ان پیج فاءلوں کا حصول اور تحریر میں تبدیلی

الف عین

لائبریرین
کتاب گھر والوں نے مزید کتابیں محض پی ڈی ایف اور تصویری اردو کے ایچ ٹی ایم ایل میں شائع کی ہیں۔ اقبال سائبر لائبریری کا بھی یہی حال ہے۔ ان لوگوں کے پاس ان پیج فائل ضرور ہوگی کہ آخر پاکستان میں کام ہوا ہے (ہندوستان میں کچھ پبلشرس صفحہ ساز یا ناشر بھی استعمال کرتے ہیں)۔ کیوں نہ حسن علی صاحب یہ کام کریں کہ اسے اس اتردو تحریر میں بھی مہیا کر دیں، اور اقبال لائبریری والے بھی۔
 

الف عین

لائبریرین
بات واضح نہیں ہوئی۔ یقیناً اگر ان پیج کی فائل کو یونی کوڈ میں کنورٹ کیا جائے تو یہ آپ کی مرضی ہے کہ آپ نسخ فانٹ میں انھیں پڑھیں یا نستعلیق میں۔
 

الف عین

لائبریرین
یاں، اگر یہ مطلب ہے کہ آپ ان پیج میں اردو نسخ ایشیا ٹائپ وغیرہ استعمال کرنا چاہیں تو کم از کم ان پیج2.4 جسے اردو 2000 بھی کہا جاتا ہے، یونی کوڈ کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
 

الف عین

لائبریرین
ان پیج استعمال کرنا کیا فرض ہے جو یہ ضروری ہو؟؟ حل یہی ہے کہ ورڈ یا اوپن آفس استعمال کرو اور نفیس نستعلیق فانٹ استعمال کر کے نستعلیق اور ایشیا ٹائپ یا کوئی بھی نسخ فانٹ
 

دوست

محفلین
اوپن آفس اس کام کے لیے بہترین ہے۔ ایک بات اور اس سے پی‌ڈی‌ایف بھی باآسانی بنایا جاسکتاہے۔ دوہرا فائدہ ہوگا اسطرح۔
 

فرید احمد

محفلین
براہ کرم اور برائے کرم اس کا لنک درج کر دیں، پہلے صفحہ اول پر تھا، اس وقت مجھ سے کھا بھی نہ تھا، اب ہے بھی نہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
کس کا لنک چاہئے۔ اوپن آفس کا؟
http://openoffice.org
خیال رہے کہ یہ ۸۰ میگا بائٹ کا ڈا؎ن لوڈ ہے۔ بہتر ہو کہ کسی کمپیوٹر میگزین کی کور سی ڈی سے انسٹال کیا جائے۔ ہندوستان میں تو عام ملتے ہیں۔ شاید دسمبر کے ڈجٹ میں یہ ہے اور چپ میں بھی۔
 
Top