انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز

کرونا کے بعد کرکٹ کے میدان سجنے کو تیار ہیں لیکن ہنوز بارش نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ساؤتھمپٹن میں۔
اُمید ہے جلد ہی غیر کرکٹوی سیزن کے بادل چھٹ جائیں گے اور کرکٹ شروع ہو جائے گی۔۔۔

سیریز تین ٹیسٹ پر مشتمل ہے۔۔۔
 

فہد اشرف

محفلین
میچ تاخیر سے شروع ہو چکا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم ٹاس جیت کر بیٹنگ کر رہی ہے۔ بطور کپتان بین اسٹوکس کا یہ پہلا میچ ہے۔
اسکور: انگلینڈ 7/1 اوورز 7
 
اسٹمپس ڈے 2
انگلینڈ 204 آل آؤٹ (67.3 اوورز)
ویسٹ انڈیز 57/1 (19.3 اوورز)

بارش سے متاثرہ دو دن میں محض 87 اوورز ہی ممکن ہو پائے ہیں لیکن اگلے تین روز موسم کی صورتحال بہتر نظر اتی ہے اور اس بات کے واضح امکان ہیں کہ میچ نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔۔۔
 
آخری روز پہلے سیشن کا کھیل جاری۔

کالی آندھی کو میچ جیتنے کے لئے 200 رنز درکار ہیں جبکہ اسکے لئے انکے پاس 88 اوورز ہیں۔۔


انگلینڈ دوسری اننگ میں 313 رنز پر آل آؤٹ۔
شینن گبرئیل کی شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 5 بلے بازوں کو پاویلین کی راہ دکھائی۔

اسوقت تینوں نتائج کے امکان شدید روشن ہیں۔۔
 
Top