انگریزی فورم میں اردو امپورٹ

دیرہ وال

محفلین
اردو فورم !

دوستو!
سب سے پہلے تو مبارکباد کہ اردو فورم کی ابتدا کی، میں اپنی ویب سائٹ کے لئے اردو فورم کا سوچ رہا تھا آپ نے میری مشکل آسان کردی۔

میں خود Joomla CMS پر کام کر رہا ہوں اور اس کو اردو میں تبدیل کرنے کا پلان ہے اگر کوئی بھائی اس پر کام کر رھا ہے تو مجھے آگاہ کریں۔

کیا میں اپنے انگریزی فورم کو اردو میں امپورٹ کر سکتا ہوں۔ یا مجھے ڈیٹا بیس کو پہلے تبدیل کرنا پڑیگا؟
 

دوست

محفلین
اِبّی (میرے ذہن میں یہی تلفظ بن رہا ہے غلط ہو تو معذرت) جی یہاں نبیل بھائی نے جملہ پر کچھ کام کیا تھا کسی زمانے میں۔
http://www.urduweb.org/index.php
اس ربط پر چلے جائیں آپ دیکھ سکیں گے کیا کیا ہوا تھا اردو میں کرنے کے لیے اور آپ کیا کرنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں۔ باقی نبیل بھائی ہی بہتر بتا سکیں گے۔
اور انگریزی سے اردو فورم میں کرنے کے لیے ڈیٹا بیس کی جہاں تک بات ہے یہ بھی زکریا بھائی ہی بتا سکتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
iBBi: جملہ کا ترجمہ ہم نے کافی عرصہ پہلے کیا تھا جس کی ایک مثال یہاں ہے۔ اب اسے کچھ اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ اس کام میں ہماری مدد کر سکیں تو ہمیں خوشی ہو گی۔

کیا میں اپنے انگریزی فورم کو اردو میں امپورٹ کر سکتا ہوں۔ یا مجھے ڈیٹا بیس کو پہلے تبدیل کرنا پڑیگا؟

ویسے تو آپ language فائلیں اور template کی تبدیلیاں کاپی کر کے اپنے انگریزی فورم کو اردو میں بدل سکتے ہیں۔ مگر اگر آپ MySQL 4.1 یا 5.0 استعمال کر رہے ہیں تو اپنے ڈیٹابیس کو بھی utf8 میں کنورٹ کر لیں۔ اس کا طریقہ یہاں ہے۔
 

دیرہ وال

محفلین
جملہ اردو میں

ذکریا اور نبیل بھائی،

آپ حکم کرو، ابھی عید پر میں پاکستان آ رہا ہوں، اور ویسے بھی رمضان میں کچھ ٹائم ھو گا میرے پاس۔
جملہ 1.0.11 کو سیٹ کر رہا ہوں، پہلے پروگرام تھا کہ اردو انگلش ایک ساتھ رکھوں مگر اب سوچ رہا ہوں دونوں کو الگ ڈیٹا بیس میں رکھوں ۔

اور ہاں نبیل بھائی آپ نے کونسے موڈ محفل پر انسٹال کئے ہیں ؟
ڈاؤنلوڈ دستیاب ہیں یا صرف محفل کے لئے ہیں۔

اِبی
دبئ
 

نبیل

تکنیکی معاون
اِبی، اس فورم پر شامل کیے گئے تمام موڈ پبلک ڈومین میں موجود ہیں۔ ہم نے محض ان کی لینگویج سٹرنگز کا ترجمہ کیا ہے اور وہ بھی مکمل نہیں ہے۔ فی الحال مجھے ذیل کے موڈ یاد آ رہے ہیں:

Category Hierarchy MOD
Attachment MOD
BBCode Box Reloaded
Slash News MOD
RSS News Feed
IM Portal
Links Database
paFileDB Download Manager
Statistics MOD
Wiki Integration
۔۔

آپ یہ تمام موڈ متعلقہ سائٹس سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو اردو ترجمہ درکار ہو تو اس کا انتظام کیا جا سکتا ہے۔
 

زیک

مسافر
ابی: اگر آپ جملہ کے ترجمے پر کام کر رہے ہیں تو میں آپ کو ہمارے ترجمے والی فائلیں بھیج دیتا ہوں تاکہ آپ کو آسانی رہے۔ کیا خیال ہے؟
 

دیرہ وال

محفلین
جملہ اردو ترجمہ

زکریا بھائی

اس سے اچھی بات اور کیا ہوگی، آپ مجھے ای میل کردیں، اگر سائز زیادہ ہے تو آپ کوftp کا پتہ دیدونگا۔
ibrahim@apnadera.com پریشان نہ ہوں یہ دیرہ اسماعیل خان ہے دیرہ غازی خان نہیں :)

مشکور
 

زیک

مسافر
ابی میں نے بھیج دیا ہے۔ اب آپ اردو کی دنیا کو up-to-date جملہ کا اردو ترجمہ مہیا کریں۔ مدد کی ضرورت ہو تو بتائیں۔
 

دیرہ وال

محفلین
بہت شکریہ

زکریا بھائی بہت شکریہ فائلز مل گئی ہیں انشاءاللہ جلد کام شروع کر دونگا۔ اور آپ کو آگاہ کرونگا پروگریس سے۔
مجھے ایک ساتھی نے ای میل کی ہے سرائیکی کے اضافی حروف کا یونیکوڈ میں استعمال کے بارے میں، کیا ایسا ممکن ہے کہ ہم اس کو اردو فورم میں استعمال کر سکتے ہیں، کیونکہ میرا تعلق دیرہ اسماعیل خان سے ہے اوریہاں سرائیکی بولی جاتی ہے، دوسرا جناب پاکستانی بھائی دیرہ غازی خان سے ہیں اور وہاں بھی سرائیکی بولی جاتی ہے۔
برائے مہربانی مشورہ دیں کہ اس پر کچھ ہو سکتا ھے کیا۔

شکر گزار
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ

اِبی نے کہا:
زکریا بھائی بہت شکریہ فائلز مل گئی ہیں انشاءاللہ جلد کام شروع کر دونگا۔ اور آپ کو آگاہ کرونگا پروگریس سے۔
مجھے ایک ساتھی نے ای میل کی ہے سرائیکی کے اضافی حروف کا یونیکوڈ میں استعمال کے بارے میں، کیا ایسا ممکن ہے کہ ہم اس کو اردو فورم میں استعمال کر سکتے ہیں، کیونکہ میرا تعلق دیرہ اسماعیل خان سے ہے اوریہاں سرائیکی بولی جاتی ہے، دوسرا جناب پاکستانی بھائی دیرہ غازی خان سے ہیں اور وہاں بھی سرائیکی بولی جاتی ہے۔
برائے مہربانی مشورہ دیں کہ اس پر کچھ ہو سکتا ھے کیا۔

شکر گزار
میں بھی دیرہ غازی خان سے ہوں جناب
 

دیرہ وال

محفلین
کام ہو گیا!

ہُرے نبیل
کام ہو گیا، جاوا سکرپٹ کی فائل دیکھ زہن میں آیا تھا یہ آئیڈیا مگر کیا کروں جب سے شادی کا پلان بنایا ہے، دماغ بس وہیں اٹکا ہوا ہے :wink:
میپنگ کرکے لگاتا ھوں
 
Top