انگلینڈ کا دورہ ساؤتھ افریقہ

عثمان رضا

محفلین
انگلینڈ کا دورہ ساؤتھ افریقہ جاری ہے
اس دورے میں 2 ٹوئنٹی میچ ہے
اور 5 ونڈے اور 4 ٹیسٹ میچ کھیلے جائینگے ۔
2 ٹوئنٹی میچ تو ہوچکے ہیں پہلاٹوئنٹی میچ انگلینڈ نے جیتا اور دوسرا ٹوئنٹی میچ ساوتھ افریقہ نے جیتا


اور 5 ونڈے میچز میں سے اب تک 2 ہوچکے ہیں
پہلا ونڈے میچ بارش کی وجہ سے ملتوی ہوا
دوسرا ونڈے میچ انگلینڈ نے سات وکٹوں سے جیتا

اور آج تیسرا میچ ہے
 

عثمان رضا

محفلین
تیسرے ونڈے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا
اور اب تک 25 اوورز میں 156 رنز بنائے ہیں 1 وکٹ کے نقصان پر
 

عثمان رضا

محفلین
تیسرے ونڈے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 354 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر
اے بی ڈی ولیئر کی شاندار سینچری شامل ہے
اور انگلینڈ کی ٹیم جوابا 242 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی
یوں بآسانی یہ میچ ساؤتھ افریقہ نے 112 رنز سے جیت لیا
اے بی ڈی ولیئر مین آف دی میچ قرار پائے
میچ کا مکمل اسکور کارڈ ملاحظہ کریں

سیریز بھی ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے
اب چوتھا میچ 29 نومبر کو کھیلا جائے گا
 

عثمان رضا

محفلین
تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل:جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو112رنز سے ہرا دیا

نیولینڈز ... تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 112رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کرلی ۔ نیولینڈز اسٹیڈیم کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ ہاشم آملا اور گریم اسمتھ کی پہلی وکٹ میں 107رنز کی شراکت قائم کی ، اس کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز نے 121رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور مقررہ اوورز میں 354رنز تک پہنچادیا ۔ ہاشم آملا 86اور گریم اسمتھ نے 54رنز کی اننگز کھیلی ۔کرس براڈ چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جواب میں انگلش ٹیم کی جانب سے پال کولنگ ووڈ کے علاوہ کوئی بیٹسمین بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا اور انگلینڈ 242رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ، کولنگ ووڈ نے 86رنز اسکور کیے ، پارنل نے پانچ وکٹیں
 

عثمان رضا

محفلین
آج چوتھا ونڈے میچ ساؤت افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے
ساوتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 119 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئے
اور جوابا انگلینڈ کی ٹیم نے اب تک 22 اوورز میں 87 رنز بنائے ہیں اور 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں ان کے
 

عثمان رضا

محفلین
انگلینڈ نے چوتھا ونڈے میچ 7 وکٹ سےجیت کر سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل کرلی
اینڈرسن 5 وکٹیں لیکر مین آف دی میچ رہے
اب پانچواں‌میچ 4 دسمبر کو ہوگا
 

عثمان رضا

محفلین
اب سے کچھ دیر بعد انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان پانچواں اور سیریز کا آخری ونڈے میچ کھیلا جائے گا
انگلینڈ کو سیریز میں‌ دو ایک سے برتری حاصل ہے
 

عثمان رضا

محفلین
پہلے ٹیسٹ میچ میں آج انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ساؤتھ افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے
اور اب تک ساؤتھ افریقہ نے 38 رنز بنائے ہیں ایک وکٹ کے نقصان پر
 

عثمان رضا

محفلین
ساوتھ افریقہ نے پہلے اننگ میں پہلے دن کے اختتام تک 262 رنز بنائے ہیں 4 وکٹوں کے نقصان پر
جس میں جیک کالیس کی شاندار سنچری شامل ہے اور وہ ابھی ناٹ آؤٹ ہیں ۔۔
 

عثمان رضا

محفلین
ساؤتھ افریقہ کے 418 رنز کے جواب میں
انگلینڈ نے دوسرے دن کے اختتام تک 88 رنز بنائے ہیں 1 وکٹ کے نقصان پر
 

عثمان رضا

محفلین
ساؤتھ افریقہ کے 418 رنز کے جواب میں
انگلینڈ نے 356 رنز بناکرآل آؤٹ
جوابا دوسری اننگ میں ساوتھ افریقہ نے تیسرے دن کے اختتام تک 9 رنز بنائے ہیں 1 وکٹ کے نقصان پر
ساوتھ افریقہ کو مجموعی برتری 71 رنز کی حاصل ہے
 

عثمان رضا

محفلین
ساؤتھ افریقہ کے 418 رنز کے جواب میں
انگلینڈ نے 356 رنز بناکرآل آؤٹ ہوگئی
دوسری اننگ میں ساؤتھ افریقہ نے 301 رنز 7 وکٹوں کے نقصان پر بناکر اننگ ڈیکلیئر کردی
انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 364 رنز کا ٹارگٹ ملا
اور چوتھے دن کے اختتام تک انگلینڈ‌نے 11 رنز بنائے ہیں 1 کھلاڑی کے نقصان پر
 

عثمان رضا

محفلین
پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے بغیر ختم ہوگیا ۔۔۔
ساوتھ افریقہ کو میچ جیتنے کے لیے تقریبا سات اوورز میں 2 وکٹیں ضرورت تھیں اور وہ ایک ہی لے سکا ۔۔۔۔
میچ کا اسکور کارڈ یوں رہا

اب دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہوگا
 

عثمان رضا

محفلین
ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوگیا ہے
ساؤتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے دن کے اختتام تک 175 رنز بنائے ہیں 5 وکٹوں کے نقصان پر
پہلے دن کا کھیل بارش سے متاثر رہا ۔
 
Top