ان پیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر اپڈیٹ

نبیل

تکنیکی معاون
اس ربط پر میں نے ان پیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر کی تیاری کے ابتدائی نتائج پوسٹ کیے تھے۔ یہاں میں اس پر ڈیویلپمنٹ کی کچھ اپڈیٹ فراہم کر رہا ہوں اگرچہ یہ ابھی بھی فائنل پراڈکٹ بننے سے کچھ فاصلے پر ہے، لیکن اس میں پہلے کی نسبت بہتری آئی ہے۔

اب پروگرام کی آپشنز کے لیے ایک سیٹنگز ڈائیلاگ فراہم کر دیا گیا ہے جیسا کہ ذیل کی تصاویر میں دکھایا گیا ہے:

screen5.gif

screen6.gif

ابھی پروگرام میں ڈی بگ والی آپشن کام نہیں کر رہی ہے۔ رپلیسمنٹ فائل کی ایڈیٹنگ کے انٹرفیس میں بھی کچھ تبدیلی لائی گئی ہے۔ جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے، رپلیسمنٹ فائل کے مندرجات اب جمیل نوری نستعلیق فونٹ میں ظاہر ہوتے ہیں۔

screen7.gif

اب پروگرام میں رپلیسمنٹ کی functionality بھی کم و بیش درست کام کر رہی ہے۔ اس میں جو کمی رہ گئی ہے، اس کا ٹیسٹنگ کے ذریعے پتا لگایا جائے گا۔ اس کام میں آپ دوستوں کے تعاون کی ضرورت رہے گی۔ میرے پاس نعیم سعید اور اعجاز اختر صاحب کی بھیجی ہوئی فائلیں موجود ہیں۔ میں ان کے ذریعے پروگرام کو ٹیسٹ کرتا رہوں گا۔ ابھی میں نے ابرار حسین کی کی گئی تبدیلیاں شامل نہیں کی ہیں۔ میں کوشش کروں گا کہ اگلی اپڈیٹ میں ان تبدیلیوں کو بھی شامل کر لوں۔ اس اپڈیٹ کا سورس کوڈ اور بائنری منسلکات سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اپڈیٹ - 2 نومبر 2009
- نئی سیٹنگز کا اضافہ
- رپلیسمنٹ فائلوں کی تعداد پر صارف کا کنٹرول
- رپلیسمنٹ فائلوں کی تدوین کے طریقہ کار میں ضروری تبدیلی
 
Attachments

  • Inpage2UnicodeConverter.zip
    38.1 KB · مناظر: 42
  • Inpage2UnicodeConverter_src.zip
    102.2 KB · مناظر: 28

arifkarim

معطل
بہترین۔۔۔۔۔۔ کیا خوب کام کیا ہے۔ آج ہی ایک سیمینار سے ہوکر آیا ہوں اور وہاں پر کچھ احباب "الٹی گنگا" یعنی یونیکوڈ سے انپیج میں کنورٹر کی فرمائش کر رہے تھے۔ میں یہاں صرف یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا اس کنورٹر کے فائنل ورژن کو reverse کاموں کیلئے استعمال کرنا ممکن ہوگا؟
اسکی ضرورت اسلئے پیش آئی کہ بعض اوقات نیٹ پر بہت ہی موزوں تحریر کو کنورٹ کرکے انپیج میں لیجانا پڑتا ہے۔ اور انپیج ۳ سے پچھلے ورژنز اس خوبی سے محروم ہیں۔
 
جی میں اس کا تجربہ کر چکا ہوں اور یہ ممکن ہے (چند حروف کی حد تک میں نے اپنے نام ابرار ( تین حروف اب،ر ) کو انپیج میں‌کنورٹ کیا تھا اور وہ ٹھیک سے ہو گیا تھا ) ، بلکہ انپیج سے یونیکوڈ کرنے سے زیادہ آسان ہوگا میرے خیال کے مطابق (انشاءاللہ)،کیونکہ اس میں وہ سارا گند نہیں‌ہو گا جو انپیج کی فائل میں ہوتا ہے
 
