ان پیج کے ماہرین سے مزید استفسار

الف عین

لائبریرین
کل عرصے کے بعد ان پیج استعمال کیا کہ ایک مضمون لکھوں۔ وہ بھی اس لئے کہ معلوم ہو جائے کہ جس رسالے میں شائع ہو، وہاں اسے ان پیج میں دوبارہ ٹائپ کیا جائے تو یہ کس طرح نظر آئے گا۔ یہ خیال محض "ۂ" کی وجہ سے آیا جو ان پیج میں ہے ہی نہیں۔
اس طویل تمہید کے بعد یہ سوال ان پیج کے ماہرین سے:
ایک لفظ میں نے ٹائپ کیا ان پیج میں۔ منصۂ شہود۔ تو منصۂ محض م ن ص اور ہ ٹائپ کرنے پر اس میں مزید ہمزہ پیدا ہو گئ اور محض م ن ص ہ سے ہی منصۂ درست برامد ہوا۔ اسی طرح یہ پتہ چلا کہ ان پیج میں ہمزہ ہ کی صورت میں اگر پہلے ہ اور پھر ہمزہ ٹائپ کی جائے تو نتیجہ وہی نکلتا ہے جو یہاں محفل میں بھی احباب غلط لکھتے ہیں (نالہءدل) لیکن اگر ہمزہ پہلے لگائ جائے تو نتیجہ کچھ صورتوں میں درست نکلتا ہے، یعنی نالءہ دل لکھیں تو درست ہو جاتا ہے، اگرچہ ۂ کی شکل کچھ مسخ ہو جاتی ہے، مزید غور کرنے پر معلوم ہوا کہ ان الفاظ کی شکل بالکل درست ہوتی ہے جن میں ۂ ایسے حروف کے بعد ہو جو ہ سے نہیں ملتے ہیں۔ د، ڈ، ذ، ر، ز اور و۔ چنانچہ وعدۂ کی شکل درست اس طرح بنتی ہے ان پیج میں۔ و ع د ء ہ۔ لیکن نالۂ کی شکل میں ہمزہ پہلے دینے سے کچھ درست شکل تو ہوتی ہے مگر مسخ شدہ۔
سوال یہ ہے منصہ کی طرح اور ایسے الفاظ بھی ممکن ہیں ان پیج میں جو محض ہ ٹائپ کرنے پر ۂ میں آٹو کریکٹ ہو جاتے ہوں؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
ان پیج کا ماہر تو نہیں اور صرف ون وے یعنی ان پیج سے یونی کوڈ کا ہی تجربہ ہے۔ معذرت استادٍ محترم :oops:
 

الف عین

لائبریرین
ایک اورسوال ان پیج کے ماہرین سے
ایک فائل میں ہر صفحے کو الگ الگ فریم میں بنایا گیا ہے۔ ٹیکسٹ میں مغفوظ کرنے پر محض ایک ایک فریم کا ٹیکسٹ ہی سلیکٹ ہوتا ہے۔ کیا کوئ آسان ترکیب ہے کہ ایسی فائل مکمل ٹیکسٹ میں محفوظ ہو سکے، یعنی سارے باکسیز ایک ہی باکس میں سما سکیں؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
کچھ عرصہ قبل میں نے یہی بات محسوس کی تھی، لیکن واضح طور پر بتا نہ سکتا تھا کہ مجھے بھی یہی مسئلہ فریم کی وجہ سے آرہا ہے۔ میں ابھی دیکھتا ہوں اگر کچھ اتا پتا چلے تو
 

رضا

معطل
اعجاز اختر نے کہا:
ایک اورسوال ان پیج کے ماہرین سے
ایک فائل میں ہر صفحے کو الگ الگ فریم میں بنایا گیا ہے۔ ٹیکسٹ میں مغفوظ کرنے پر محض ایک ایک فریم کا ٹیکسٹ ہی سلیکٹ ہوتا ہے۔ کیا کوئ آسان ترکیب ہے کہ ایسی فائل مکمل ٹیکسٹ میں محفوظ ہو سکے، یعنی سارے باکسیز ایک ہی باکس میں سما سکیں؟؟
سلام
اعجاز بھائی!اگر آپ ان پیج میں باکسز کا سارا ٹیکسٹ اٹھانا چاہ رہے ہیں تو جہاں سے ٹیبل شروع ہورہا ہے اس سے ایک لائن قبل سلیکٹ کرلیں۔جیسے۔۔
1
ٹیبل شروع۔۔۔
ٹیبل ختم۔
2
1 اور 2 کو بھی سلیکٹ فرما لیں اور کاپی جہاں پیسٹ کرنا ہے پیسٹ کردیں۔اپنے مطلوبہ ٹیبل جو آپ کو درکار ہیں رکھ لیں بقیہ ختم کردیں۔
دعاء مغفرت کی عرض ۔۔میں اس کا حریص ہوں۔
والسلام مع الاکرام
 

