انگلش وی بلٹن کی یونیکوڈ فائل

السلام عليکم

مجھے‌ وي بلٹن انگلش ترجمہ کی فائل یونیکوڈ میں‌چاہئے۔ کوئی بتلاسکتا ہے‌ کہاں‌ سے مل سکتی ہے؟ وی بلٹن فورم پر اگر کوئی لنک ہے تو مہیا کردیں۔

شکریہ
 

فاتح

لائبریرین
وی بلیٹن کا "انگلش" ترجمہ؟ کچھ سمجھ نہیں آیا:confused: کہ وی بلیٹن سافٹویئر تو انگریزی میں ہی ہے۔
اس کا اردو ترجمہ شاکر القادری صاحب نے کیا تھا اور انھی سے رابطہ کر کے حاصل بھی کیا جا سکتا ہے مگر چونکہ یہ ایک کمرشل سافٹویئر ہے لہٰذا اس کے اردو ترجمے کی فائل بھی شاید صرف لائسنس یافتہ استعمال کنندگان کو دی جاتی ہے۔
یعنی پہلے اس کا لائسنس خریدنا پڑے گا تب ہی اس کو انگریزی میں یا اردو ترجمہ کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
میرے خیال میں راسخ بھائی کے پاس اردو ترجمہ پہلے ہی سے موجود ہے انکے فارم پر۔ اب نا جانے "یونیکوڈ" میں کیا چاہئے!
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس ربط پر وی بلیٹن کی انگلش لینگویج فائل utf-8 فارمیٹ میں دستیاب ہے۔ وی بلیٹن کی انگریزی لینگویج فائل کو iconv یوٹیلیٹی کے ذریعے خود بھی ذیل کے طریقے کے مطابق utf-8 فارمیٹ میں کنورٹ کیا جا سکتا ہے۔

HTML:
iconv -f windows-1256 -t utf-8 vbulletin-language.xml > vbulletin-language-utf8.xml

میں عام طور پر ویژوئل سٹوڈیو کے ذریعے ہی فائلوں کو utf-8 فارمیٹ میں سیو کر لیتا ہوں جو کہ مجھے آسان طریقہ لگتا ہے۔
 
فاتح بھائی
دلچسپی کا شکریہ

جی مجھے انگلش والی فال یونیکوڈ میں درکار تھی۔ میرے پاس وی بلٹن لائنس شدہ ہے۔ کل میں نے اسے ینیکوڈ میں کنورٹ کرنا چاہا تو ڈبے آنے لگ گئے۔

عارف۔ میں نے وہ فارم بند کردیا ہے۔ویسے تو موجود ہے۔ اس کے عوض عربی فارم کھولا ہے۔

نبیل آپ نے میرا مسئلہ حل کردیا۔ بیحد شکریہ
 
Top