نعیم سعید

محفلین
نبیل بھائی!
ان پیج کی نئی سیمپل فائل دے رہا ہوں، اس میں سہولت کے لئے کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جو کریکٹر تبدیلی میں مسئلہ کر رہے ہیں انہیں ’’سرخ‘‘ رنگ سے نمایاں کر دیا گیا ہے۔
http://dl.getdropbox.com/u/2483063/Inpage2Uni (Sample Text).rar

کچھ نتائج ………
یہ نتائج رپلیسمنٹ فائل کو ڈس ایبل کرتے ہوئے لئے گئے ہیں، کیونکہ رپلیسمنٹ بعد کا مرحلہ ہے، پہلا مرحلہ تو درست کنورٹنگ ہے۔
• ’’ئ‘‘ اور ’’ء‘‘ کی کنورٹنگ کا مسئلہ برقرار ہے۔
نئی سیمپل فائل میں نمبر (۳)، (۴)اور (۵)کی کنورٹنگ میں دیکھا جائے۔
• کریکٹر ’’ئ‘‘ کنورٹنگ کے بعد غائب ہوجاتا ہے۔
نمبر (۱۰)کی کنورٹنگ میں دیکھا جائے۔
نوٹ: نمبر (۹) اور (۱۰) کی عبارات بظاہر تو ایک جیسی ہیں مگر حقیقت میں دونوں میں مختلف کریکٹر استعمال ہوئے ہیں ۔
• انورٹڈ کوماز (’’‘‘) ابھی بھی الٹ ہورہے ہیں۔
نمبر (۱۶) کی کنورٹنگ میں دیکھا جائے۔
• علامت (……) کی جگہ تین ڈیش لگ رہے ہیں۔
نمبر (۱۷) کی کنورٹنگ میں دیکھا جائے۔
• بعض علامات کنورٹ نہیں ہورہیں۔
نمبر (۱۸) اور (۳۲)کی کنورٹنگ میں دیکھا جائے۔
• علامت (؍) کی جگہ دوسری علامت (!) کنورٹ ہو رہی ہے۔
نمبر (۱۹) کی کنورٹنگ میں دیکھا جائے۔
• اگر گنتی لائن کے آخر میں آئے تو اگلے پیرے کی ابتداء میں چلی جاتی ہے۔
نمبر (۲۰) اور (۲۴) کی کنورٹنگ میں دیکھا جائے۔
• علامت (/) اور (/) نمبروں کے ساتھ درست کام نہیں کررہیں۔
نمبر (۲۱)، (۲۲) اور (۲۴) کی کنورٹنگ میں دیکھا جائے۔
• علامت (تطویل) کی جگہ ڈیش کنورٹ ہو رہا ہے۔
نمبر (۲۵)کی کنورٹنگ میں دیکھا جائے۔
• بڑی فائل یعنی زیادہ صفحات والی فائل کو کنورٹ کرنے کا مسئلہ ابھی بھی موجود ہے۔ شائد شارق بھائی نے اپنے کنورٹر میں ’’ایچ ٹی ایم ایل‘‘ فائل اسی وجہ سے تو جنریٹ نہیں کی تھی کہ بڑی ٹیکسٹ فائل کنورٹ کرنے میں مسائل آتے ہوں۔
مختصر یہ کہ بیشتر مسائل تو وہی ہیں جو شارق بھائی کے کنورٹر میں بھی موجود تھے جن میں سے چند کو انہوں نے درست کر دیا تھا اور کچھ ابھی باقی ہیں۔

