ان پیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر اپڈیٹ

عارف انجم

محفلین
اور چپو گنے! :grin:
خیر آج ہی ابرار بھائی نے اپنا وی بی بیسڈ یونیکوڈ 2 انپیج کنورٹر متعارف کروایا ہے۔ آپ چیک کرکے فیڈ بیک دے دیں۔ ذاتی طور پر میں انپیج کا سب سے بڑا مخالف ہوں!

:blushing:

ابرار صاحب کا کنورٹر بہت ہی عمدہ ہے اور بلا تامل اسے اب تک کا سب سے اچھا کنورٹرکہا جا سکتا ہے ۔

لیکن ریپلیسمنٹ والی خوبی اب ضروری بنتی جا رہی ہے۔ مثال کے طور پر ہمارے ایک سب ایڈیٹر کو یہ علت لاحق ہوگئی ہے کہ (سپیل چیکر کی نشاندہی کے باوجود) ورڈ میں‌ایڈیٹنگ کرتے ہوئے وہ بڑے یے (ے) کے بعد سپیس نہیں دیتے اور کنورٹ ہوتے وقت یہ لفظ اگلے لفظ سے مل جاتا ہے ۔ ایسی انوکھی چیزوں سے نمٹنے کا حل ریپبلیسمنٹ کا اختیار صارف کو دینے میں ہی ہے۔

ان پیج کا تو میں‌بھی مخالف ہو چلا ہوں لیکن پیج میکنگ کے لیے کیا کیا جائے۔ کوئی دوسرا سافٹ ویئر(مثلآ پبلشر) استعمال کریں بھی تو پورے عملے کو تربیت دینی ہوگی جو کہیں بڑا دردِسر ہے۔
 
Top