انگریزی لسانیات کے تحقیقی مقالہ جات : تالیف کے اسالیب، مسائل اور سوالات و جوابات

فلک شیر

محفلین
السلام علیکم!
گو کہ اردو کے ایک فورم پہ شاید ایسا دھاگہ عجیب سا ہی ہو، مگر میرے خیال میں کسی زبان کے بولنے والوں کا دوسری زبانوں کے ادب اور لسانی مسائل کے حوالے سے تحقیق کوئی نیا اور انوکھا کام نہیں ہے۔ گزشتہ دو برس سے ایم فل انگریزی کے سلسلہ میں آرٹیکلز، مقالہ جات وغیرہ پڑھنے اور تھوڑا بہت لکھنے کے دوران کئی سوالات اور مسائل سامنے آتے رہے، کچھ کے جواب ملے، کچھ کے نہیں ۔ بہرحال میرے خیال میں اردو خواں خواتین و حضرات میں بہت سے ایسے ہوں گے، جو اس حوالے سے ایک دوسرے کی مدد کر سکیں گے اور معلومات شریک کر سکیں گے۔ یہ دھاگہ ان سب کے لیے کھولا گیا ہے۔
آداب
فلک شیر
 
فرقان احمد

وعلیکم السلام!
آپ نے بہت اچھے سلسلے کا آغاز کیا ہے۔یہ بھی سچ ہے کہ تحقیقی نوعیت کا کام کبھی بھی آسان نہیں ہوا کرتا۔ سب سے پہلے تو آپ فرمائیے کہ آپ کو تحقیق کے دوران کن مسائل کا سامنا رہا؟ اپنے تجربات کی شراکت ضرور کیجیے گا۔ ہم بھی کوشش کریں گے کہ اس لڑی میں مقدور بھر حصہ ضرور ڈالیں۔
 
Top