کچھ باتیں رپلیسمنٹ فائل کے حوالے سے ………
• کیا ایسا ممکن نہیں کہ ’’رپلیسمنٹ‘‘ فائل کو ’’ایکس ایم ایل‘‘ کی بجائے سمپل یونی کوڈ ٹیکسٹ فائل کی صورت میں رکھا جائے، جیسا کہ شارق بھائی کے کنورٹر میں کیا گیا ہے۔کیونکہ یونی کوڈ فائل کی صورت میں اضافہ و تبدیلی کرنا زیادہ آسان لگتا ہے۔
• کسی لفظ کو ’’ٹیب‘‘، ’’انٹر‘‘ وغیرہ کے ساتھ رپلیس کرنا ہو تو طریقہ کیا ہوگا۔
• کیا رپلیسمنٹ فائل ایک کی بجائے ایک سے زائد تعداد میں بنائی جاسکتی ہیں۔ کم از کم تین کی تعداد تو ہونی چاہئے۔ اور ہر ایک پر یہ کنٹرول بھی حاصل ہو جس کو چاہیں ’’ڈس ایبل‘‘ یا ’’ان ایبل‘‘ کر لیا جائے۔ اس آئیڈیے کی تفصیل بعد میں لکھوں گا۔ ممکن ہے آپ میری مراد کو بغیر تفصیل کے بھی سمجھ ہی گئے ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہترین۔۔۔۔۔۔ کیا خوب کام کیا ہے۔ آج ہی ایک سیمینار سے ہوکر آیا ہوں اور وہاں پر کچھ احباب "الٹی گنگا" یعنی یونیکوڈ سے انپیج میں کنورٹر کی فرمائش کر رہے تھے۔ میں یہاں صرف یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا اس کنورٹر کے فائنل ورژن کو reverse کاموں کیلئے استعمال کرنا ممکن ہوگا؟
اسکی ضرورت اسلئے پیش آئی کہ بعض اوقات نیٹ پر بہت ہی موزوں تحریر کو کنورٹ کرکے انپیج میں لیجانا پڑتا ہے۔ اور انپیج ۳ سے پچھلے ورژنز اس خوبی سے محروم ہیں۔
اس طرح‌ یونیکوڈ ٹو انپیج کنورٹر لکھنا زیادہ مشکل نہیں ہونا چاہیے۔ کم از کم اس طرح کی فائل ضرور جنریٹ کی جا سکتی ہے جیسی کہ انپیج سے ایکسپورٹ کی جاتی ہے۔ اس کو کنورژن کے بعد انپیج میں امپورٹ کرنا ممکن ہوگا۔ لیکن پہلے میں انپیج ٹو یونیکوڈ کنورژن پر کام مکمل کرنا چاہتا ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی!
ان پیج کی نئی سیمپل فائل دے رہا ہوں، اس میں سہولت کے لئے کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جو کریکٹر تبدیلی میں مسئلہ کر رہے ہیں انہیں ’’سرخ‘‘ رنگ سے نمایاں کر دیا گیا ہے۔
http://dl.getdropbox.com/u/2483063/inpage2uni (sample text).rar

کچھ نتائج ………
یہ نتائج رپلیسمنٹ فائل کو ڈس ایبل کرتے ہوئے لئے گئے ہیں، کیونکہ رپلیسمنٹ بعد کا مرحلہ ہے، پہلا مرحلہ تو درست کنورٹنگ ہے۔
• ’’ئ‘‘ اور ’’ء‘‘ کی کنورٹنگ کا مسئلہ برقرار ہے۔
نئی سیمپل فائل میں نمبر (۳)، (۴)اور (۵)کی کنورٹنگ میں دیکھا جائے۔
• کریکٹر ’’ئ‘‘ کنورٹنگ کے بعد غائب ہوجاتا ہے۔
نمبر (۱۰)کی کنورٹنگ میں دیکھا جائے۔
نوٹ: نمبر (۹) اور (۱۰) کی عبارات بظاہر تو ایک جیسی ہیں مگر حقیقت میں دونوں میں مختلف کریکٹر استعمال ہوئے ہیں ۔
• انورٹڈ کوماز (’’‘‘) ابھی بھی الٹ ہورہے ہیں۔
نمبر (۱۶) کی کنورٹنگ میں دیکھا جائے۔
• علامت (……) کی جگہ تین ڈیش لگ رہے ہیں۔
نمبر (۱۷) کی کنورٹنگ میں دیکھا جائے۔
• بعض علامات کنورٹ نہیں ہورہیں۔
نمبر (۱۸) اور (۳۲)کی کنورٹنگ میں دیکھا جائے۔
• علامت (؍) کی جگہ دوسری علامت (!) کنورٹ ہو رہی ہے۔
نمبر (۱۹) کی کنورٹنگ میں دیکھا جائے۔
• اگر گنتی لائن کے آخر میں آئے تو اگلے پیرے کی ابتداء میں چلی جاتی ہے۔
نمبر (۲۰) اور (۲۴) کی کنورٹنگ میں دیکھا جائے۔
• علامت (/) اور (/) نمبروں کے ساتھ درست کام نہیں کررہیں۔
نمبر (۲۱)، (۲۲) اور (۲۴) کی کنورٹنگ میں دیکھا جائے۔
• علامت (تطویل) کی جگہ ڈیش کنورٹ ہو رہا ہے۔
نمبر (۲۵)کی کنورٹنگ میں دیکھا جائے۔
• بڑی فائل یعنی زیادہ صفحات والی فائل کو کنورٹ کرنے کا مسئلہ ابھی بھی موجود ہے۔ شائد شارق بھائی نے اپنے کنورٹر میں ’’ایچ ٹی ایم ایل‘‘ فائل اسی وجہ سے تو جنریٹ نہیں کی تھی کہ بڑی ٹیکسٹ فائل کنورٹ کرنے میں مسائل آتے ہوں۔
مختصر یہ کہ بیشتر مسائل تو وہی ہیں جو شارق بھائی کے کنورٹر میں بھی موجود تھے جن میں سے چند کو انہوں نے درست کر دیا تھا اور کچھ ابھی باقی ہیں۔

