ان پیج 35 میں بڑے فٹ نوٹ (حاشیہ) کا حل کیا ہے ؟

تقی الحسن

محفلین
یاسر بھائی جزاک اللہ بہت ہی مفضل جواب دیا ہے آپ نے ۔ ویسے میں جمیل نوری نستعلیق ہی استعمال کر رہا ہوں ۔اگر کوئی مسئلہ پیش آیا تو آپ کو زحمت دوں گا۔ شکریہ
جمیل نوری نستعلیق کا آٹو کشیدہ ورژن استعمال کریں اگر انڈیزائن میں کام کر رہے ہیں۔

جاسم بھائی راہنمائی کے لئے شکریہ ۔مجھے ذاتی طور پر نوری نستعلیق پسند ہے وہ کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ دوسرا اگر کشیدہ استعمال کرتا ہوں تو صفحات کی تعداد زیادہ ہو جاتی ہے ۔ اس کے حل پر بھی روشنی ڈالیں اور یہ بھی رہنمائی کریں کے سکرین شاٹ کیسے بھیجا سکتا ہوں۔
 

تقی الحسن

محفلین
یاسر بھائی جزاک اللہ بہت ہی مفضل جواب دیا ہے آپ نے ۔ ویسے میں جمیل نوری نستعلیق ہی استعمال کر رہا ہوں ۔اگر کوئی مسئلہ پیش آیا تو آپ کو زحمت دوں گا۔ شکریہ
یا سر بھائی بہت نوازش طغریٰ کا مسئلہ تو حل ہو گیا ہے ۔ اگر خود کوئی طغریٰ بنانا چاہیں تو کیا طریقہ کار ہے اس پر بھی مفصل روشنی ڈالیں۔

انڈیزائن میں جسٹفکشن میں نارمل جسٹفکشن کیسے کی جائے گی ۔ جیسے کہ عام طور پر اردو کتب میں استعمال کی جاتی ہے ۔
 
آخری تدوین:

یاسر حسنین

محفلین
مجھے ذاتی طور پر نوری نستعلیق پسند ہے وہ کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
نوری نستعلیق/فیض نستعلیق صرف ان پیج میں استعمال ہو سکتے ہیں۔
جبکہ جمیل نوری نستعلیق ایک مکمل یونیکوڈ فونٹ ہے جو ہر اس سافٹ ویئر میں استعمال ہو سکتا ہے جو یونیکوڈ کو سپورٹ کرتا ہے۔ اسی طرح فیض لاہوری نستعلیق بھی یونیکوڈ فونٹ ہے۔
دوسرا اگر کشیدہ استعمال کرتا ہوں تو صفحات کی تعداد زیادہ ہو جاتی ہے ۔
کشیدہ زیادہ جگہ ہی گھیرتا ہے۔ اسی لیے ہم زیادہ تر آٹو کشیدہ ہی استعمال کرتے ہیں۔
آٹو کشیدہ کی بائی ڈیفالٹ سیٹنگ میں بس اتنے ہی الفاظ کشیدہ ہوتے ہیں جہاں سپیس زیادہ ہو رہی ہوتی ہے۔ جبکہ سبق نمبر تین میں جو سیٹنگ بتائی گئی ہے اس میں کافی سارے الفاظ کشیدہ ہوتے ہیں۔ لیکن خوبصورتی پیدا ہو جاتی ہے۔
اس کے حل پر بھی روشنی ڈالیں اور یہ بھی رہنمائی کریں کے سکرین شاٹ کیسے بھیجا سکتا ہوں
پیغامات میں تصاویر کیسے شامل کریں
اگر خود کوئی طغریٰ بنانا چاہیں تو کیا طریقہ کار ہے اس پر بھی مفصل روشنی ڈالیں
جی کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے فونٹ کا وولٹ سورس موجود ہو تو بہتر ہے (اور تھوڑی بہت فونٹ کی پروگرامنگ بھی آتی ہو)۔ کیونکہ جب ہم اضافے یا تبدیلیاں کرتے ہیں تو بہت سے مسائل جنم لینے لگتے ہیں۔ اس کا حل صرف پروگرامنگ میں ہی نکل سکتا ہے۔
انڈیزائن میں جسٹفکشن میں نارمل جسٹفکشن کیسے کی جائے گی ۔ جیسے کہ عام طور پر اردو کتب میں استعمال کی جاتی ہے ۔
پیراگراف کا پینل سامنے ہے تو اس میں مختلف قسم کی الائنمنٹس اور جسٹی فکیشن دی ہوئی ہیں۔ آپ رائٹ جسٹیفائی کو منتخب کریں بجائے فُل جسٹیفائی کرنے کے (پیراگراف سٹائل میں یہی تبدیلی کر لی جائے تو بہتر رہے گا۔)
 

یاسر حسنین

محفلین
جمیل نوری نستعلیق ایک مکمل یونیکوڈ فونٹ ہے جو ہر اس سافٹ ویئر میں استعمال ہو سکتا ہے جو یونیکوڈ کو سپورٹ کرتا ہے
اس بات کی وضاحت کرنا چاہوں گا۔ ان پیج 3 یونیکوڈ ہونے کے باوجود اس میں آپ جمیل نوری نستعلیق یا علوی نستعلیق استعمال نہیں کر سکتے۔ کیونکہ ان پیج نے یہ فونٹ بلاک کر رکھے ہیں۔(اردو متن کے لیے استعمال نہیں کر سکتے) البتہ نام تبدیل کرنے کے بعد ان کو آپ ان پیج میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
جمیل نوری نستعلیق آٹو کشیدہ کا نام تبدیل کر کے
Jameel Nastaleeq indesign
رکھا تھا۔ تبدیلی اس میں صرف اتنی سی تھی کہ واوین کو الٹا دیا گیا تھا۔ جس ذکر آپ کو اس دھاگے ملے گا اور وجہ بھی۔ یہ فونٹ ان پیج میں بھی قابل استعمال ہے۔
 

تقی الحسن

محفلین
یاسر ماشاء اللہ بہت معلوماتی جواب کے لئے بہت بہت شکریہ۔ جسٹی فکیشن کا مسئلہ تو حل ہو گیا ۔ آٹو کشیدہ کی بائی ڈیفالٹ سیٹنگ کی سکرین شاٹ مل جا ئیں گی ؟؟
اگر انڈیزائن میں جمیل نوری نستعلیق ۳ اگر استعمال کیا جائے تو کون سی سیٹگ بہترین ہوں گئی اس پر روشنی ڈالیں۔

اور جب ان پیج عبارت انڈیزائن میں لاتے ہیں تو مورخہ الٹ ہو جاتا ہے مثلا ٍ ۲۴۹۱ء میں انتقال کیا۔ اس کی وجوہات اور حل پر روشنی دالیں۔ شکریہ
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
آٹو کشیدہ کی بائی ڈیفالٹ سیٹنگ کی سکرین شاٹ مل جا ئیں گی ؟؟
c000059.gif

c000061.gif
 
Top