ان پیج مدد

تلمیذ

لائبریرین
ایک سوال کا جواب درکار ہے:

انپیج میں الفاظ کو خط کش (انڈر لائن) کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

ماہرین سے مدد کی درخواست ہے۔
 
محترم راقم صاحب آپ اتنے عرصہ گم کہاں رہے کوئی خبر ہی نہ ملی آپ کی جانب سے۔ سب کچھ خیریت تو ہے؟
 

راقم

محفلین
محترم راقم صاحب آپ اتنے عرصہ گم کہاں رہے کوئی خبر ہی نہ ملی آپ کی جانب سے۔ سب کچھ خیریت تو ہے؟

محترم ابنِ سعید صاحب،
السلام علیکم
خیریت دریافت کرنے کے لیے بہت شکریہ۔ میں پہلے تو مصروفیت کی وجہ سے حاضر نہ ہو سکا۔
لیکن اتوار 21 نومبر 2010 کو امی جی کے انتقال کی وجہ سے بالکل ہی اکیلا محسوس کر رہا ہوں۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ مجھے یوں لگتا ہے کہ میں اب یتیم ہو گیا ہوں۔
اس بارے میں محترم میم میم مغل صاحب کو مختصر پیغام کے ذریعے اطلاع دے دی تھی۔ یاد رکھنے کے لیے شکریہ
اقبال کا ایک شعر یاد آ رہا ہے:

دنیا کی محفلوں سے اکتا گیا ہوں یا رب
کیا لطف انجمن کا جب دل ہی بجھ گیا ہو
 
Top