کچھ باتیں رپلیسمنٹ فائل کے حوالے سے ………
• کیا ایسا ممکن نہیں کہ ’’رپلیسمنٹ‘‘ فائل کو ’’ایکس ایم ایل‘‘ کی بجائے سمپل یونی کوڈ ٹیکسٹ فائل کی صورت میں رکھا جائے، جیسا کہ شارق بھائی کے کنورٹر میں کیا گیا ہے۔کیونکہ یونی کوڈ فائل کی صورت میں اضافہ و تبدیلی کرنا زیادہ آسان لگتا ہے۔
• کسی لفظ کو ’’ٹیب‘‘، ’’انٹر‘‘ وغیرہ کے ساتھ رپلیس کرنا ہو تو طریقہ کیا ہوگا۔
• کیا رپلیسمنٹ فائل ایک کی بجائے ایک سے زائد تعداد میں بنائی جاسکتی ہیں۔ کم از کم تین کی تعداد تو ہونی چاہئے۔ اور ہر ایک پر یہ کنٹرول بھی حاصل ہو جس کو چاہیں ’’ڈس ایبل‘‘ یا ’’ان ایبل‘‘ کر لیا جائے۔ اس آئیڈیے کی تفصیل بعد میں لکھوں گا۔ ممکن ہے آپ میری مراد کو بغیر تفصیل کے بھی سمجھ ہی گئے ہوں۔

نعیم سعید، ایک مرتبہ پھر آپ کے تعاون کا شکریہ۔ دراصل اب انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر کی بنیاد بن چکی ہے۔ اب رپلیسمنٹ میں آنے والی ایررز کو ایک ایک کرکے ٹھیک کیا جاتا رہے گا۔ لیکن میں تمام بگز دور ہونے کا انتظار کرنے کی بجائے تھوڑے وقفے کے بعد کچھ بہتری کے ساتھ اس کنورٹر کی اپڈیٹ پیش کرتا رہوں گا۔
ایچ ٹی ایم ایل فائل جنریٹ کرنے میں بھی وہی مسائل پیش آئیں گے جو ٹیکسٹ فائل جنریٹ کرنے میں پیش آتے ہیں۔ ابرار حسین نے اس کا ایک حل پیش کیا ہے۔ اگرچہ میرے خیال میں یہ ایک عارضی حل ہے لیکن کسی بہتر حل کے دستیاب ہونے تک میں اسی کو استعمال کروں گا۔ دراصل اس وقت کنورٹر کا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہ تمام فائل کو ایک دم میموری میں پڑھتا ہے جس کی وجہ سے بڑی فائلوں کو پڑھنے پر یہ ہینگ ہو جاتا ہے۔ اس کو بہتر بنانے کے لیے پروگرام میں چند بنیادی تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔
جہاں تک رپلیسمنٹ فائل کا تعلق ہے تو میں نے ایکس ایم ایل فائل کا استعمال اس لیے شروع کیا ہے کہ اس طرح پروگرام میں اس فائل کو بطور ڈیٹابیس ہینڈل کیا جا سکتا ہے اور ایک انٹرفیس کے ذریعے اس میں اضافہ یا ترمیم کی جا سکتی ہے۔ کیا آپ نے پروگرام کے ذریعے رپلیسمنٹ فائل کو ایڈٹ کرکے دیکھا ہے؟
ایک سے زائد رپلیسمنٹ فائلیں بنانا بھی اچھا آئیڈیا ہو سکتا ہے۔ شارق کے کنورٹر میں تصحیحات سے متعلقہ کئی آپشنز ہیں۔ اب چونکہ تمام تصحیحات بیرونی رپلیسمنٹ فائل میں موجود ہیں تو ہر آپشن کے لیے علیحدہ رپلیسمنٹ فائل بنائی جا سکتی ہے جو کہ متعلقہ آپشن کے انیبل ہونے پر ہی استعمال ہو۔ کیا یہ آپ کے آئیڈیا سے مطابقت رکھتا ہے؟
 
