ان پیج میں MFC ایپلی کیشن ایرر؟

ذوالقرنین

لائبریرین
السلام علیکم دوستو!
کبھی کبھار ان پیج میں کام کرتے ہوئے اس ایپلی کیشن ایرر سے واسطہ پڑتا ہے۔
اور ان پیج کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ دوبارہ اسٹارٹ کرنے پر دکھائی نہیں دیتا۔ لیکن بعض اوقات تو ساری حدیں پار کر دیتا ہے۔ یعنی آپ لاکھ کوشش کریں لیکن ان پیج میں کام کرنا محال ہو جاتا ہے۔
کیا کوئی دوست اس ایرر پر تفصیلاً روشنی ڈال سکتا ہے کہ یہ ایرر کیوں آتا ہے۔ اور اس سے کیسے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے؟

شکریہ
 
arifkarim

معطل

یہ اسلئے کہ آپ ایک کریک شدہ یا چوری کیا ہوا انپیج استعمال کر رہے ہیں۔ اصلی انپیج میں یہ سب نہیں ہوتا۔ براہ مہربانی انپیج کا اصل ورژن استعمال کریں۔
 
انپیج کا اصل ورژن؟ چوری کیا ہوا انپیج؟
بہت عرصے سے انپیج استعمال کررہا ہوں اور 20،25 روپئے والی سی ڈی سے انسٹال کررہا ہوں۔ اور اب تو نیٹ سے ڈاؤنلوڈ کرکے چلا رہے ہیں کبھی کوئی ایرر نہیں آیا
 
قیصرانی

ان پیج کا نیا ورژن 394 ڈالر کا ہے جو پاکستانی روپے میں لگ بھگ 38000 روپے بنے گا۔ یہ چوری شدہ پروگرام ہی ہے جو 25 یا 30 روپے کی سی ڈی پر ملتا ہے :)
 
پتہ ہے بھائی جو میں نے کہا وہ بھی سچ ہے، لیکن معلوم نہیں 20،25 والی سی ڈی سے سوفٹویئر انسٹال کرنے کا کیا فتویٰ ہے؟
 
ذوالقرنین

لائبریرین
یہ اسلئے کہ آپ ایک کریک شدہ یا چوری کیا ہوا انپیج استعمال کر رہے ہیں۔ اصلی انپیج میں یہ سب نہیں ہوتا۔ براہ مہربانی انپیج کا اصل ورژن استعمال کریں۔
یہ واقعی میرے لیے "بریکنگ نیوز" ہے۔ بھائی میں نے اس کے لیے پورے 30 روپے خرچ کیے ہیں۔
 
Top