الف عین

لائبریرین
سوال جدول کا نہیں، فریم کا ہے۔ جدول تو سلیکٹ ہو جاتا ہے کنٹرول اے دبانے سے بھی۔۔ لیکن فریم محض ایک ہی ہوتا ہے۔
کئ کتابوں کو کنورٹ کرنے میں مجھے یہی مشکل پیش آ رہی ہے کہ ایک ایک صفحہ، اور کبھی کبھی محض ایک قطعہ چار سطروں کا سلیکٹ کیا جائے، ٹیکسٹ میں ایکسپورٹ کیا جائے، پھر شارق کے کنورٹر میں کھولا جائے، کنورٹ کر کے اس فائل کو کھولا جائے اور پھر کاپی کر کے اپنے داکیومینٹ میں پیسٹ کیا جائے۔ وقت کا کتنا ضیاع ہے!!
 

شیرازی

محفلین
مجھے آپ کا سوال اچھی طرح سمجھ نہیں آیا ممکن ہے اس سوال کا جواب میرے پاس ہو
 

الف عین

لائبریرین
اب ابرار حسین نے ایسا کنورٹر بنا دیا ہے جس میں ان پیج فائل کو ہی ان پٹ کرنے سے کنورژن ممکن ہے، اور اس طرح متعدد ٹیکسٹ باکس بھی کنورٹ ہو جاتے ہیں۔ اگر چہ یہ میرے پاس چاروں کمپیوٹرس پر نہیں چل سکا، لیکن ایک فائل ابرار نے ہی کنورٹ کر کے دی تھی۔
سمجھانے کے لئے پھر ایک بار بتا دوں کہ عام طور پر ان پیج ٹو یونی کوڈ کنورٹرس ٹیکسٹ کو کنورٹ کرتے ہیں، یعنی ان کی ان پٹ وہ ٹیکسٹ فائل ہوتی ہے جو ان پیج میں بنائی جاتی ہے (کنٹرول آلٹ وائی۔۔ اکسپورٹ ٹو ٹیکسٹ)۔ لیکن ٹیکسٹ میں وہی متن کنورٹ ہوتا ہے جو سلیکٹ کیا جاتا ہے۔ یا جس کا سلیکٹ کیا جانا ممکن ہوتا ہے۔ کہونکہ لے آؤٹ والے پیج میں اکثر ایک ایک صفحہ کا ایک الگ ٹیکسٹ باکس بنایا جاتا ہے، کبھی کبھی تو محض کسی نظم کا ایک عنوان ایک الگ فریم میں ہوتا ہے۔ اس کو کنورٹ کرنے میں پریشانی ہے۔ کچھ علاج اس کا بھی اے چارہ گرو۔۔۔
 
اب ابرار حسین نے ایسا کنورٹر بنا دیا ہے جس میں ان پیج فائل کو ہی ان پٹ کرنے سے کنورژن ممکن ہے، اور اس طرح متعدد ٹیکسٹ باکس بھی کنورٹ ہو جاتے ہیں۔ اگر چہ یہ میرے پاس چاروں کمپیوٹرس پر نہیں چل سکا
اعجاز بھائی ایک اور کوشش کر لیں ، نیچے دی گئی فائل کو ڈاونلوڈ کریں ،اس میں 32 بٹ،اور 64 بٹ الگ الگ کمپائل کئے ہوئے ورژن ہیں۔ہوسکتا ہے کہ آپ کے لیپ ٹاپ میں 64 بٹ کی ونڈو ہو اور اس وجہ سے پروگرام نہ چل رہا ہو۔ایسا ہی مسلہ پاک ورڈ فائنڈر میں عارف کریم کے ساتھ ہوا تھا تو الگ الگ ورژن کیلئے کمپائل کرنے سے یہ مسلہ حل ہوگیا تھا۔ خیر آپ ٹرائی کریں شائد آپ کا مسلہ بھی حل ہوجائے ۔
ویسے یہ پرانا ورژن ہے ،لیٹسٹ والا نہیں ہے ،جو کہ محفل پر شیئر کیا ہوا ہے۔وجہ یہ ہے کہ نئے ورژن میں کچھ تبدیلیاں کررہا تھا اور وہ انکمپلیٹ حالت میں ہے۔ پرانے بیک اپ میں یہی آخری والا ملا ہے اس کو ٹرائی کریں اگر آپ کا مسلہ حل ہوگیا تو آئندہ الگ الگ کمپائل کر کے شیئر کردیا کروں گا۔
http://dl.dropbox.com/u/2700846/PakInPageConv.zip
 

الف عین

لائبریرین
اس نے کام تو کیا ہے، لیکن اصل فائل کی طرح نہیں۔ اس فائل کو بھی بھیجتا ہوں تم کو ای میل سے۔ بہر حال اب پروگرام کام کر رہا ہے، 32 بٹ بھی۔
 
Top