انگریزی سے اردو میں ترجمہ

میر انیس

لائبریرین
جن لوگوں نے جاپانی کمپنیوں میں کام کیا ہے وہ یقیناََ کائزن ،کوالٹی سرکل اور ہاؤس کیپنگ میں استعمال ہونے والی تیکنیک 5 ایس کے بارے میں یقیناََ جانتے ہوں گے۔ میں آج کل ان سب تیکنیک کی مختلف پریزینٹیشن کو اردو میں ڈھال رہا ہوں پر مجھ کو اس میں کچھ احباب کی مدد کی بھی ضروروت ہے ۔ جو میرے ساتھ کچھ نہیں تو بس دن میں ایک ایک صفحہ انگریزی کا اردو میں ترجمہ کردیں مجھے دو کام فوراََ کرنے ہیں پہلے ایک پریزینٹیشن بنانی ہے جو میں اپنے ورکرز کو دسمبر مین دوں گا اس پر تو میں ہی کام کر رہا ہوں پر آپ سب کیلئے یہاں بھی پیش کردوں گا وہ ہاؤس کیپنگ کا وہ طریقہ ہے جو نا صرف آپ کی کام کی جگہ پر یعنی فیکٹری ، آفس،دکان اوروئیر ہاؤس وغیرہ میں کام آئے گا بلکہ عام زندگی میں میں بھی بہت مفید رہے گا۔ پر دوسرا کام جو 24 صفحات پر مشتمل ہے اس میں آپ میں سے چند لوگ ہی رضاکارانہ طور پر اگر میری مدد کریں تو مشکل سے چار سے چھ دن میں یہ کام بھی ہوجائے گا اور میں اسکو ایک کتاب کی صورت میں لاکر سب کو بلا معاوضہ دے سکوں گا۔
تو جو جو میرے اس کام میں شریک ہونا چاہے مجھ کو بتادے میں صفحات اسکین کر کے اسکا ربط دے دوں گا ورنہ اس کام کو میں دسمبر کے بعد شروع کر پاؤں گا اور کافی دیر ہوجائے گی۔
 

ارقم سید

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ !!
انگلش سے اردو کا کوۃی سوفٹ ویر یا سایٹ ھو تو بتا دے !!!
 
Top