انگریزی فورم کو اردو میں کنورٹ کرنا؟

نبیل

تکنیکی معاون
میں کسی سوفٹویر، جیسے کہ BeyondCompare کے ذریعےاردو phpbb اور ایک عام phpbb پیکج کا فرق نکال کر ایک موڈ تیار کر سکتا ہوں جس کے ذریعے کسی انگریزی phpbb فورم کو اردو فورم میں کنورٹ کیا جا سکے۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پرانے ڈیٹا کو utf-8 میں کنورٹ کرنا ضروری ہوگا؟ اگر ہاں تو اس کا کیا آسان طریقہ ہے؟
 
یہ سافٹ وئیر میں بھی استعمال کرتا رہا ہوں اور اگر اس میں میری مدد کی کوئی ضرورت ہو تو میں کرنے کو تیار ہوں۔
 

زیک

مسافر
نبیل اس کام کے لئے آپ کوئی موڈ بنانے والی سافٹ‌ویر نہیں استعمال کرنے کا سوچ رہے تھے؟

اگر ڈیٹابیس MySQL 4.1 یا بعد کا ہو اور mbstring بھی سسٹم پر ہو تو ڈیٹابیس کو یونیکوڈ کرنا بہتر ہے۔ اس کی ہدایات میں لکھ لیتا ہوں۔ یہ آٹومیٹک شاید نہ ہو سکے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا، میں نے موڈ سٹوڈیو کا ذکر کیا تھا۔ اس کے ذریعے موڈ آرگنائز کرنا کچھ آسان ہو جاتا ہے لیکن اردو phpbb اور انگریزی phpbb کا فرق تو خود ہی نکالنا پڑے گا۔ اس کے لیے BeyondCompare یاWinMerge کے استعمال سے وقت کی کافی بچت ہو سکتی ہے۔
 

زیک

مسافر
اچھا میرا خیال تھا موڈ سٹوڈیو میں یہ ہو گا۔ Beyond Compare اس کام کے لئے صحیح رہے گا۔
 

راج

محفلین
کمال ہے

کمال کا سافٹ وئیر ہے-
میں بھی اسے استعمال کرنا چاہتا ہوں- مگر یہ تو صرف 30 دن کے لیے ہی ہے-
کیا نبیل صاحب آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ میں فری میں کہاں سے حاصل کروں-
 
Top