نعیم سعید

محفلین
نبیل بھائی!
دراصل میں نے ایچ ٹی ایم ایل فائل کا ذکر اس معنی میں کیا تھا کہ شارق بھائی کے کنورٹر میں بھی بڑی ’ٹیکسٹ فائل‘ کنورٹ نہیں ہوتی جبکہ اُسی بڑی فائل کی ’ایچ ٹی ایم ایل فائل‘ فوراً جنریٹ ہو جاتی ہے۔ اس بنا پر میں یہ سمجھا کہ شاید ٹیکسٹ کی بجائے ایچ ٹی ایم ایل فائل آسانی سے جنریٹ ہوسکتی ہے۔
جی نبیل بھائی رپلیسمنٹ فائل کو پروگرام کے ذریعے ایڈٹ کر کے دیکھا ہے، تبھی تو کچھ مشکلات سامنے آئیں مثلاً:
• تبدیلی (ایڈٹ) کرنا۔ یعنی کسی دو کے درمیان مخصوص جگہ پر نئی رپلیسمنٹ کا اضافہ۔
• تلاش (فائنڈ) کرنا۔
• منتخب (سلیکٹ) کر کے کسی دوسری جگہ (یعنی اوپر یا نیچے کی جانب) منتقل کرنا۔
• حذف (ڈلیٹ)کرنا۔
یہ وہ چند کام ہیں، لگتا ہے کسی ٹیکسٹ فائل میں انہیں زیادہ آسانی اور سہولت سے کرنا ممکن ہے۔ اسی لئے میں نے یہ رائے دی تھی۔
ایک سے زائد رپلیسمنٹ فائلیں بنانے والے آئیڈیے سے میری مراد بالکل وہی ہے جو آپ سمجھے ہیں۔ اس کے لئے چاہیں تو خود کوئی تعداد متعین کر دیں، یا کوئی ایسی سپوٹ شامل ہوجائے کہ یوزر ’رپلیسمنٹ‘ کی طرح جب چاہے ’رپلیسمنٹ فائل‘ کا اضافہ بھی کرسکے۔
نبیل بھائی! ایک سوال کا جواب آپ سے رہ گیا دوبارہ خدمت میں پیش کرتا ہوں۔ رپلیسمنٹ کے حوالے سے ہی ہے کہ:

• کسی لفظ کو ’’ٹیب‘‘، ’’انٹر‘‘ وغیرہ کے ساتھ رپلیس کرنا ممکن ہے یا نہیں، اگر ممکن ہے تو اس کا طریقہ کیا ہوگا؟

رپلیسمنٹ فائل کی مدد سے میں جس طرح کی کریکشن شامل کرنا چاہتا ہوں، اس کے لئے اس سوال کے جواب کی بڑی اہمیت ہے، کیونکہ اگر ایسا ممکن نہ ہوسکا تو مجھے لازماً رپلیسمنٹ کے ٹیکنیکس میں تبدیل کرنی پڑے گی۔ کیونکہ آٹو رپلیسمنٹ ایک بڑا رسکی طریقہ ہے جہاں بہت سی اغلاط کو خود بہ خود درست کرسکتا ہے، تو وہیں بہت سے درست الفاظ کے غلط ہونے کا امکان بھی ہوتا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نعیم، میں معذرت چاہتا ہوں کہ آپ کے سوال کے اس حصے کا جواب دینا بھول گیا تھا۔

