تاسف انکل سرگم وفات پاگئے

جاسم محمد

محفلین
اردو کے معروف ہر فن مولا فاروق قیصر عرف انکل سرگم وفات پا گئے ہیں۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
 

علی وقار

محفلین
آہ! اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔

ایک زمانے تک انکل سرگرم اور پی ٹی وی لازم و ملزوم رہے۔ پنڈی اسلام آباد کے کئی آرٹسٹوں کے وہی استاد تھے۔ اینکر ہونے کے علاوہ مصور و شاعر بھی تھے۔ سخت صدمہ پہنچا۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
انکل سرگم کے کئی پروگرام بنے لیکن پہلا پروگرام غالبا ََ "کلیاں" تھا ۔
سرگم ۔ ہیگا ۔ نونی پا ۔ ماصی مصیبت ۔ سوا لاکھ واری۔
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحوم پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

بیشک مرحوم بڑی خوبیوں کے مالک تھے اور بحثیت انکل سرگم ان کا کردار انمٹ ہے۔
 

علی وقار

محفلین
یوں اک عہد تمام ہوا۔

386365_10151195268541206_1818680316_n.jpg
 
Top