انگلینڈ میں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کرکٹ سیریز - جولائی2010

شمشاد

لائبریرین
پاکستان نے کسی قدر بہتر کارکردگی دکھائی اور 258 اسکور بنائے۔

آسٹریلیا اپنی دوسری اننگ میں 92 اسکور پر دو آؤٹ کھیل رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے آسٹریلیا والے اپنی دوسری اننگ میں اپنی پہلی اننگ کی کسر پوری کریں گے۔

128 پر بھی دو ہی آؤٹ ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
166 پر پانچ آؤٹ ہیں آسٹریلیا کے۔ اسکور برابر کرنے کے لیے ابھی 4 اسکور کی ضرورت ہے۔

محمد عامر تو آسٹریلیا کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔ دوسری اننگ میں 14 اوور میں 4 وکٹیں لے چکا ہے۔
 

وجی

لائبریرین
پاکستان آج جیت سکتا تھا مگر شاید آخری دو وکٹیں گرنے کی وجہ سےدباؤ میں آگئے ہیں
ورنہ یہ چالیس رن پاکستان آج ہی بنا سکتا تھا
آئی سی سی کے اصول کے مطابق اگر کھیل نتیجے کی طرف جارہا ہوں اورروشنی ٹھیک ہو تو آدھے گھنٹے کا اور کھیل کھیلا جاسکتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
دس اسکور کے عوض دو وکٹیں گنوا چکے ہیں۔

ابھی بھی تیس اسکور کی ضرورت ہے۔

شعیب ملک آیا ہے۔ اس سے امید ہے کہ اسکور کر لے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج بھی بڑی مشکل سے جیتے ہیں۔ 40 اسکور کے لیے پانچ وکٹیں گنوائی ہیں۔ خطرہ بڑھ گیا تھا لیکن عزت رہ گئی۔

پاکستانیوں کو یہ جیت مبارک ہو۔
 

وجی

لائبریرین
اب تو مبارک ہو آخر ہارتے ہارتے جیت ہی گئے
ویسے اس ٹیم نے جیتنے کی امید ختم کردی تھی
 
Top