• کسی لفظ کو ’’ٹیب‘‘، ’’انٹر‘‘ وغیرہ کے ساتھ رپلیس کرنا ممکن ہے یا نہیں، اگر ممکن ہے تو اس کا طریقہ کیا ہوگا؟

مائیکروسوفٹ ورڈ میں‌ اس کے لیے کچھ سہولت مہیا کی گئی ہے۔ ورڈ کے فائنڈ رپلیس ڈائیلاگ میں More پر کلک کریں تو اس سے چند مزید آپشنز ظاہر ہوں گی۔ ان میں سے Special لسٹ میں جا کر ٹیب اور اینٹر (Paragraph character) منتخب کیے جا سکتے ہیں۔

replace1.gif

جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے، ٹیب کو ^t سے ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح اینٹر کے لیے ^v کی علامت استعمال ہوتی ہے۔

replace2.gif

یہ تو تھا ورڈ میں ٹیب اور اینٹر کو رپلیس کرنے کا طریقہ۔ اگر آپ یہی کام نوٹ پیڈ میں کرنا چاہتے ہیں تو اس کا بہتر طریقہ یہ ہوگا کہ نوٹ پیڈ میں پہلے کسی ٹیب یا نیو لائن کو ہائی لائٹ کرکے کاپی کریں اور اسے رپلیس ڈائیلاگ میں پیسٹ کر دیں۔ میں نے اس طریقے کے بارے میں کہیں پڑھا تھا لیکن میں نے اسے خود آزما کر نہیں دیکھا ہے۔
 
فاتح

لائبریرین

بہت شکریہ جناب۔ نوٹ پیڈ میں ٹیب تو ریپلیس ہو جاتا ہے لیکن لائن نہیں۔
 
نعیم سعید

محفلین
نبیل بھائی!
بہت شکریہ آپ نے اتنے اہتمام سے بتایا` مگر کچھ غلطی مجھ سے ہی ہوگئی کے میں اپنے سوال کو واضح طور پر پوچھ نہ سکا۔
دراصل میں آپ کے بنائے ہوئے کنورٹر میں ہونے والی رپلیسمنٹ کے حوالے سے یہ سوال پوچھنا چاہ رہا تھا کہ اس میں جو ہم مختلف ٹیکسٹ کو سرچ اور رپلیس کروا رہے ہیں۔ جس طرح ’اسپیس‘ کے ساتھ بڑے آرام سے ہر لفظ سرچ اور رپلیس ہو رہا ہے۔
لیکن اگر کسی لفظ کو خاص طور پر ’ٹیب‘ یا ’اینٹر‘ کے ساتھ سرچ اور رپلیس کروانا چاہیں تو کیا طریقہ ہوگا؟
ویسے آپ نے نوٹ پیڈ میں کاپی پیسٹ والا جو آئیڈیا دیا ہے اس کی مدد سے الحمدللہ ’ٹیب‘ کا مسئلہ تو حل ہو گیا ہے۔ البتہ ’اینٹر‘ والا مسئلہ ابھی باقی ہے۔ جیسا کہ فاتح صاحب کا بھی یہی کہنا ہے۔
’اینٹر‘ کے حوالے سے اپنے سوال کی مزید وضاحت کر دوں کہ میں کسی بھی لفظ کو مخصوص دو صورتوں میں تلاش کرنا چاہتا ہوں۔
(۱) پیرا گراف کے پہلے لفظ کے طور پر۔
(۲) پیرا گراف کے آخری لفظ کے طور پر۔
میرے خیال سے ’اینٹر‘ ہی واحد ذریعہ ہے جس کی مدد سے ایسی تلاش ممکن ہے۔ اگر میں غلط سمجھ رہا ہوں تو وضاحت کر دی جائے، مجھے تو بیان کردہ دونوں صورتوں میں لفظ تلاش کرنا ہے، چاہے کسی صورت سے ہو قبول ہے۔ یہ ’اینٹر‘ کوئی شرط نہیں ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نعیم، پروگرام میں آپشن شامل کرنا ممکن ہے جس کے ذریعے ٹیب اور اینٹر کی رپلیسمنٹ متعین کی جا سکے۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ اگلی اپڈیٹ میں یہ فیچر مہیا کر دوں۔ ہو سکتا ہے کہ رپلیسمنٹ فائل کے ذریعے بھی یہ ممکن ہو، لیکن پہلے اسے چیک کرنا پڑے گا۔ نوٹ پیڈ کے ذریعے اینٹر کو رپلیس کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس کے لیے شاید کوئی ایڈوانسڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر جیسے کہ UltraEdit وغیرہ استعمال کرنا پڑے گا۔ ویسے آپ ورڈ میں بھی بالا میں بیان کردہ طریقے سے رپلیس کرکے اسے بطور ٹیکسٹ محفوظ کر سکتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
مائکروسافٹ ورڈ میں
^p
کا ویری ایبل استعمال ہوتا ہے اینٹر کیلئے۔ امید ہے اسکی مدد سے اینٹر کے مسئلہ پر قابو پایا جا سکے گا۔
 
