انگریزی وکیپیڈیا کا مشینی ترجمہ

جیسبادی

محفلین
ایک صاحب نے انگریزی وکیپیڈیا کا اردو میں مشینی ترجمہ کی تجویز دی ہے۔ ان کا پیغام نیچے نقل کر رہا ہوں۔

======================
محترم قارِين ، اسالام علِکم ،


خِرِت موُجود او خِرِت مطلوب ۔ میں اتفاقن انتيرنيت پر گومتا حوا یہاں آ نِکلا ، اور اردو وِکيپيدِا دیکھ کڑ خوشی کي انطِھا نا رھي ۔ میں یہاں پر آنی والے تمام مُسنِفين کو خراج تھسين پاِش کُرتا حون ۔

تاہم ، غور کرنی پر اندازا ہو گا کی ہمیں اپني کاوِشِن تیز تر کرنيی کي زرورت ہے ۔ ایک سادہ سی موازنی ک بعد اندازا ہو جتا ہے خ http://en.wikipedia.org پر 2,717,544 مقالات موجود حِن ، جب کی http://ur.wikipedia.org پر يھ تاداد 9,664 کی لگ بھگ ہے ۔

میں اس موقا پر http://paktranslations.com کا طارف کرانا چاھون گا ۔ اس سروس کو اسطيمال کڑ ک ، http://en.wikipedia.org کو اردو میں بدلنی کا کام اسان ہو جے گا ۔ میں آپ کو داوت ديتا حون ، کی آپ http://paktranslations.com کا مُطالِا کریں اور اپني رايی سہ آگاہ کریں ۔
============
 
اردو وکیپیڈیا پر تو صرف جدید اصطلاحات دیکھنے کو ملتی تھیں یہاں‌ تو پوری اردو ہی جدید قسم کی ہے۔ :grin:

جیسپادی بھائی آپ نے موصوف سے استفسار نہیں کیا کہ یہ کس علاقے کی اردو ہے؟
 

ابو کاشان

محفلین
یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ موصوف کو اردو لکھنے کی سہولت میسر نہ ہو اور انھوں نے کوشش کر کے کسی اور طرح سے لکھا ہو۔
یا پھر موصوف کی مادری زبان اردو نہ ہو ۔ اگر یہ ہی بات ہے تو داد دینی چاہیئے کہ مدعا بیان کیا جا چکا ہے جو سمجھ میں تو آ ہی رہا ہے۔

یہ خیال اس لیئے آیا کہ میری امی کی ایک سہیلی ماریشس میں رہتی تھیں۔ اردو بولنا آتی تھی پر لکھنا نہیں اور ان کے خطوط اسی طرح ہوتے تھے۔ اس لیئے مجھے پڑھنے میں دشواری نہیں ہوئی۔
 

شہزاد وحید

محفلین
http://paktranslations.com
یہ ویب اچھا کام کرتی ہے
یہ دیکھین ایک ویب سائیٹ کا ردو ترجمہ
bce8ce9b31.jpg


لیکن خیر ابھی بہت زیادہ improvements کی ضرورت ہے۔ ترجمہ واقعی کسی گھٹیا اردو دان کا کام لگتا ہے۔
 

دوست

محفلین
گرامر اور سیاق و سباق کی کمی ہے اگر کام ہوتا رہا تو اچھا ترجمہ کرسکے گی یہ ویب سائٹ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اگر ایسا کوئی پرفیکٹ یا اس کے نزدیک ترین کوئی پروگرام یا سائٹ بن جائے تو اردو دنیا پر ایک ایسا عظیم احسان ہوگا جسکی نظیر ڈھونڈنی مشکل ہو جائے گی!

صرف وکیپیڈیا ہی کیوں؟ اسطرح پروچیکٹ گیٹن برگ کی ہزاروں کتابیں اردو میں ترجمہ نہ ہو سکیں گی کیا؟ اور لاتعداد ایسی دوسری ویب سائٹس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ع - ہے کوئی خواب کی تعبیر بتانے والا
 

فا ر و ق

محفلین
دوسرے ممالک کے رہنے والے پاکستانی جن کی تعلیم انگریز زبان میں ہوئ ہے ان کے لے بے ہد مفید ہے یہ
 
Top