ان سوالوں کے جواب دیں

محمد بلال اعظم

لائبریرین
مجھے ان سوالوں کے جواب چاہئے اور وہ بھی جلد سے جلد

1. قرآن پاک کی پہلی سورۃ جو مکمل نازل ہوئی، کونسی ہے؟؟؟
2. قرآن پاک کی سب سے لمبی آیت کون سی ہے؟؟
3. پاکستان میں کس سن میں قاتلوں کو سرعام پھانسی دی گئی تھی؟
4. دنیا کا قدیم ترین قانون جو تحریری شکل میں دستیاب ہو سکا ہے، کون سا ہے؟
5. نیوٹن کا تیسرا حرکت کا قانون "ہر عمل کا رد عمل ہوتا ہے"، آج ہم سب یہ جانتے ہیں لیکن یہ تصور بہت پہلے ایک مسلمان سائنسدان نے دیا تھا، انکا نام بتائیں۔
6. اس مشہور شخص کا نام بتائیں جس نے ایک مشہور دریافت کی تھی مگر اسے پتہ نہ چلا اور وہ مر گیا۔ نیز اس دریافت کا نام بھی بتائیں۔
7. خطِ استوا سے نیچے یعنی جنوب میں کس شہر میں سب سے زیادہ سیاح لوگ آتے ہیں؟
8. کس مصنف کے افسانوں کے پہلے مجموعے کا نام درانتی ہے
9. ایک ون ڈے میچ میں کم از کم چار وکٹیں لینے والے کسی پاکستانی بولر کا زیادہ سے زیادہ اکاونومی ریٹ کیا ہے اور کس بولر کا ہے۔
10. کرکٹ کی تاریخ میں سب سے لمبا میچ کب اور کن ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا؟
11. اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سب سے پہلے تلاوت قرآن پاک کی سعادت کس کو حاصل ہوئی؟
12. پاکستان بننے کے بعد بیرون ملک سب سے پہلے پاکستانی پرچم کہاں لہرایا گیا؟
13. "اللہ کی قسم! اگر تم لوگ آسمان پر بھی چلے جاؤ تو ہمارا رب ہمیں تم تک پہنچا دے گا۔" یہ الفاظ کس نے کہے تھے؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
قرآن پاک کی پہلی مکمل سورۃ جو نازل ہوئی تھی وہ سورۃ فاتح ہے۔
قرآن پاک میں سب سے لمبی آیہ سورۃ بقرہ کی آیہ نمبر 282 ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
3. پاکستان میں کس سن میں قاتلوں کو سرعام پھانسی دی گئی تھی؟

سن تو مجھے یاد نہیں لیکن یہ جنرل یحیٰ کے دور میں لاہور میں تین مجرموں کو سٹیڈیم کے باہر ایک عارضی چبوترہ بنا کر سر عام پھانسی دی گئی تھی۔ مجرموں نے ایک پپو نامی بچے کو اغوا کر کے اس کے ساتھ بدفعلی کر کے اسے قتل کر دیا تھا۔
پاکستان کی تاریخ میں یہ ایک ہی واقعہ ہے سرعام پھانسی دینے کا۔
 
Top