نعیم سعید

محفلین
مائکروسافٹ ورڈ میں
^p
کا ویری ایبل استعمال ہوتا ہے اینٹر کیلئے۔ امید ہے اسکی مدد سے اینٹر کے مسئلہ پر قابو پایا جا سکے گا۔

عارف بھائی! میرے خیال سے اس کا استعمال تو اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب ورڈ ہی میں اسے استعمال کرنا ہو، جب کہ میں اس علامتِ ’اینٹر‘ کو نبیل بھائی کے بنائے ہوئے کنورٹر کی رپلیسمنٹ فائل کے اندر استعمال کرنا چاہتا ہوں۔ جیسا کہ میں نے اوپر تفصیل سے بیان کیا ہے۔ ہاں اگر کسی طرح ورڈ کے اینٹر کا یہ ویری ایبل رپلیسمنٹ فائل میں استعمال ہوسکتا ہے تو کام بن جائے گا۔ابھی دیکھیں نبیل بھائی اگلی اپڈیٹ میں کیا خوشخبری سناتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں یہاں انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر کی کچھ تبدیلیوں کے ساتھ اپڈیٹ‌ فراہم کر رہا ہوں۔ ابھی میں تصحیحات کی جانب توجہ نہیں کر پایا ہوں۔ جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے، اب ایک بیرونی رپلیسمنٹ فائل کی بجائے کئی رپلیسمنٹ فائلیں استعمال کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیب اور اینٹر کی رپلسیمنٹ فراہم کرنے کی سہولت بھی مہیا کر دی گئی ہے۔

converter01.gif

کنورٹر پروگرام کے فولڈر میں تمام ایکس ایم ایل فائلوں میں ضروری رپلیسمنٹ فائل کا انتخاب کیا جا سکتا ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

converter02.gif

اب چونکہ ایک سے زائد رپلیسمنٹ فائلیں موجود ہیں تو ان میں تدوین کے طریقہ کار میں بھی کچھ تبدیلی لائی گئی ہے۔ اب ایک ڈراپ ڈاؤن لسٹ باکس کے ذریعے مطلوبہ رپلیسمنٹ فائل کو منتخب کرکے اس میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

converter03.gif
 
Attachments

  • Converter0.5_src.zip
    122.9 KB · مناظر: 32
  • Converter0.5.zip
    46.5 KB · مناظر: 11

نعیم سعید

محفلین
جزاک اللہ! نبیل بھائی! آپ نے معصومانہ خواہش کو پورا کر ہی دیا۔ دیکھیں اب ہم کتنے خوش ہیں :biggrin::biggrin::biggrin::applause::applause::applause:
ابھی چیک بھی کرتا ہوں۔
 
