ہیں ۔ لیکن سستا نہیں دے رہے۔
 

عثمان

محفلین
ان پیج میں نے کبھی استعمال نہیں کیا لیکن سُن رکھا ہے۔ میرا خیال تھا کہ یہ پچھلی صدی کی بات ہے۔ لوگ اب بھی استعمال کرتے ہیں؟؟
 

الف عین

لائبریرین
پبلشنگ انڈسٹری میں ابھی بھی ان پیج کا ہی راج ہے (یہاں اردو پیج کمپوزر کا بھی کہیں کہیں)، یونی کوڈ میں اس لئے کہ اڈوبی انڈزائن، پیج میکر اور کورل ڈرا وغیرہ نستعلیق فانٹ سپورٹ نہیں کرتے۔
 

arifkarim

معطل
پبلشنگ انڈسٹری میں ابھی بھی ان پیج کا ہی راج ہے (یہاں اردو پیج کمپوزر کا بھی کہیں کہیں)، یونی کوڈ میں اس لئے کہ اڈوبی انڈزائن، پیج میکر اور کورل ڈرا وغیرہ نستعلیق فانٹ سپورٹ نہیں کرتے۔
انڈیزائن میں تو نستعلیق کی اسپورٹ ہے 100 فیصد سے بھی کچھ زیادہ ہی۔ ہاں کورل وغیرہ کا کچھ کہا نہیں جا سکتا۔
 
Top