ان آبلوں کے زعم میں پاؤں تلے بھی دیکھ۔۔۔۔ ہماری ایک غزل

عینی شاہ

محفلین
ایویں ای شوقیہ شامت بلانے کو دل کر رہا ہے بس۔۔۔ :rollingonthefloor:
اس تھریڈ پر تو کسی کو کراس بھی نہی لگا سکتی میں :atwitsend: آپا اللہ کی قسم میں نے کچھ نہیں کیا ادھر یہ محسن بھائی فاتح بھائی اور آسی انکل کا کام ہے ۔میں نے تو تعریف کی ہے آپکی پوئٹری کی (y)
 
صفِ ’’دوستاں‘‘ کو خبر کرو ۔۔۔ کہ عزیزہ عینی شاہ ہمیں سچ مچ بہت عزیز ہیں، اور ہماری سب سے چھوٹی بیٹی کی ہم نام بھی ہیں۔
ہم تو اُس ناطے سے بات کرتے ہیں جب بھی کرتے ہیں۔ اس لئے عزیزہ عینی شاہ کے حوالے سے ہماری کسی بات کو ’’غیر بزرگانہ‘‘ نہ سمجھا جائے۔ ۔۔۔ ایک مسئلہ البتہ ہے! کہ اِن کی آپا سیاپا مدیحہ گیلانی ہماری سب سے بڑی پوتی کی ہم نام ہیں۔
مسئلہ یہ بنتا ہے کہ اِن دونوں میں ’’پھوپھو‘‘ کون ہوئی!!! ۔۔۔۔۔ ہاہاہاہا۔
 
اس تھریڈ پر تو کسی کو کراس بھی نہی لگا سکتی میں :atwitsend: آپا اللہ کی قسم میں نے کچھ نہیں کیا ادھر یہ محسن بھائی فاتح بھائی اور آسی انکل کا کام ہے ۔میں نے تو تعریف کی ہے آپکی پوئٹری کی (y)

ایک شامت کو اپنے سے بڑی شامت کا خوف ایسے لاحق ہے، کہ ابھی سے گھگی بندھ گئی ہے۔ ہاہاہاہاہاہا۔۔
چلو، معاف کیا، دونوں کو!

عینی شاہ ، مدیحہ گیلانی ۔
 
واہ واہ کیا خوب اشعار ہیں مدیحہ صاحبہ۔۔۔ گو کہ مشاعرے میں ہم ان پر کما حقہ داد تو دے چکے لیکن یہاں بھی ہماری طرف سے ڈھیروں داد اور دلی مبارکباد ۔۔۔
یہ شعر تو حاصلِ غزل لگا:
آپکی حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ فاتح صاحب ۔
 
کیا خبر تھی کہ محفل میں ایسی ہستیاں بھی ہیں جو عروس کلام کو خوبصورت الفاظ کا زیور پہنانے کا ہنر جاننےکے باوجود اس قدر کنجوسی سے کام لیتے ہیں
مصرح طرح غالباَ شکیب جلالی کا ہے تمام اشعار ہی بہت خوب ہیں بہت سی داد آپ کی اس کاوش کی نظر
اللہ کرے زور قلم زیادہ
اشعار آپکو پسند آئے ممنون ہوں ۔
دعا اور تبصرہ فرمانے کا بے حد شکریہ ۔:)
 
ارے اپیا۔۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ آپ اس قدر غضب کی شاعرہ بھی ہیں۔۔۔ واہ واہ۔۔ سبحان اللہ۔۔ کیا کہنے۔۔۔ اک اک شعر گویا نگینہ جڑا ہے۔۔ اور اس شعر کی بابت تو کیا کہوں

حاصل تھے زیست کا جو وہ لمحے نہیں رہے​
مجھ کو مری ہی ذات میں اب چیختے بھی دیکھ​
بہت بہت سی داد قبول فرمائیے۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔ اللہ کرے زور سخن اور زیادہ :)
اوہو۔۔بھئی یہ اتنا بڑا الزام تو مت لگائیں ہم پر ۔۔کہاں کےاشعار اور کہاں کی شاعرہ ۔۔آپکا تبصرہ پڑھ کر مسکرائے بنا نہیں رہ سکے :)
لیکن بہرحال آپکا شکریہ کہ آپ کو ہماری یہ تُک بندی پسند آئی :)
اور ہاں یاد آیا فرشی آداب و سلام کے لیئے بھی ممنون ہیں ۔ شاد آباد رہیے۔:)
 
:best:

:great:

حیرت ہے ! آپ اتنی اچھی شاعری کرتی ہیں اور محفلین محروم ہیں۔ بہت بُری بات ہے۔ :)

ماشاءاللہ ! شاید محفل میں یہ آپ کی پہلی غزل پڑھی ہے۔ باذوق تو آپ ماشاءاللہ ہیں ہی لیکن یہ نہیں پتہ تھا کہ خود بھی شعر کہے جا رہے ہیں۔

بہت سی داد اس خاکسار کی جانب سے حاضرِ خدمت ہے۔ خوش رہیے۔ اور ایسے ہی لکھتی رہیے۔
چلیں جی یہ دوسرا الزام جو ہم پر لگایا جا رہا ہے :)
ارے بھئی کہاں کی شاعری یہ تو بس یونہی ایک فی البدیہہ کوشش تھی جسے آپ نے شرف قبولیت بخشا :)
پسندیدگی ،تبصرے اور دعا کا بھی شکریہ۔جیتے رہیں :)
 

سید زبیر

محفلین
لاجواب کلام ۔۔۔ بہت خوب
حاصل تھے زیست کا جو وہ لمحے نہیں رہے
مجھ کو مری ہی ذات میں اب چیختے بھی دیکھ
 

Rehmat_Bangash

محفلین
حاصل تھے زیست کا جو وہ لمحے نہیں رہے​
مجھ کو مری ہی ذات میں اب چیختے بھی دیکھ​

لاجواب کلام ہے، داد قبول کیجیے​
 
Top