عارف انجم

محفلین
بہترین۔۔۔۔۔۔ کیا خوب کام کیا ہے۔ آج ہی ایک سیمینار سے ہوکر آیا ہوں اور وہاں پر کچھ احباب "الٹی گنگا" یعنی یونیکوڈ سے انپیج میں کنورٹر کی فرمائش کر رہے تھے۔ میں یہاں صرف یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا اس کنورٹر کے فائنل ورژن کو reverse کاموں کیلئے استعمال کرنا ممکن ہوگا؟
اسکی ضرورت اسلئے پیش آئی کہ بعض اوقات نیٹ پر بہت ہی موزوں تحریر کو کنورٹ کرکے انپیج میں لیجانا پڑتا ہے۔ اور انپیج ۳ سے پچھلے ورژنز اس خوبی سے محروم ہیں۔

اس الٹی گنگا کی وجوہات خاصی ٹھوس ہیں ۔
پہلی بات تو یہ کہ اردو اخبارات و جرائد میں پیج میکنگ کیلئے ان پیج ہی استعمال ہوتا ہے اور وہاں مواد یونیکوڈ سے انپیج میں لے جانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ بالخصوص اس صورت میں جب تدوین کا کام یونیکوڈ میں ہو رہا ہو جس کی وجہ ظاہر ہے کہ سپیل چیکر جیسی سہولتیں ہیں۔
ان پیج والوں نے جو یونیکوڈ بیس ان پیج تھری متعارف کرایا وہ انکے ’’سیکورٹی فوبیا ‘‘کی بنا پر ناکام ثابت ہورہا ہے۔ اخباری دفاتر میں بالعموم ایک ڈونگل پر پانچ سے دس جگہ ان پیج چلایا جاتا ہے اور نیٹ ورک سے ڈونگل تک رسائی ہوتی ہے ، اس صورتحال میں ان پییج تھری بار بار بند ہونے کا نتیجہ تھا یہ ناقابل استعمال ٹھہرا ۔ اس سےپہلے کے ورژن میں نیٹ ورک بند ہونے کی صورت میں ان پیج (رجسٹرڈ ورژن) فائل محفوظ کرنے کیلئے کچھ وقت دیتا تھا لیکن اب نیٹ ورک میں اونچ نیچ ہوتے ہی فائل بند اور کام ضائع۔
ان حالات میں پیج میکنگ اور فائنل پرنٹ آؤٹ پٹ کیلئے ان پیج کا پرانا ورژن ہی مناسب لگتا ہے دوسری طرف ایم ایس آفس اور اوپن آفس میں اردو سپیل چیکر کی سہولت کے سبب مسودہ لکھنے اور تدوین کیلئے یونی کوڈ پر انحصار ناگزیر ہو گیا ہے۔
اس کا عمدہ حل تو یہ تھا کہ جو جریدہ لاکھوں روپے خرچ کرکے ان پیج کا رجسٹرڈ ورژن خرید سکتا ہے وہ مزید چند ہزار سے ایک اچھا کنورٹر بنوا لے۔ لیکن یہ تجویز منوائے کون!
لہٰذا اگر اس دھاگے میں سامنے آنے والی تمام خصوصیات کے ساتھ یونی کوڈ سے ان پیج کنورٹر بن جائے تو کروڑوں کمانے والے اخبارات سے لے کر چار صفحےکی ڈمی چھاپنے والوں تک سب پر بڑا احسان ہو گا۔
اور غالباً ان پیج سے یونی کوڈ میں منتقلی کیلئے کنورٹر تیار کرنے کے بعد اسے ریورس کرنا زیادہ دقت کا کام بھی نہیں۔
 
arifkarim

معطل
اس سےپہلے کے ورژن میں نیٹ ورک بند ہونے کی صورت میں ان پیج (رجسٹرڈ ورژن) فائل محفوظ کرنے کیلئے کچھ وقت دیتا تھا لیکن اب نیٹ ورک میں اونچ نیچ ہوتے ہی فائل بند اور کام ضائع۔
اور چپو گنے! :grin:
خیر آج ہی ابرار بھائی نے اپنا وی بی بیسڈ یونیکوڈ 2 انپیج کنورٹر متعارف کروایا ہے۔ آپ چیک کرکے فیڈ بیک دے دیں۔ ذاتی طور پر میں انپیج کا سب سے بڑا مخالف ہوں!
 
Top