انگریزی فورم اب انگریزی میں!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

محفل فورم پر انگریزی کا ایک زمرہ مخصوص ہے۔ فورم کی ڈیفالٹ لینگویج اردو ہونے کے سبب انگریزی سیکشن میں بھی فورم کے ٹیکسٹ اردو میں نظر آتے تھے اور پیغامات کا ڈسپلے بھی اردو لینگویج کی سیٹنگ کے مطابق دائیں سے بائیں تھا۔ میں نے ایک ہیک کے ذریعے انگلش سیکشن کے لیے انگلش لینگویج سیٹ کر دی ہے، یعنی اب انگلش سیکشن میں فورم کے ٹیکسٹ انگلش میں نظر آئیں گے اور پیغامات کا ڈسپلے بھی بائیں سے دائیں جانب ہوگا۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس تبدیلی سے فورم کے انگریزی زمرہ کی فعالیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

میں نے اس مقصد کے لیے جو ہیک استعمال کیا ہے، وہ وہ بلیٹن کے کافی پرانے ورژن کے لیے لکھا گیا تھا۔ میں نے قدرے کوشش کے بعد اسے وی بلیٹن کے حالیہ ورژن کے لیے بھی قابل استعمال بنا لیا ہے۔ اگر اس کے استعمال کا تجربہ کامیاب نکلتا ہے تو میں اس ہیک کو vbulletin.org پر ریلیز بھی کر دوں گا۔

والسلام
 
Top