ان پیج کی مشکل

ابن جمال

محفلین
میرا مسئلہ یہ ہے کہ جب میں ان پیج میں کچھ لکھ کر اردو محفل میں منتقل کرتاہوں توپوری لکھائی خراب ہوجاتی اورہندسوں کی نذرہوجاتی ہے۔ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ جس کی مدد سے ان پیج میں لکھ کر اردو محفل میں منتقل کیاجاسکے۔
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم !
آپ ڈائریکٹ ان پیچ سے فورم میں پیسٹ کردیتے ہیں؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
ابن جمال، ان پیج میں لکھا گیا براہ راست تحریری اردو کے طور پر پوسٹ نہیں کیا جا سکتا۔ آپ کو پہلے ان پیج میں لکھے گئے متن کو یونیکوڈ اردو میں کنورٹ کرنا ہوگا، اس کے بعد ہی اسے یہاں پوسٹ کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ آف لائن کچھ لکھنا چاہتے ہیں تو اس کا آسان طریقہ آف لائن فورم ایڈیٹر کا استعمال ہے۔ اسے آپ ذیل کے ربط سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں:

آف لائن فورم ایڈیٹر

اس ایڈیٹر کے ذریعے آپ لکھے ہوئے متن کو فائل میں محفوظ بھی کر سکتے ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
لیکن کاپی پیسٹ کرنے کی کیا ضرورت ہے ابن جمال؟ یہاں ہی سیدھے ان پیج قسم کے صوتی کی بورڈ کا استعمال کریں نا.. اگر جاوا سکرپٹ ڈس ایبل ہو تو اسے ان ایبل کر دیں.
 
arifkarim

معطل
لیکن کاپی پیسٹ کرنے کی کیا ضرورت ہے ابن جمال؟ یہاں ہی سیدھے ان پیج قسم کے صوتی کی بورڈ کا استعمال کریں نا.. اگر جاوا سکرپٹ ڈس ایبل ہو تو اسے ان ایبل کر دیں.

میرے خیال میں یہ نئے صارف ہیں۔ آہستہ آہستہ سب سمجھ جائیں گے!
 
ابن جمال

محفلین
عارف بھائی ۔چونکہ میں آفس میں ان پیج کا ہی استعمال کرتاہوں ۔اس وجہ سے اگرکوئی مضمون وغیرہ بھیجنا ہوتو پھر دقت محسوس ہوتی ہے کہ اب یہاں آکر اتنا سارا کون ٹائپ کرے۔اسی مقصد سے پوچھاتھاکہ اگرن پیج میں لکھے مضامین کواردو محفل میں بھیجنے کی کوئی شکل ہوتوبتائیں ۔جوطریقہ بتایاگیاہے اس کو بھی تجربہ کرکے دیکھتاہوں کہاں تک کام آتاہے۔
 
ابن جمال

محفلین
شکریہ انیس بھائی اسے بھی ٹرائی کرکے دیکھتاہوں۔دوبارہ شکریہ آپ نے اتنی زحمت فرمائی
 
ابن جمال

محفلین
ابن جمال، ان پیج میں لکھا گیا براہ راست تحریری اردو کے طور پر پوسٹ نہیں کیا جا سکتا۔ آپ کو پہلے ان پیج میں لکھے گئے متن کو یونیکوڈ اردو میں کنورٹ کرنا ہوگا، اس کے بعد ہی اسے یہاں پوسٹ کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ آف لائن کچھ لکھنا چاہتے ہیں تو اس کا آسان طریقہ آف لائن فورم ایڈیٹر کا استعمال ہے۔ اسے آپ ذیل کے ربط سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں:

آف لائن فورم ایڈیٹر

اس ایڈیٹر کے ذریعے آپ لکھے ہوئے متن کو فائل میں محفوظ بھی کر سکتے ہیں۔

بہت شکریہ نبیل بھائی ۔ خداآپ کودین ودنیا دونوں میں کامیابی دے۔
 
Top