ان پیج فائل کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں تبدیل کرنا

مغزل

محفلین
شکریہ کی کیا بات قبلہ ۔ یوسف صاحب۔۔۔:battingeyelashes:
فرحان دانش نے جو ربط دیا ہے میں نے ابھی ابھی استعمال کر کے دیکھا ہے۔۔
سب سے بہترین اور آسان وہ ہے۔ کہ پوری فائل ایک ساتھ محفوظ ہوسکتی ہے۔۔
میرا بتایا گیا نسخہ الگ الگ صفحات محفوظ کرے گا۔ سو دونوں صورتیں آپ پر واضح ہیں۔
جیسی ضرورت ہو ۔ فائدہ اٹھائیے۔ والسلام
 
یوسف-2

محفلین
فرہان دانش بھائی!
آپ کا بہت بہت سے بھی زیادہ شکریہ۔ وہ اس لئے کہ آپ کا نسخہ تو فورا" کارگر ہوگیا۔ آج میں نے یہاں دوسرا سبق بھی سیکھ لیا۔ ہا ہا

فرہان دانش کے علاوہ ان تمام بہن بہائیوں کا شکریہ جنہوں نے آن لائن اور آف لائن میری مدد کی۔ آپ سب کے قیمتی مشوروں پر میں آپ سب کا تہہ دل سے ممنون ہوں۔ جزاک اللہ خیرا
 
انپیج کی فائل کو پی ڈی ایف میں کنورٹ کرنے کے لئےتو کئیں سوفٹ ویر ہے لیکن وہ یا توٹریل ہیں یابہت بہاری ہیں جو سسٹم کی رفتار کو متائثر کرتے ہیں بالخصوص اڈوب ایکرو بیٹ پروفیشنل وغیرہ اسمیں شک نہیں کہ یہ سوفٹویر اپنی افادیت کی وجہ سے مقبول ہیں لیکن اگر کوئی دوسرا سوفٹوئیر انہیں خصوصیات کاحامل اور انسے مفید تر اور ان سے بہت ہی کم حجم کامل جاے جو ریڈر بھی ہو ایڈیٹر بھی ہوکریٹر بھی ہوتو کیوں نا اس سے فائدہ اٹھا یا جائےمیں نے اس سلسلے میں کئیں سوفٹوئیر آزماے لیکن مجھے سب سے عمدہ یہ سوفٹ ویر لگا اور میں اسی کو استعمال کرتاہوں یہ 16 ایم بی کاسوفٹویر ہےاور مکمل سیریل نمبر کے ساتھ ہے اور بالکل مفت ہے اس کا نام ہے فوکسٹ فینتھم یہ ریڈر بھی ایڈیٹربھی اور کریٹر بھی ہےیہ اس سائٹ سے ڈاؤن لوڈکرلیں یہاں اور بھی مفت اور بھترین سوفٹ ویر موجود ہیں اسکے علاوہ یہاں بہت ہی قیمتی ڈاٹا بھی ہر قسم کی کتابوں کی شکل میں موجود ہے http://www.guldasta-e-kutab.tk/?paged=5 قارئین اس ویب سائت سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور بندے کو دعاء خیر میں یاد فرامائیں
 
نعیم سعید

محفلین
محترم یوسف ثانی صاحب اگر آپ ان پیج کا جدید ورژن (۳) استعمال کریں تو بڑی آسانی سے اِسی کی مدد سے ایسی پی ڈی ایف فائل بنا سکتے ہیں جو بغیر کسی مسئلہ کے ایڈوب ایکروبیٹ پر کُھل جائے گی۔
اگر آپ ان پیج کا پرانا ورژن استعمال کر رہے ہیں تو میرے تجربہ کے مطابق اس کے لیے (Jaws PDF Creator) ایک بہترین پروگرام ہے جس سے بڑی آسانی کے ساتھ براہ راست پی ڈی ایف فائل بنائی جا سکتی ہے۔ میں کئی سالوں سے اس پروگرام کو استعمال کر رہا ہوں، ان پیج کے ساتھ کبھی کوئی مسئلہ نہیں کیا، اور اس کے ذریعہ بنائی ہوئی پی ڈی ایف فائل ایڈوب ایکروبیٹ پر بھی بالکل درست کھل جاتی ہے۔
نوٹ: یہ فری پروگرام نہیں ہے، البتہ گوگل پر تھوڑی بھاگ دوڑ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
 
وجی

لائبریرین

Foxit Phantom PDF فری نہیں ہے
ہاں Foxit Reader ضرور فری ہے ۔
اس کے علاوہ CutePDF بھی ایک یوٹیلیٹی ہے جو کے پرنٹ کے اوپشن پر پی ڈی ایف بناتا ہے ہاں اس میں ایک PS2PDF converter بھی ڈاؤنلوڈ کرنا پڑتا ہے جو کہ اسی صفحے پر دستیاب ہے
 
یوسف-2

محفلین
محترم یوسف ثانی صاحب اگر آپ ان پیج کا جدید ورژن (۳) استعمال کریں تو بڑی آسانی سے اِسی کی مدد سے ایسی پی ڈی ایف فائل بنا سکتے ہیں جو بغیر کسی مسئلہ کے ایڈوب ایکروبیٹ پر کُھل جائے گی۔
اگر آپ ان پیج کا پرانا ورژن استعمال کر رہے ہیں تو میرے تجربہ کے مطابق اس کے لیے (Jaws PDF Creator) ایک بہترین پروگرام ہے جس سے بڑی آسانی کے ساتھ براہ راست پی ڈی ایف فائل بنائی جا سکتی ہے۔ میں کئی سالوں سے اس پروگرام کو استعمال کر رہا ہوں، ان پیج کے ساتھ کبھی کوئی مسئلہ نہیں کیا، اور اس کے ذریعہ بنائی ہوئی پی ڈی ایف فائل ایڈوب ایکروبیٹ پر بھی بالکل درست کھل جاتی ہے۔
نوٹ: یہ فری پروگرام نہیں ہے، البتہ گوگل پر تھوڑی بھاگ دوڑ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

جزاک اللہ برادر
ماشا ء اللہ اس دھاگے میں تو بہت سی تراکیب جمع ہوگئی ہیں۔ الحمد للہ میرا بھی کام ہوگیا ہے۔ اور بہت سے دوسرے احباب کو بھی اس دھاگے سے مدد ملی ہوگی
 
حوصلہ افزائی کے لئے تمام احباب کا تہ دل سے شکریہ وجہی بھائی پوسٹ میں جس سائٹ کا لنک دیا ہے اسے وہیں سے اتاریں وہاں یہ فری ہے سیریل نمبر کے ساتھ
 
dehelvi

محفلین
اگر آپ پرانا انپیج استعمال کررہے ہیں تو یہ سارے جھنجٹ چھوڑیں اور pdf995.com سے اس کا سوفٹ ویئر اور پی ایس کی فائل ڈائون لوڈ کرلیں۔ یہ بالکل فری ہے۔
مزید تفصیل مجھ سے ذاتی پیغام کے ذریعہ پوچھ لیں۔
 
السلام علیکم،
ان پیج اور مائیکروسافٹ ورڈ سے پی ڈی ایف بنانے کے لیے PDF Creator بہترین ہے۔ اوپن سورس سافٹ ہے۔ پرنٹر کے طور پر انسٹال کرکے استعمال کریں۔ اس میں فائل سائز بہت مناسب رہتا ہے۔
والسلام علیکم
 
Top