انگریزی نظموں میں ”وزن“ کی قید

انگریزی کی جتنی بھی نظمیں میں نے پڑھی ہیں ان میں صرف قافیے ہی دیکھے ہیں، نتھنگ ایلس! جاننا چاہتا ہوں کہ کیا انگریزی کی نظموں میں بھی بحر و وزن کی قید ہوتی ہے؟
محمد تابش صدیقی زیک arifkarim فاتح الف عین ابن سعید
یعنی مجھے آپ نے معاف نہیں کرنا۔
 
نور وجدان

لائبریرین
انگریزی نظم میں بحور ہوتی ہیں مگر وہ اتنی پیچیدہ نہیں ہوتی جتنی اردو کی اور ان کی تعداد مختصر ہے ۔۔۔۔۔ایک مثال لے لیں۔۔۔۔
- / - / - / / - - / -
To be, or not to be: that is the question:

The opening line scans fairly normally, and the stresses help emphasize the comparison of being versus not being. The line is an example of afeminine ending, or a weak extra syllable at the end of the line. Hamlet puts forth his thesis statement at the beginning of his argument, which is generally a good idea. Be here is used in its definition of "exist." Note the colons signifying two caesuras (pauses) in the opening line. The trocheeof that is works in two ways here, lending proper emphasis to the line and reinforcing the pause in the middle.
/ - - / - / - / - / -
Whether 'tis nobler in the mind to suffer

http://www.bardweb.net/content/readings/hamlet/lines.html
 
شکیب

محفلین

ہیملیٹ کا یہ 'جملہ' کس اعتبار سے وزن میں ہے میں سمجھ نہیں پایا۔ آپ کی ارسال کردہ عبارت تو وزن کے متعلق نہیں، emphasis کے بارے میں بتایا ہے۔
ہاں، اردو کے شعراء انگریزی میں باوزن اشعار ضرور کہتے ہیں۔
مثلا دلاور فگار
آئی ایم دی ہیڈ آف دی اردو ڈیپارٹمنٹ
[I am the head of the Urdu Department]
 
اس اقتباس کے نیچے لنک ہے وہاں پر کلک کرلیں ۔ آپ غلط فہمی کا شکار ہیں انگلش شاعر باوزن شاعری نہیں کرتے ۔ ۔۔ آپ کو نیچے بہتر جواب ملے ۔ ولسلام
 
فاتح

لائبریرین
انگریزی کی جتنی بھی نظمیں میں نے پڑھی ہیں ان میں صرف قافیے ہی دیکھے ہیں، نتھنگ ایلس! جاننا چاہتا ہوں کہ کیا انگریزی کی نظموں میں بھی بحر و وزن کی قید ہوتی ہے؟
محمد تابش صدیقی زیک arifkarim فاتح الف عین ابن سعید
انگریزی شاعری میں قافیے rhyme کے علاوہ ردھم rhythm اور میٹر meter یعنی اوزان بھی ہوتے ہیں۔
http://www.writing.upenn.edu/~afilreis/88/meter.html
 
دوست

محفلین
انگریزی میں سلیبل (ہجاء) کے سٹریسڈ ار ان سٹریسڈ ہونے کو اردو کے مختصر/طویل ہجاء کے مقابلے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ سٹریس کی مثال present سے سمجھی جا سکتی ہے۔ PREsent کا مطلب تحفہ ہے۔ preSENT کا مطلب پیش کرنا ہے۔ یہ بول کر ہی پتا چل سکتا ہے جیسے اردو میں وزن کا پتا تلفظ سے ہی چلتا ہے۔ غلط تلفظ ہوا تو شعر وزن میں نہیں رہے گا۔
 
ایم اے راجا

محفلین
اچھا موضوع چھیڑا ہے۔
ویسے انگریزی شاعری کے کچھ اصول جنہیں اوزان کہا جا سکتا ہے، میرے ایک دوست انگریزی شاعری کرتے تھے جو کہ اسی کرہ ارض پر نہ جانے کس جگہ ہوتے ہیں معلوم نہیں حالانکہ جان تھے وہ ہماری، 12 سال ہوئے بچھڑے بحرحال ان سے سنتے تھے پیرامیٹرز آف پوئٹری مگر اوپر سے گذر جاتے تھے ہمارے۔
 
شکیب

محفلین
تمام دوستوں کا جواب دینے کا شکریہ۔ اللہ جزائے خیر عطا کرے۔ میرا ان گنت بار کا تجربہ رہا ہے کہ نیٹ پر کسی چیز کو تلاش کرنے کے لیے جب تک Terminology یعنی اصطلاح نہیں ملتی، تب تک مسئلہ ہوتا ہے، اور جونہی اس کی اصلطلاح سے واقفیت ہوئی کہ کام آسان ہوگیا۔ اوپر نور بہن، ریحان بھائی، ابن رضا بھائی، فاتح بھائی، زیک بھائی، شاکر ( یا دوست) بھائی انہوں نے مدد کی تو پتہ چلا کہ انگریزی میں وزن کو میٹر Meter یا rhythm کہا جاتا ہے۔۔۔ کچھ بنیادی اوزان کی فہرست یہاں سے دیکھی جا سکتی ہے جسے انٹرسٹ ہو۔
http://examples.yourdictionary.com/examples-of-meter-in-poetry.html
 
شکیب

محفلین
اچھا موضوع چھیڑا ہے۔
ویسے انگریزی شاعری کے کچھ اصول جنہیں اوزان کہا جا سکتا ہے، میرے ایک دوست انگریزی شاعری کرتے تھے جو کہ اسی کرہ ارض پر نہ جانے کس جگہ ہوتے ہیں معلوم نہیں حالانکہ جان تھے وہ ہماری، 12 سال ہوئے بچھڑے بحرحال ان سے سنتے تھے پیرامیٹرز آف پوئٹری مگر اوپر سے گذر جاتے تھے ہمارے۔
پیرا میٹرز آف پوئٹری تو وزن نہیں غالبا، ہو سکتا ہے انہیں پیرا میٹرز میں ایک پیرا میٹر "وزن" یا میٹر بھی ہو۔ واللہ اعلم بالصواب۔
شکریہ راجا برادر
 
Top